علم جفر اخبار

مستحصلہ بدوح یلن سری

پاک و ہند میں علم جفر سے شوق رکھنے والے حضرات کے لئے بابر سلطان قادری کوئی نیا نام نہیں ۔بہت ہی کم عمری میں مختلف علوم پر مہارت تامہ حاصل کرکے اپنے علم کا لوہا منوایا ۔ نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی علم کے کئی ایسے پودے لگائے جواب ایک تناور درخت بن چکے ہیں نامی گرامی جفارین حضرات نے کسی نہ کسی طور پر ان سے علمی فیض حاصل کیا اللہ تعالیٰ نے انہیں جفر میں ایک اعلیٰ مقام بخشا ۔ علم کا یہ پرروشن ستارہ ۳۰ مارچ ۲۰۱۰ کو دنیائے فانی سے کوچ کرتے ہوئے اپنی یادیں چھوڑ گیا ۔ مرحوم نے علم جفر پر کافی کام کیا ۔
مرحوم نے ایک قاعدہ بنام مستحصلہ بدوح یلن سری غالباََ اپنے ابتدائی دور میں شائع کروایا تھا جسے بعد کے تقریباََ ہر جفار نے اپنی کتاب میں نقل کیا آج اسی قاعدہ کو مرحوم کی یاد میں پیش کرتا ہوں ۔ قارئین سے گزارش ہے کہ مرحوم کےایصال ثواب کے لئے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ و تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر بخش دیں ۔
اسی قاعدہ کو غلام عباس اعوان صاحب نے اپنی کتاب آفتاب جفر حصہ دوئم میں بھی درج فرمایا ہے ہم وہیں سے نقل کرتے ہیںاس قاعدہ کے متعلق یہی لکھا جاتا رہا کہ قاعدہ ہٰذا دنیائے جفر میں سینہ بسینہ چلنے والا عظیم ترین قاعدہ ہے ۔جو حضرات علم جفر کی صداقت پر شک کرتے ہیں ان کے لئے دعوت عمل ہے قواعد کے اندر رہتے ہوئے کسی بھی سوال کا استخراج فرمائیں اور پھر وقت آنے پر حالات کے ساتھ جواب کا موازنہ کریں اگر جوابات ۹۰ فیصد حالات کے مطابق نہ ہوں تو آپ کا شک بجا ہے اگر صداقت نظر آجائے تو پھر دل سے تسلیم کرلیں ۔
اس مستحصلہ میں ایک خوبی یہ ہے کہ دن اور رات کے سوالات حل کرنے کی الگ الگ کلید ہے بلکہ طلوع و غروب آفتاب کے وقت کا طریقہ بھی الگ الگ ہے ۔

دستور العمل:۔ سوال کو با معنی لکھیں پھر بسط حرفی کریں یعنی سوال کے الفاظ کو علیحدہ علیحدہ حروف میں لکھیں ۔
سطر بسط حرفی کو تخلیص کرلیں یعنی مکررات حروف کاٹ دیں ۔
سطر تخلیص کو ایک بار موخر صدر کر دیں (اس کی مثال گزشتہ کئی مضامین میں دی جا چکی ہے )۔
ہر حرف موخر صدر کو مندرجہ ذیل جدول میں دیکھیں ۔ اس جدول میں ہر حرف کے عدد سری درج ہیں سر اول اور سر دوم
اگر دن کو سوال ہو تو عدد س اول حاصل کریں رات کو سوال ہو تو سر دوم حاصل کریں ۔ غروب آفتاب کے وقت نصف سطر عدد سر اول لیں اور نصف سطر عدد سر دوم لیں اسی طرح طلوع آفتاب کے وقت سوال ہو تو نصف سطر دوم سے اور بقیہ نصف عدد سر اول سے لیں ۔
جدول یہ ہے ۔

فہرست

عدد سر سے حروف مستحصلہ کا طریقہ یہ ہے کہ عدد سر کے مطابق جدول بدوح یلن میں سے حرف موخر صدر کو دیکھیں اور اسی عدد کے مطابق اس حرف موخر صدر کو حذف کرکے شمار کرلیں جس حرف پر طرح ختم ہو وہی مستحصلہ ہے ۔
حروف مستحصلہ کی سطر کو ابجد قمری سے ترفع حرفی کرلیں جیسے ب کا ترفع حرفی ج  ہے اور غ کا ترفع حرف ا ہے ۔
حروف ترفع کو ابجد اسبع میں دیکھیں اس کا جو مرتبہ ابجد اسبع میں ہو اسی مرتبہ کا حرف ابجد قمری سے لے لیں ۔
یہ حروف دور اسبع کہلائیں گے ۔ اس سطر کو ایک بار موخر صدر کریں یہ سطر موخر صدر جواب کی سطر ہے کچھ نظیرہ قمری سے بدل دیں انشاء اللہ فوری جواب آجائے گا۔
جدول ابجد اسبع یہ ہے ۔

طریقہ دوئم: مذکورہ بالا طریقہ کے مطابق میں نے جدول مستحصلہ وضع کی ہے اس سے کام لے سکے ہیں سوال بسط حرفی کرلیں ۔ تخلیص کرلیں دو بار موخر صدرکریں اور مندرجہ ذیل جدول سے مستحصلہ حروف دے دیں نظیرہ یا خود سے جواب آجائے گا۔
مگر خیال رہے کہ یہ جدول صرف دن کے لئے کام دے گی ۔

جدول مستحصلہ

سطر مستحصلہ میں پانچویں نمبر پر ایک حرف "ک” کو خلاف قاعدہ لیا گیا ہے ایک دو حروف کا ضرورتاََ تغیر و تبدل جائز ہوتا ہے ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

2 Comments

  1. hi sorry i can understand . how 18 عددسر in frist line turned to غ can you tell me my language in persian i dont know urdu.plz

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً