مضامین

طلسم ہیکل سلیمانی ۳

اس س قبل طلسم ہیکل سلیمانی کے دو اعمال پیش کئے جا چکے ہیں جو کہ گزشتہ مضامین میں ملاحظہ کئے جا سکتے ہیں ۔ اس ماہ اعمال کبیر کا تیسرا عمل پیش خدمت ہے ۔حب و تسخیر کے اس عمل کی ترکیب یہ ہے کہ جب آفتاب بُرج حمل میں درجہ شرف پر تحویل کرے اور مریخ تثلیث یا تسدیس کی نظر کے طو رپر ناظر ہو تو اس وقت چارعدد خفاش یعنی چمگاڈر لے کر انہیں سرکہ میں ڈال دیں یہ پرنے اس قدر سرکہ پی جائیں گے کہ ان کے لئے زندہ رہنا مشکل ہوجائے گا چنانچہ جب یہ تمام پرندے خود بخود سرکہ خوری کے بعد ہلاک ہوجائیں توان کو ہاون ستہ میں خوب باریک پیس لیں یہاں تک کہ مثل مرہم کے ہوجائیں اس مواد کی گولیاں بنالیں اور ان کو سایہ میں رکھ کر خشک کرلیں پھر جب یہ گولیاں خشک ہوجائیں تو ان کو روغنی ہنڈیا میں بند کرکے اس ہنڈیا کو خوب مضبوطی کے ساتھ گل حکمت کریں اور پتال جنتر کے عمل کی مدد سے ان کا روغن کشید کرلیں اس کشید کردہ روغن کے برابر وزن عطر گلاب اور عطر حنا ، ہر دو عطر لے کر ان کو اس روغن میں ملائیں اور یک جان کرکے کسی شیشی میں محفوظ کرلیں اس روغن کی تیاری کے بعد  جب طالع وقت حوت ہو اور قمر مشتری کو ناظر ہو تو اس وقت روغن متذکرۃ الصدر کی شیشی کو اپنے سامنے رکھیں اور طلسم ہیکل سلیمانی کو تین سو مرتبہ پڑھ کر اس شیشی کے روغن پر پھونک دیں ۔ عطر تسخیر محبوب تیار ہے ۔ اس عطر کو لگائیں اور محبوب کے روبرو ہوں جیسے ہی عطر کی خوشبو اس کے دماغ تک پہنچے گی تو اس کے ساتھ ہی وہ آپ کے قدموں پر نثار ہوجائے گا تسخیر محبوب کے علاوہ اگر آپ اپنے جسم و لباس کو اس عطر سے معطر کرکے کسی بھی محفل میں جائیں گے تو اہل مفل بھی آپ کے گرویدہ ہوجائیں گے۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً