مضامین

Roohani Doctor – 3 | Roohani ilaj kay nayab tarike | روحانی ڈاکٹر ۳۔ سورہ قمر کے شفاء بخش خواص

گزشتہ مضامین میں روحانی ڈاکٹر کے عنوان کے تحت مختلف بیماریوں سے نجات کے سلسلے میں روحانی اعمال کو بیان کیا گیا ، جنہیں شائقین فن کی ایک کثیر تعداد نے پسند فرمایا ۔ اس مرتبہ ہم سورہ قمر کی چند آیات سے مدد لیتے ہوئے چند نادر اور مجرب اعمال پیش کرتے ہیں ۔

قرآن حکیم کی موجودہ ترتیب کے اعتبار سے سورہ قمر قرآن کی ۵۴ویں سورہ ہے
بزرگوں نے فرمایا ہے کہ اگر کسی شخص کو قرآن یاد نہ ہوتا ہو تو وہ روزانہ سورہ قمر کی اس آیت کو باوضو ہو کر ایک ہزار مرتبہ پڑھے اور پانی پر دم کرلیں اس کے بعد اس پانی کا کچھ حصہ اپنے سینے پر مل لیں اور باقی پانی کو پی لیں روزانہ ایسا ہی کریں اور اس عمل کو کم از کم چالیس دن تک اور زیادہ سے زیادہ ایک سو بیس دن تک جاری رکھیں انشاء اللہ سینہ فراخ ہوگا ، قوت حافظہ میں زبردست اضافہ ہوگا اور قرآن حکیم بہت جلد ازبر ہوجائے گا آیت یہ ہے ۔

ولقد یسرنا القرآن للذکر فھل من مدکر ۔ آیت نمبر ۱۷

اگر ایسے کسی دشمن جو واقعتاً ظالم ہو اور ستانے میں اس نے کوئی کسر نہ چھوڑی ہو کمزور کرنے کے لئے اور اس کو اسکے ذلیل ارادوں میں ناکام کرنے کے لئے سورہ قمر کی مندرجہ ذیل آیات کو نصف شب کے بعد کھلے آسمان کے نیچے کھڑے ہو کر ننگے پاؤں اور ننگے سر پڑھنا چاہئے ۔ ان آیات کو سات راتوں تک لگاتار ایک ہزار مرتبہ پڑھنا چاہئے انشاء اللہ دشمن کمزور ہوجائے گا اور اپنے برے ارادوں میں ناکام رہے گا۔

ولقد انذرھم بطشتنا فتما روا بالنذر (۳۶)۔
ولقد راودوہ عن ضیفہ فطمسنا اعیئھم فذوقوا عذابی ونذر (۳۷)۔
ولقد صبحھم بکرہ عذاب مستقر (۳۸)۔
فذوقوا عذابی ونذر (۳۹)۔آیات کے نمبر آیات کے آخر میں درج کردئیے گئے ہیں ۔

اگر کوئی شخص جنات کے اثرات کا شکار ہو یا کسی کے گھر میں جنات کے اثرات ہوں تو سورہ قمر سات مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے آسیب زدہ انسان کو یہ پانی پلائے اور یہ پانی آسیب زدہ مکان کے چاروں کونوں میں اور دیواروں پر چھڑکے اس عمل کو لگاتار سات دن تک کریں انشاء اللہ جنات کے اثرات سے نجات مل جائے گی ۔

 

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً