مضامین

طلسم جلجلوتیہ الکبری ۵

ھَلٍّ ۔ اَلۡوَدُودُ

جمہور علمائے طلسمات و روحانیات نے اسم مقدس (ھَلٍّ) کو حب و تسخیر کے مطالب و مقاصد کے لئے ایک سریع التاثیر و سریع الاجابت عمل کے طور پر تسلیم کیا ہے چنانچہ علمائے علم و فن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی عامل بوقت سہہ پہر دن کو اور بوقت نصف شب رات کو اسم متذکرۃ الصدر کو سو (۱۰۰)مرتبہ پڑھے اور اس عمل کو اپنے روزانہ کا معمول بنالے تو لوگوں کے درمیان صاحب عزت و جاہ وجلال ہوگا۔ اس عمل کا ذاکر و عامل اسم (ھل) کا ورد کرتا ہوا جس کسی سے بھی نظریں ملائے گا وہ نہایت خوش دلی اور محبت سے پیش آئے گا ۔ علماء و حکماء کے نزدیک یہ عمل اس قدر اثر آفرین ہے کہ مرد و زن تو ایک طرف رہے اس کا عامل و ذاکر اگر حیوانات کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھے گا تو حیوانات بھی اس کے قدموں پر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے
قمری مہینے کی نو چندی جمعرات کو اس کی پہلی ساعت میں اسم متذکرۃ الصدر کو انیس مرتبہ لکھ کر پانی سے دھو کر اس پانی کو سنبھال رکھیں اس پانی کو بوقت ضرورت جس کسی کو بھی مشروبات کے ہمراہ پلا دیں گے تو اس کے دل میں اپنے طالب کی محبت کا جذبہ عود کرآئے گااور وہ فوراً ہی مضطرب و بے قرار ہو کر اس کے قدموں میں آگرے گا۔شرف زہرہ کے اوقات میں اس متذکرۃ الصدر کو نو سو نو (۹۰۹) دفعہ تلاوت کرکے ناراض ہو کر میکے جا بیٹھنے والی عورت کی واپسی کے ارادے کے ساتھ اس عورت کا تصوراتی دور پر حصار کریں علمائے علم و فن نے اس طریق عمل کو کامل تیس روز تک یعنی جب دوبارہ شرف زہرہ کا وقت آئے یعنی جب دوبارہ شرف زہرہ کا وقت آئے اس وقت تک کامل احتیاط و توجہ کے ساتھ سر انجام دیتا رہے تو روٹھ کر میکے چلے جانے والی عورت حیرت انگیز طور پر بے ساختہ و بے خود ہو کر اپنے شوہر کے قدموں میں آگرے گی یاد رہے کہ اس عورت کو اپنے ظالم و سرکش شوہر کے لئے بھی سر انجام دے سکتی ہے ۔ علمائے طلسمات و روحانیات کے مجربات سے ہے کہ جو عورت رات کے وقت سوئے شوہر کے سرہانے کھڑے ہو کر اسم متذکرہ بالا کو ایک سو دس (۱۱۰) مرتبہ پڑھیں اور اسی طرح اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کے سوتے وقت اس کے سرہانے کھڑے ہو کر اس اسم مقدس کو ایک سو دس مرتبہ پڑھے تو بیوی شوہر کی اور شوہر بیوی کا مطیع و فرمانبردار ہو جائے گا۔ حب و عشق و عطف قلوب کے لئے تحت الشعاع میں اسم متذکرہ بالا کو جس قدر ممکن ہو سکے تحریر کر رکھیں ان میں سے ایک اسم کو بطور تعویذ لے کر جس کسی کو بھی کسی شیریں چیز میں ملا کر کھلا پلا دیں گے تو وہ کھاتے پیتے ہی مطیع و فرمانبردار ہو جائے گا ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً