مضامین
طلسم ہیکل سلیمانی ۵
طلسم ہیکل سلیمانی
اعمال صغیر
گزشتہ مضامین میں طلسم ہیکل سلیمانی کے تحت اعمال کبیر و وسیط پیش کئے جا چکے ہیں اس ماہ اعمال صغیر کو بیان کیا جاتا ہے ۔عمل اول
اگر کسی عورت کا شوہر سخت قسم کا ظالم و جابر اور وفا ناآشنا ہو اور وہ عورت اسے مہربان و وفاشعار بنانا چاہے یا کسی شخص کی بیوی نا فرمان و ترش مزاج ہو اور وہ شخص اپنی بیوی کو مطیع و فرمانبردار چاہے تو اس کے لئے طلسم ہیکل سلیمانی کی عبارت کو چاند کے ابتدائی دنوں میں سے کسی بھی دن زہرہ کی ساعت میں مشک و زعفران سے تحریر کرکے اپنے پاس رکھنا محبت زوجین کے لئے پرتاثیر ثابت ہوتا ہےعمل ثانی
اگر نا فرمان و سرکش اولاد کو ان کے والدین کے تابع فرمان بنانا چاہیں تو زہرہ کے دن زہرہ کی ساعت میں جب کہ قمرزائدالنور اور طالع برج ساقط از نظر ہو تو اس وقت طلسم ہیکل سلیمانی کو لکھ کر اپنی اولاد کو کھانے پینے کی دوسری چیزوں کے ساتھ ملا کر کھلا پلا دیں خدا کے فضل سے نا فرمان اولاد مطیع و فرمانبردار ہوجائے گی ۔
عمل ثالث
اگر کسی شخص کی بیوی گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنے شوہر سے ناراض ہو کر اپنے میکے جا بیٹھی ہے اور کسی بھی شرط پر شوہر کے ہاں واپس نہ آنا چاہتی ہو تو اس کے لئے عروج ماہ میں دو شنبہ یا چہار شنبہ کے دن طلسم ہیکل سلیمانی کے عمل کو تحریر کرکے کسی وزنی پتھر یا بوجھ کے نیچے دبا دیں ناراض و برگشتہ بیوی گیارہ روز کے اندر اندر اپنے شوہر کے گھر واپس چلی آئے گی ۔
وحید الدین کندی طلسم ہیکل سلیمانی سے وابستہ متذکرۃ الصدر عمل کی ترکیب کو اپنے رسائل میں بیان کرتے ہوئے اس کی تفصیل کے ضمن میں رقمطراز ہیں کہ مذکورہ بالا طریقہ کی بجاآوری کے ساتھ ساتھ ذیل کے عمل کو ایک سو ایک بار روزانہ پڑھتے رہیں اور متواتر گیارہ روز تک اس عمل پر عمل پیرا رہیں تو پھر یہ عمل کچھ زیادہ ہی اثر آفرین ثابت ہوگا عمل یہ ہے ۔