مضامین

حصول اولاد

اکثر و بیشتر ای میلز میں سائلین نے خواہش ظاہر کی ہے کہ حصول اولاد کے سلسلے میں کوئی مجرب عمل بیان کیا جائے کئی حضرات کو میں نے فرداََ تعلیم بھی کیا لیکن درحقیقت قارئین کی ای میلز اس بات کا تقاضہ کر رہی تھیں کہ اس موضوع پر بھی قلم اٹھایا جائے ۔ حصول اولاد کے سلسلے میں علمائے روحانیات نے بے شمار اعمال تعلیم فرمائے ہیں اور ہر ایک عمل اپنی جگہ مستند ہے لیکن احقر کے تجربات میں جو عمل گزشتہ کئی سالوں سے رہا ہے اسے ہی بیان کیا جائے گا۔ اس سے پہلے کہ عمل کے متعلق کچھ لکھوں مناسب خیال کرتا ہوں کہ اولاد نہ ہونے کے اسباب کو مختصراََ بیان کردوں ۔
اکثر و بیشتر حاسدین بندش کروادیتےہیں جس کے سبب حمل یا تو قرار ہی نہیں پاتا یا اگر قرار پاجائے تو مدت مکمل نہیں ہوپاتی ۔
اسکے علاوہ جسمانی عوارض میں ایک مشہور قسم مرض اٹھرا کی ہے ، مرض اٹھرا میں مبتلا خواتین کو عقیمہ یا بانجھ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے ۔ مرض اٹھرا ، عقیمہ اور بانجھ دراصل ایک ہی مرض کے تین نام ہیں لیکن تینوں میں قدرے فرق ہے یا اس مرض کے معالجین نے یہ فرق پیدا کرلیا ہے ۔
وہ خواتین جنہیں حمل ٹھہرتا ہی نہیں ہے یا ٹھہر بھی جائے تو چند ماہ میں اسقاط ہوجاتا ہے کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بچہ پیدا تو ہوجاتا ہے لیکن طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر مرجاتا ہو ایسی عورتیں اٹھرا کے زمرے میں آتی ہیں ۔
ایک قسم یہ ہے کہ اولاد نرینہ پیدا نہ ہوتی ہو اور لڑکیاں پیدا ہو کر مرجاتی ہوں انہیں زن عقیمہ کہتے ہیں یہ بھی اٹھرا کی ہی ایک شکل ہے ۔یعنی زیادہ تر دو وجوہات ہو سکتی ہیں ایک کسی حاسد کی جانب سے اولاد کی بندش یا پھر جسمانی عوارض سے مرض اٹھرا کا شکار ہونا۔
اب بجائے اس کے کہ اس مرض کی مزید تشریح کی جائے وہ عمل پیش کرتا ہوں جو سبب جسمانی یا روحانی ہر دو صورت کو رفع کرے گا ۔ انشاء اللہ۔میں ذاتی طور پر اس مقصد کے لئے تین مختلف طریق کو یکجا کر کے استعمال کرواتا ہوں ۔

فہرست

سب سے پہلے یہ کریں کہ سورہ یونس کی آیت نمبر ۸۱ اور ۸۲ کو زعفران سے سفید کاغذ پر اکتالیس مرتبہ تحریر کرلیں بہتر ہے کہ بروز بدھ پہلی ساعت میں یہ کام کریں ۔
جو آیات تحریر کرنا ہیں وہ درج ذیل ہیں ۔
فلما القوا قالا موسیٰ ما جئتم بہ السحر ان اللہ سیبطلہ ان اللہ لا یصلح عمل المفسدین و یحق اللہ الحق بکلماتہ ولو کرہ المجرمون۔

اب قینچی کی مدد سے ان اکتالیس مرتبہ لکھی ہوئی آیات کے ٹکڑوں کو علیحدہ علیحدہ کرلیں۔

طریقہ استعمال یہ ہے کہ رات سونے سے پہلے ایک پانی کے گلاس میں ایک عدد لکھا ہوا یہ تعویذ ڈال دیں اور کچھ دیر بھگو کر رکھیں تاکہ تحریر مٹ جائے ، اس کے بعد یہ پانی نصف گلاس شوہر پی لے اور نصف گلاس عورت ۔
اس کے بعد کاغذ کے اس ٹکڑے کو کسی محفوظ مقام پر جمع کرتے چلے جائیں بعد از اکتالیس یوم کسی محفوظ و پاک مقام پر دفن کردیں تاکہ آیت کی بے حرمتی نہ ہو۔
اس سے یہ ہوگا کہ اگر کسی قسم کی کوئی بندش کی ہوئی ہوگی تو انشاء اللہ اس کا کلی خاتمہ ہوجائے گا۔ خواہ بندش مرد پر کی گئی ہو یا عور ت پر ۔

آپ نے بدھ کے روز اکتالیس نقوش زعفران سے لکھ لئے تھے صحیح ۔ اب اگلے دن جمعرات کے روز پہلی ساعت میں درج ذیل دعا کو ۲۷۰ مرتبہ تحریر کرنا ہے ۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ ایک ہی نشست میں جمعرات کے روز ۲۷۰ مرتبہ تحریر کریں آپ اپنی آسانی کے لئے اسے مختلف تعداد میں تقسیم کر سکتے ہیں ۔ دراصل ۲۷۰ کی قید اس وجہ سے ہے کہ یہ نقوش ۹ ماہ تک مسلسل پینے ہونگے کوشش کریں کہ زعفران خالص ہو اس میں قدرے مشک بھی ملا لیں ، اب مشک و زعفران کو عرق گلاب خالص میں حل کرکے سیاہی تیار کریں اور اسی سیاہی سے یہ نقوش تحریر کریں ۔ جو عبارت تحریر کرنا ہے وہ درج ذیل ہے ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم کھیعص کھیعص علے علے علے طہ طہ طہ کھیعص کھیعص حمعسق حمعسق ھو ھو ھو صلے اللہ تعالیٰ علے خیر خلقہ محمدو آلہ اجمعین ۔

انہیں بھی قینچی کی مدد سے علیحدہ علیحدہ کرلیں ۔
روز کا ایک نقش ایک گلاس پانی میں بھگو کر مرد اور عورت نصف ، نصف گلاس پی لے ۔
عمل گزشتہ کی طرح ان کاغذات کو بھی سنبھال کر رکھیں اور بعد از ۹ ماہ تمام کاغذات کو کسی محفوظ مقام پر دفن کردیں ۔

اب ایک تیسرا عمل بھی اس میں شامل کریں ۔ کسی بھی وقت (بہتر ہے کہ مشتری کی ساعت سعید ہو) درج ذیل عبارت کو بھی ۱۸ مرتبہ کاغذ پر تحریر کرکے تعویذات کو علیحدہ علیحدہ کرلیں۔

ظھیرۃ فععلیش نفعلیش اندیوش ابدیوش اروش ماروش صعیوش والیش ھادوش مبھوش الوغاث تیغاث طلیوش شلھوث اجب یا بیطروشن بطمیوخ قداس قدوس رب الملئکتہ والروح اجیبوا ایھاالارواح الشمسیتہ النورانیتہ (اب یہاں تحریر کریں کہ فلاں بنت فلاں (عورت کا نام اور نام والدہ ) مرض اٹھرا میں مبتلا ہے مریضہ کو ابھی اور اسی لمحہ اس عارضہ سے نجات ہو اور اولاد نرینہ کا حصول ہو)۔
وافعلوا ما امرکم بھذاالاسم العظیم بھلتلیثاغ بطا بطلا خضیک ھسھس ھسھس سلمیع العمر ھاھاھاوش توکل ناھش یعوبیدوہ تبلہ تبکغال

یہ نقوش صرف عورت استعمال کرے گی ۔ طریقہ یہ ہے کہ ایک پانی کی بوتل میں ایک نقش ڈال کر چھوڑ دیں اس بوتل سے ۱۵ دن تک عورت پانی پیتی رہے مقدار ۔ ایک چمچہ صبح ایک چمچہ شام

اگر پانی کم پڑجائے تو مزید پانی ملایا جاسکتا ہے ۔ سولہویں دن پھر ایک بوتل میں پانی بھر کر اس میں دوسرا نقش ڈال کر مزید ۱۵ دن تک حسب سابق استعمال کریں۔ اس طرح کل اٹھارہ نقوش استعمال کرنے ہونگےعمل نمبر جو کہ سورہ یونس کی آیت سے تیار کیا تھا اکتالیس یوم کا ہے یعنی اکتالیس یوم تک مرد و عورت دونوں پانی پئیں گے ۔
عمل نمبر ۲ میں ۲۷۰ نقوش ہیں جو کہ تقریباََ ۹ ماہ میں ختم ہونگے ۔ یہ بھی مرد و عورت دونوں کے استعمال میں رہے گا۔
عمل نمبر ۳۔ کل ۱۸ نقوش ہیں ، فی نقش ۱۵ دن تک استعمال کرنا ہوگا کل نقوش کی مدت استعمال تقریباََ ۹ ماہ ہوگی یہ نقش صرف عورت کے پینے کے لئےہوگا۔

چاہیں تو تینوں اعمال کو پہلے تیار کرکے رکھ لیں اور کسی بھی دن سے ایک ساتھ استعمال کرنا شروع کریں بلکہ بہتر یہی ہے ۔

اپنے پاس ایک نوٹ بک پر تاریخ کا اندراج کرلیں تاکہ شمار میں غلطی نہ ہو۔

یقین جانئے کہ ایک انتہائی اہم عمل پیش کر دیا گیا ہے اللہ تعالیٰ پر توکل کرکے استعمال کریں انشاء اللہ کامران ہونگے ۔

اس عمل کو وہاں استعمال کیا ہے جہاں نیو یارک کے ماہرین نے خاتون کو یہ کہہ دیا تھا کہ آپ کبھی ماں نہیں بن سکتیں اور آج وہ خاتون صاحب اولاد ہے ۔

دعا ہے کہ پروردگار بے اولاد خواتین و حضرات کو اولاد کی نعمت سے نواز دے ۔ آمین

 

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً