مضامین

لوح مبارکہ الفاتحہ

میں اکثر و بیشتر علم الجفر آثار کے تحت مخلتف الواح ونقوش کے بارے میں لکھتا رہتا ہوں آج کی اس بزم میں سورہ مبارکہ الفاتحہ سے منسوب ایک لوح کے متعلق بیان کرنے جا رہا ہوں ۔ میری اپنی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ایسے اعمال بیان کروں جو عام تعلیم یافتہ فرد بھی خود سمجھ کر اپنے لئے تیار کر سکے ۔
اس عمل کا تعلق نظرات سیارگان میں تثلیث یا تسدیس عطارد و مشتری سے ہے ۔ یہ عمل اپنا کام ضرور کرے گا اگر خدا کا فضل آپ کے ساتھ ہوا
مورخہ ۵نومبر ۲۰۱۰ عیسوی بوقت صبح ۲ بجکر ۴۵ منٹ پر یہ وقت آرہا ہے ۔ جفری عملیات تیار کرنے والے اس وقت کے منتظر ہوتے ہیں
یہ نظر کبریت احمر کا حکم رکھتی ہے ۔ اگر امر ربی ہی مانع ہو تو علیحدہ بات ہے کہ اثرات زائل ہوجائیں بصورت دیگر اس کی تاثیر مسلمہ ہےوہ تمام افراد جو روزگار کی تلاش میں ہیں ، باوجود سعی و بسیار کے روزگار نہیں مل پا رہا ہے یا وہ افراد جنہیں روز بروز کاروبار میں نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یا خدانخواستہ کاروبار میں کسی قسم کی بندش واقع ہو چکی ہو ، یا وہ افراد جن کا تبادلہ کسی سبب نہ ہوتا ہو اور اپنے تبادلہ کے خواہاں ہوں یا وہ افراد جن کی ترقی رکی ہوئی ہو یا علمی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو ۔ یہ لوح آپ کو خوش قسمتی سے ہمکنار کردے گی انشاء اللہ ۔طریقہ تیاری لوح مبارکہ الفاتحہ
سورہ فاتحہ کے اعداد بذریعہ ابجد قمری حاصل کریں ۔
ان میں اپنے نام مع والدہ کے اعداد اور مقصد کے اعداد لے کر نقش مربع آتشی پر کریں ۔
اب گیارہ روز تک سورہ فاتحہ روزانہ ایک وقت مقررہ پر ۱۰۱ مرتبہ پڑھیں اول و آخر ۲۱ مرتبہ درود شریف ۔
بارھویں روز لوح کو گلے میں پہن لیں ۔ بفضل خدا آپ کا مقصد پورا ہوجائے گا۔مثال ۔ نام سائل بمعہ نام والدہ کے اعداد : ۴۶۱
سورہ فاتحہ کےاعداد ۱۰۱۴۶
مقصد۔ کاروبار میں ترقی ہو۱۲۵۱یہاں اکثر احباب میرے استخراج کردہ اعداد سے اختلاف کر سکتے ہیں ۔ کیونکہ اکثر حضرات نے سورہ فاتحہ کے اعداد ۹۳۶۰ تحریر فرمائے ہیں
ان کی خدمت میں عرض ہے کہ بغیر بسم اللہ الرحمن الرحیم کے اس سورہ کی آیات کی تعداد ۶ ہونگی جب کہ ہم جانتے ہیں کہ اس سورہ کو سبع ثمانی بھی کہتے ہیں اگر بغیر تسمیہ کے اعداد لے لئے جائیں تو سبع ثمانی کیسے ہوئی؟؟؟۔
لہٰذا بمعہ تسمیہ اعداد ۱۰۱۴۶ (دس ہزار ایک سو چھیالیس ہونگے)۔
اب ان اعداد کو مربع آتشی میں پر کرنا ہے ۔ یعنی کل اعداد سے ۳۰ عدد قانون کے نفی کرکے ۴ پر تقسیم کرنا ہے حاصل قسمت کو خانہ اول میں رکھ کر ایک ایک کے اضافہ سے نقش کو پر کرنا ہے ، تقسیم سے اگر کوئی ایک باقی بچیں تو خانہ نمبر ۱۳ میں ، دو بچنے کی صورت میں ۹ میں اور تین بچنے کی صورت میں خانہ ۵ میں ایک عدد کا مزید اضافہ کیا جاتا ہے ۔درج بالا مثال میں ہمارے پاس تین اعداد حاصل ہوئے ہیں ۔ نام بمعہ نام والدہ کے اعداد ۴۶۱۔ سورہ فاتحہ کے اعداد ۱۰۱۴۶، مقصد کے
اعداد1251۔ مجموعہ 11858۔۔۔۔
قانون کے ۳۰ عدد نفی کئے ۔ 11828
2957۴پرتقسیم کیا۔حاصل قسمت

فہرست

نقش کے خانہ اول میں 2957کو رکھ کر ایک ایک کے اضافہ سے نقش کو پر کیا تو درج ذیل نقش وضع ہوا۔
پہلے چال نقش ملاحظہ کیجئے ۔

اسی چال کو مد نظر رکھ کر جو نقش ترتیب دیا گیا ہے وہ درج ذیل ہے ۔

نقوش کے اضلاع قوانین نقوش کے مطابق بنائیں۔ بخور عطارد و مشتری کا مشترک روشن کریں۔
وقت مقررہ سے قبل اپنے لئے نقش استخراج کرکے رکھ لیں ۔ عین وقت پر کسی نوکدار چیز سے چاندی کے پترے پر کندہ کرلیں ۔تمام تفصیل شرح کے ساتھ درج کر دی گئی ہیں ہر فرد بآسانی اپنے لئے خود تیار کرسکتا ہے تاہم وہ افراد جو ادارہ سے تیار کروانا چاہیں وہ وقت مخصوص سے قبل رابطہ فرما سکتے ہیں ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً