تثلیث مریخ و مشتری
یہ اس سال کا ایک اہم سعد وقت ہے جس کی ابتداء ۲۰ اکتوبر صفر بجکر تینتالیس منٹ سے ہوگی تکمیل نظر ۲۱ اکتوبر چھ بجکر اکتالیس منٹ جبکہ اس سعد وقت کا خاتمہ ۲۲ اکتوبر بارہ بجکر چوالیس منٹ پر ہوگا۔
یہ وقت حصول زر و مال و حصول آمدن کے لئے کافی مفید ہے خصوصاََ وہ افراد جن کے کام کا تعلق مشینری ، لوہا ، اسٹیل وغیرہ سے ہو۔ یا انجینئر ، ڈرائیور ،ادویات اور دھاتوں کا کام کرنے والے ،۔
الغرض کہ مالی لحاظ سے حصول آمدن اور آسودگی کے لئے ایک سعد ترین وقت ہے ۔
اس عمل کو تیار کرکے ناکامیوں کا مداوا کیا جا سکتا ہے۔
اس عمل کو تانبہ چاندی اور سکہ کی مخلوط لوح پر کندہ کیا جائے گا۔
طریقہ عمل۔ نقش مربع مخصوص طریق پر پُر کیا جائے گا۔
پہلے خانے میں اسم وھاب کے عدد ۱۴ لکھے جائیں گے ۔ ہر خانہ میں ۱۴ عدد کا اضافہ کرتے ہوئے خانہ نمبر ۴ تک پر کریں گے ۔خانہ نمبر ۵ میں اسم سائل و مادر کے اعداد درج کئے جائیں گے ۔ حسب سابق ۱۴ عدد کا اضافہ کرتے ہوئے خانہ نمبر ۸ تک پُر کریں گے۔خانہ نمبر ۹ میں "رفیع الدرجات ” کے اعداد جو کہ ۹۹۹ ہیں درج کئے جائیں گے اور ۱۴ ۔۔۱۴ کے اضافہ سے خانہ نمبر ۱۲ تک پُر کریں گے ۔خانہ نمبر ۱۳ پُر کرنے کے لئے ، خانہ نمبر ۴،۷،۱۰ کے اعداد کو باہم جمع کریں گے ۔
اور آیہ مبارکہ "لقد جاءکم رسول من انفسکم عزیز علیہ ما عنتم حریص علیکم بالمومنین رؤف رحیم”۔ کے اعداد جو کہ ۲۸۹۸ ہیں سے نفی کریں گے ۔
جو اعداد نفی سے باقی بچیں انہیں خانہ نمبر ۱۳ میں رکھ کر ۱۴ ۔۔۔۱۴ کے اضافہ سے خانہ نمبر سولہ (۱۶) تک پُر کریں گے ۔
نقش مکمل ہوگیا۔ نقش کی میزان ۲۸۹۸ ہونا چاہئے۔
نقش کی پشت پر اسم وھاب کا حرفی نقش آتشی چال سے پُر کیا جائے گا۔
جب لوح تیار ہوجائے تو مشتری کے بخور کی دھونی دیں دوران تحریر بھی بخورات روشن ہوں۔
اب ایک ہی نشست میں بیٹھ کر ۱۴۰۰ مرتبہ یا وھابُ کا ورد کریں اور نقش پر دم کرلیں۔
اس نقش کو موم جامہ کرکے کسی پاک و صاف کپڑے میں سی کر بطور تعویذ اپنے گلے میں پہن لیں یا پھر داہنے ہاتھ پر باندھ لیں ۔
روزانہ صرف اکیس مرتبہ آیہ مبارکہ لقد جاء کم سے رؤف رحیم (سورہ توبہ آیت ۱۲۸)۔ اپنا معمول بنالیں ۔ اس کے بعد ۱۴۰ مرتبہ یا وھاب ُ پڑھ لیا کریں ۔
انشاء اللہ العزیز بہت ہی تھوڑے عرصہ میں اس کے اثرات واضح ہوجائیں گے ۔
ایک اہم راز ظاہر کیا گیا ہے اس کی قدر کریں صاحب فہم و فراست اس ایک عمل سے کئی کام انجام دے سکتے ہیں۔
اب سب سے پہلے نقش کی چال ملاحظہ ہو۔