مضامین

طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ ۴

اس سے قبل طلسم جلجلوتیہ الکبریٰ پر تین اقساط پیش کی جا چکی ہیں سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ کے چوتھے کلمہ کے خواص پیش خدمت ہے ۔اس طلسم مبارکہ کا چوتھا کلمہ جَلجَلَتۡ ہے جس کا عربی ترجمہ القادرُ کیا گیا ہے ۔ اسم متذکرۃ الصدر کو زبان بندی کے لئے نہایت معتبر اور سب سے بڑھ کر مستند عمل کے طور پر بیان کیا گیا ہے ۔ علمائے علم و فن کے اقوال ارشادات کے مطابق اس اسم مقدس کو زبان بندی کے لئے عمل میں لانا چاہئے تو ترکیب عمل کے مطابق نماز فجر کے بعد اس اسم مبارک کو انیس انیس بار پڑھ کر اپنے دائیں بائیں آگے پیچھے اور اوپر نیچے پھونک لیا کریں خدائے تعالیٰ کے فضل و کرم سے جملہ حاسدو اور دشمنوں کی زبان بند ہوجائے گی ۔ کتب طلسمات و روحانیت میں ہی مذکور و مسطور ہے کہ قمر و عطارد کے مقابلہ کے وقت سیسہ کی لوح پر اسم متذکرہ بالا کو کندہ کرواکے اس کا اپنے پاس رکھنا زبان بندی کے لئے از بس مفید ہے ۔ بیان کیا گیا ہے کہ عطارد کے وبال و ہبوط کے اوقات میں سرس کی چھال کے ٹکڑے پر اسم متذکرہ بالا کو دشمن کا نام کے ہمراہ لکھیں اور پھر اس چھال کو کسی بوسیدہ و کہنہ قسم کی قبر میں گاڑ دیں اس چھال کے ٹکڑے پر عامل کے جس دشمن کا نام تحریر ہوگا وہ عامل کی بدگوئی سے باز رہے گا۔اس طلسم مبارکہ کا پانچواں کلمہ  ھَیٍّ (ھ ی ی ٍ) ہے جس کا عربی ترجمہ الکافی ُ کیا گیا ہے ۔ شیخ حسن بصری (رض) فرماتے ہیں کہ اسم ھی اجابت دعا کے لئے اسم اعظم کا درجہ رکھتا ہے مکاشفات میں تحریر ہے کہ جب بھی کوئی حاجت مند انسان اس اسم مبارک کی تلاوت کرتا ہوا خدائے بزرگ و برتر کے حضور دعا کے لئے ہاتھ بلند کرتا ہے تو خدائے تعالیٰ اسی وقت اس کی دعا کو مستجاب فرمالیتا ہے شیخ موصوف سے نقل کیا گیا ہے کہ اگر کوئی مظلوم و مقہور اس اسم مقدس کے ساتھ ظالم کے لئے بددعا کرے گا تو وہ ظالم و جابر غضب الہٰی کا نشانہ بن کر اپنے انجام کو جا پہنچے گا شیخ صاحب موصوف کے نزدیک اس اسم مقدس کا ذاکر و عامل اس کی برکت و تاثیر سے ہر قسم کی پریشانی اور مصیب و بلا سے خدائے تعالیٰ کی حفظ و امان میں رہتا ہے خود عامل اس کے اہل و عیال اور مال و منال کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچ پاتا اور کوئی بھی شخص اس کے خلاف کوئی کلمہ بد زبان سے نکالنے پر قادر نہیں ہو پاتا۔ مکاشفات شیخ میں بیان کیا گیا ہے کہ اسم متذکرہ بالا کی تلاوت سے پہلے اور آخر پر درود پاک کو سات سات بار پڑھیں بہرحال یہ اسم مقدس بلاؤں اور آفات سے امان کا باعث بن جاتا ہے وارد ہے کہ اگر کوئی شخص چاروں طرف سے بلاؤں میں گھر جائے اور سے کسی طرف سے بھی نجات کا کوئی راستہ نظر نہ آرہا ہو تو اسے چاہئے کہ وہ اسم متذکرہ بالا کو انیس مرتبہ پڑھے تو اس کی تاثیر سے وہ ان کے روبرو غائب ہوجائے گا اور ان میں سے کسی ایک کی نظر بھی اس کو نہیں دیکھ سکے گی مکاشفات شیخ میں ہی تحریر ہے کہ دشمنوں پر فتح پانے ، قرض کی ادائیگی ، بیماریوں سے شفا پانے اور تمام تر حاجات و مشکلات سے نجات کے لئے اسم متذکرہ بالا کو ایک ہی نشست میں ایک ہزار تین سو انیس مرتبہ پڑھیں ۔ اکسیر کا حکم رکھتاہے ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً