مضامین

طلسم ہیکل سلیمانی۴

طلسم ہیکل سلیمانی کے سلسلے کو مزید آگے بڑھاتےہوئے اس کی چوتھی قسط پیش کی جا رہی ہے اس سے قبل اعمال کبیر سے تین اعمال پیش کئے جا چکے ہیں جو گزشتہ مضامین کے تحت ملاحظہ کئے جا
سکتے ہیں ۔

 

اعمال وسیط

عمل اول

حب و تسخیر کے ذیل کے عمل کے بجالانے کی ترکیب اس طرح پر ہے کہ عروج ماہ میں نوچندی جمعرات کی رات کو نصف شب کے وقت بیدار ہو کر نہا دھوکر پاک و صاف کپڑے پہنہیں اور کسی علیحدہ مکان میں خوشبودار قسم کا کوئی دخنہ جلاکر عمل کے لئے بیٹھ جائیں ، اول وآخر درود پاک کے ساتھ طلسم ہیکل سلیمانی کی عبارت عمل کو تین سو تین (۳۰۳) مرتبہ پڑھیں پھر ذیل کے طلسماتی کلمات کو ایک سو چالیس مرتبہ تلاوت کریں ۔ اس عمل کو ایک چلہ تک روزانہ متذکرہ الصدر طریقے کے مطابق بلاناغہ بجالاتے رہیں تو خدا کے فضل و کرم سے آپ کا محبوب آتش محبت سے بے قرار ہو کر خودبخود چلا آئے گا کلمات طلسمات یوں ہے ۔

عمل دوم

ابوالفرح علی ابن حسین اصبہانی کتاب معانی الاعداد میں لکھتے ہیں کہ جب عطارد مستقیم السیر ہو تو اس وقت سفید مرغابی اور سفید کبوتر کی کھال لے کر ان کھالوں کی ایک ٹوپی بنائیں اور طلسم ہیکل سلیمانی کی عبارت کے کلمات کو ہرن کی جھلی پر لکھ کر اس جھلی کو اس ٹوپی کے اندر چھپا کر رکھیں ۔ بوقت ضرورت اس ٹوپی کو سر پر پہن کر جس کے پاس بھی ملاقات کے لئے جائیں گے اور اس سے جو حاجت بھی بیان کریں گے تو وہ شخص نہ صرف عامل کی حاجت روائی کرے گا بلکہ حد درجہ کی عزت افزائی کا مظاہرہ بھی کرے گا۔

عمل سوم

کتاب طلسمات میں وارد ہے کہ جب قمر زائد النور ہو اور زہرہ برج شرف میں ہو تو اس وقت ایک نقرئی لوح پر فولادی قلم کے ساتھ طلسم ہیکل سلیمانی کی عبارت کو کندہ کرلیں ، پھر اس لوح کو دریا ، نہر یا جاری پانی میں ڈال دیں اور ایسا کرتے وقت سب سے پہلے ذیل کے کلمات طلسمات کا سات یا نوبار ورد کریں پھر مطلوب کا نام لے کر چند ایک بار بلند آواز کے ساتھ پکاریں ۔ ا س عمل کی قوت و تاثیر سے مطلوب بہت جلد حاضر ہوجائے گا ۔ متذکرۃ الصدر ترکیب نہایت سریع التاثیر ہے اکسیر ہے اور آزمودہ ہے ۔ مطلوب کیسا ہی مغلوب و سرکش کیوں نہ ہو اس سہل الحصول قسم کے عمل سے بلا توقف نہایت بے قرار ہو کر اپنے طالب کے پاس پہنچ جاتا ہے ۔ کلمات طلسمات ملاحظہ فرمائیے ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً