مضامین

علاج سحر

موجودہ دور جہاں حضرت انسان نے خلا میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑدئیے ہیں وہاں یہ بھی سچ ہے کہ اس دور کا تقریباً ہر شخص پریشانی کا شکار نظر آتا ہے ۔ آئے دن کی ای میلز سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ ایسے افراد کی تعداد بھی بے شمار ہے جو ازدواجی ناچاقی کا شکار ہیں یا بیوی روٹھ کر میکے جا بیٹھی ہے ۔ اکثر حضرات یہ شبہ بھی رکھتے ہیں کہ ان پرکسی نے سحر وغیرہ کروادیا ہے ۔
میں نے اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگوں کو سفلی عاملوں کے پیچھے حیران و پریشان دیکھا ہے ۔
حیرت ہے کہ ان افراد کو سفلی پر تو یقین ہے لیکن کلام خدا پر یقین نہیں ۔ اعتماد ہے تو سفلی اعمال پر،یقین ہے تو ساحروں کی حیلہ سازی پر ۔ لوگوں میں سے اللہ کا توکل اٹھ گیا ہے ایک عجیب ہی بے یقینی کی کیفیت دیکھنے میں آرہی ہے ۔
ایسی ہی تمام باتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تین خصوصی اعمال پیش کئے جا رہے ہیں یقین کامل کے ساتھ اللہ پر توکل رکھتے ہوئے ان اعمال کو کریں انشاء اللہ کسی کی محنت بھی ضائع نہ جائے گی ۔۱۔اگر کسی مرد کو بذریعہ سحر مجامعت سے باندھ دیا گیا ہو اور اس بات کی تصدیق ہوچکی ہو کہ قوت مخصوص بذریعہ عمل ہی ختم کی گئی ہے تو تو ایسی صورت میں بیری کے درخت کی سات سرسبز اور تازہ نرم پتے لے لیں ۔
ان کو دو پتھروں کے درمیان رکھ کر پیس کر قدرے پانی اس میں ڈال دیں ۔
اب اس پانی پر ایک مرتبہ آیت الکرسی ، چاروں قل ایک ایک مرتبہ اول و آخر ۳ مرتبہ درود شریف کے ہمراہ پڑھ کر دم کردیں ۔
اس پانی سے تین گھونٹ مریض کو پلائیں جسے باندھا گیا ہے ۔ باقی ماندہ پانی سے مریض کو غسل کرنے کا کہیں زیادہ سے زیادہ متواتر تین یوم یہ عمل کریں انشاء اللہ قوت مخصوص دوبارہ عود آئے گی۔

۲۔ موجودہ دور میں کاروبار کی بندش ایک عام وبا بن چکی ہے علمی طور پر تصدیق ہوجانے کے بعد کاروبار کی بندش ختم کرنے کے لئے ذیل کا عمل اکسیر کا حکم رکھتا ہے ۔
پہلے ان آٹھ سلام کو نوٹ کرلیں ۔ اکثر عاملین سات سلام لیتے ہیں لیکن ہماری تحقیق یہی ہے ۔
۱۔سلام علیٰ ابراھیم
۲۔سلام قولا من رب رحیم
۳۔سلام علی موسیٰ و ہارون
۴۔سلام علی نوح فی العالمین
۵۔سلام علی آل یس
۶۔سلام علے المرسلین
۷۔سلام علیکم طبتم فادخلوھا خالدین
۸۔سلام ھی حتی مطلع الفجر

مندرجہ بالا آٹھ سلام کو زعفران و عرق گلاب کی سیاہی سے کسی بھی روز باوضو ہو کر سفید کاغذ پر مع تسمیہ تحریر کرکے پانی میں بھگو کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں کہ تحریر مٹ جائے ۔ اب اس پانی کو کاروباری جگہ پر دیواروں پر چھڑک دیں ۔ زیادہ سے زیادہ تین یوم عمل کریں ۔ ہمہ قسم کی بندش ختم ہوجائے گی ۔

۳۔آپ کسی ایسے مقام پر موجود ہیں جہاں لکھنے کی سہولت میسر نہیں ، زعفران وغیرہ کا حصول ممکن نہیں تو ایسی صورت میں یوں کریں کہ نہر، دریا، یا سات دستی نلکوں کا پانی تقریباً ایک لیٹر حاصل کرلیں۔ اس پانی پر صرف گیارہ مرتبہ سورہ کوثر پڑھ کر دم کردیں اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف۔
اس دم شدہ پانی کو دکان ، مکان، جائیداد وغیرہ جو کہ بند کررکھی ہو پر چھڑک دیں اس عمل کو بھی تین یوم تک کرنا کافی ہے ۔

یہ اعمال بہت ہی آسان ہیں اور ہر فرد انہیں کر سکتا ہے ، جو حضرات مستفید ہوں دعائے خیر میں یاد رکھیں۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً