مضامین

طلسم ہیکل سلیمانی۲

گزشتہ ماہ طلسم ہیکل سلیمانی کا مختصر تعارف اور اسکے ذیل میں عمل اول پیش کیا گیا تھا اس ماہ ہم عمل ثانی پیش کرتے ہیں ۔ طلسم ہیکل سلیمانی کی عبارت و گزشتہ ماہ کی تحریر درج ذیل لنک پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے ۔
https://www.roohanialoom.com/?p=1791

حب و تسخیر کے ذیل کے عمل کبیر کو طلسم جذب القلوب کا نام دیا جاتا ہے انسانی قلوب و خیالات کو تبدیل کرکے ان کو تسخیر کرلینا اور ان پر قابوپالینا ہیکل سلیمانی کے متعلقہ و منسوبہ عظیم ترین عملیات میں سے ہے جس کا عامل تسخیر مرد و زن کے علاوہ امراء واہل دولت اور حکام و سلاطین تک کو اپناتابع فرمان بناسکتا ہے ۔ حب و تسخیر کے اس عمل کو قاضی ساعد نے ینابیع الطلسمات میں تحریر کیا ہے قاضی صاحب موصوف رقمطراز ہیں کہ چالیس عدد تخم ارنڈ یا لوبیا کے بیج لے کر انہیں ایک چلہ تک ابابیل کے خون میں بھگوئے رکھیں اس عمل کے بعد ان کو زمین میں دفن کردیں اور حسب دستور آداب زراعت کے مطابق حفاظت کرتے رہیں تین ماہ کے عرصہ کے بعد یہ بیج پھوٹ نکلیں گے اور آئیندہ تین مہینوں کے اندر اندر ان میں پھل بھی آجائیں گے چنانچہ جب یہ تخم پک کر پختہ ہوجائیں تو اس وقت ان تمام کو اتار کر ایک جگہ پر جمع کرکے رکھ لیں پھر ان دانوں کو ایک ایک کرکے دیکھتے جائیں ان میں سے کچھ دانے ایسے بھی آئیں گے جو چار چار تین تین اور دو دو کی تعداد میں باہم ایک دوسرے کے ساتھ موتیوں کی طرح جڑے ہوئے ہونگے ان کو علیحدہ کرکے حفاظت سے رکھ لیں پھر باقی تمام دانوں کو جلا کر ان کی راکھ کو بھی سنبھال رکھیں اس راکھ کا نام سمسان ہے جس کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں سے ایک رتی بھر راکھ لے کر طلسم ہیکل سلیمانی کے عمل کو چالیس بار پڑھ کر اس پر پھونکیں اور پھر کسی شیرینی یا دودھ چائے شربت وغیرہ کے ہمراہ جس کو چاہیں کھلا پِلا دیں مطلوبہ شخص مطیع و فرمانبردار ہو جائے گا۔ صاحب ینابیع الطلسمات لکھتا ہے کہ وہ بیج جو باہم ملے ہوئے ہوتے ہیں وہ اپنی تاثیر کے اعتبار سے حب و تسخیر کے اس عمل کی اصل ہوتے ہیں چنانچہ حسب ضرورت ان دانوں میں سے کوئی ایک طرح کے جس قدر چاہیں دانے لے کر سب سے پہلے ان پر عمل ہیکل سلیمانی کی عبارت کو ایک سو ایک بار پڑھ کر دم کریں پھر ان میں سے ایک دانہ کو اپنے پاس رکھیں اور دوسرے کو جس مطلوب کو تسخیر کرنا ہو کا نام لے کر آگ میں پھینک دیں بحکم خدا وہ مطلوب تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرکے آپ کے قدموں پر آپڑے گا نہایت ہی مجرب عمل ہے ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً