مضامین

آفات سماوی

آفات سماوی

اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے کہ "تم سب کے سب اللہ کے حضور توبہ کرو ، اے مومنوں ! تاکہ تم فلاح پاجاؤ”۔
سورہ النور آیت ۳۱

ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان ہم نے اللہ و اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا اور یہ تحفہ آزادی ۲۷ رمضان المبارک کو ہمیں عطا کیا گیا تھا پھر آخر ایسا کیا ہوگیا ؟؟ ہم نے کیا کیا؟؟اللہ سے اس ملک کو بچانے کی دعا تو بعد میں کریں گے پہلے اپنے گناہوں کا اعتراف تو کرلیں!!۔
یہ جانتے ہوئے بھی کہ رشوت لینا اور دینا ،لعنت زدہ فعل ہے ، اپنے لئے ناجائز سفارش کروانا اپنے بھائی کا حق مارنا ،لیکن اعتراف کہ ہم نے ان برائیوں سے پاکستان کو داغدار کیا۔۔۔۔اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق سود بربادی لاتا ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ آج سود کے بغیر کام کون سا ہو رہا ہے ؟؟اللہ تعالیٰ کے کلام کے مطابق ناجائز زمین کا چھوٹا سا ٹکڑا بھی روز قیامت گلے میں آگ کا طوق ہوگا۔ ہم نے ناجائز زمین اپنے نام لگوانے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دی ۔رزق حلال کی تلقین فرمائی گئی ۔ حرام کمائی سے روکا گیا ۔ ہم نے حرام کو اوڑھنا بچھونا بنالیا۔

فہرست

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مال و اولاد فتنہ و آزمائش ہیں ہم نے مال کو دین اور اولاد کو ایمان بنالیا۔

جب ہمیں علم ہوا کہ بے حیائی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نا پسندیدہ باتوں میں سے ہے تو ہم نے کیبل ، فضول قسم کی ای میلز ، موویز اور ویڈیوز کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیا۔

ہمیں معلوم ہوا کہ وقت کی قدر کرو اس کو ضائع نہ کرو ہماری نوجوان نسل نے گھنٹوں موبائل پر وقت برباد کرنا اپنا فرض سمجھ لیا۔

جب عورت کو حکم ہوا کہ تمہارے پاؤں کی جھانجھر کی آواز بھی پردہ ہے تو عورت نے فیشن اور اٹز ٹو موو ان سوسائٹی کے نام پر ہر حد پار کردی ۔

غرضیکہ کوئی ایسا حرام فعل نہیں جو ہم نے انجام نہیں دیا ہو ۔ اور اس وقت حالت یہ ہے کہ ہمارے روزمرہ میں یہ تمام گناہان کبیرہ و صغیرہ شامل ہوچکے ہیں ۔ اس وقت ضرورت ہے کہ ہم سب سے پہلے اپنے آپ کا محاسبہ کریں ، اپنے آپ کو بہتر کریں ۔

کئی حضرات نے بذریعہ فون وای میلز میری توجہ اس بات کی جانب مبذول کروائی کہ ایسا عمل لکھا جائےکہ وطن عزیزکےحالات جو ان دنوں کافی حد تک تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں ، یہاں امن و امان کی فضا قائم ہوجائے ۔

لہٰذا ایک انتہائی آسان عمل پیش کر رہا ہوں تمام قارئین چاہئے کہ یہ پیغام ہر پاکستانی تک پہنچائیں کہ آپ کا ملکی فریضہ بھی ہے ۔
پاکستان کے ہر فرد سے گزارش کی جاتی ہے کہ درج ذیل عمل کو گھر کا ہر فرد اپنا معمول بنالے
بمشکل ۵سے ۱۰ منٹ درکار ہونگے ۔
صرف ۷(سات)مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اپنے سامنے پھونک ماریں پھر پشت پر ، پھر دائیں ، پھر بائیں ، پھر آسمان کی جانب ، پھر زمین کی طرف۔۔۔۔۔
اول و آخر ۱۱ مرتبہ درود شریف بھی پڑھ لیں ۔

اس عمل کو اگر ہر پاکستانی اپنے معمولات زندگی کا حصہ بنالیں تو کوئی وجہ ہی نہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے نور سے اس ظلمت کی تاریکی کو دور کردے ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً