مضامین

طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ ۳

وہ حضرات جنہوں نے گزشتہ اقساط ملاحظہ نہ کی ہوں وہ درج ذیل لنک سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔
https://www.roohanialoom.com/?p=1561قسط اول
https://www.roohanialoom.com/?p=1632قسط دوئم:۔

طلسم ہٰذا کا تیسرا کلمہ جَل جَلیُوت ہے ۔ متذکرہ اسم اپنے فوائد و نتائج کے اعتبار سے اسم اول و ثانی دونوں سے مکمل طور پر مختلف اور جداگانہ کیفیت کا حامل ہے اس اسم مقدس سے کام لینا چاہیں تو اس کے لئے طہارت کاملہ کے ساتھ اس اسم کو کامل ایک چلہ تک دس ہزار مرتبہ روزانہ پڑھیں ۔ عمل کی مداومت کے دوران ہی کراماتی و معجزاتی حقائق سامنے آجائیں گے عمل کی چلہ کشی کے بعد اسم مقدس کو مشک و زعفران کی سیاہی سے لکھ کر جس کسی کو بھی دیں گے جاہ و منزلت اور عہدہ و مرتبہ کی ترقی کے لئے نہایت کارآمد ثابت ہوگا۔ کشائش رزق کے لئے اس اسم مبارک کا تعویذ دیکھتے ہی دیکھتے رزق کی تنگی کو فراخی کے ساتھ متبدل کردیتا ہے ۔ چلہ کشی ممکن نہ ہو سکے تو پھر اسم متذکرہ کو چالیس مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کریں ۔ گردش ایام کا ستایا ہوا جو شخص بھی اس سہل الحصول قسم کی ترکیب پر عمل پیرا ہوگا تو خدائے تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس کی نحوست کے دن ختم ہوجائیں گے اور اس کے ساتھ ہی اس کی سعادت و وش بخت کا ستارہ اس کے مقدر کے آسمان پر چمکنے لگے گا زن و شوہر کی محبت کے لئےاسم متذرہ بالا کو انیس (۱۹) مرتبہ کھانے پینے کی چیزوں پر پھونک کر عورتاپنے شوہر کو یا جو شوہر اپنی بیوی کو کھلا دے تو شوہر بیوی کا تابعدار اور بیوی اپنے شوہر کی فرمانبردار بن جائے گی ۔ سرخ تانبے کی لوح پر اسم متذکرۃ الصدر کو جمعرات کے روز زہرہ یا مشتری کی کسی سعید ساعت میں کندہ کروائی کندہ کروائیں۔ اس لوح کو چشم بد کا شکار ہونے والے بچے کے گلے میں لٹکائیں نظر بد کا اثر زائل ہوجائے گا۔ اسم متذکرہ الصدر کو ایک چلہ کے دوران ایک ہزار مرتبہ کی تعداد کے مطابق روزانہ بلاناغہ پڑھیں یا ممکن ہو سکے تو ہفتہ و عشرہ بھر میں اس کی مقررہ تعداد چالیس ہزار مکمل کرلیں ۔ یہ بھی سہولت ہے بن بیاہی کنوری بچیوں سے اس اسم مقدس کا ختم مبارک تلاوت کروالیں جس طرح سے بھی آسانی کے ساتھ ہو سکے عمل کی تعداد پوری کرلیں ۔ یہ ختم مبارک عقد بندی کے خاتمہ کے لئے نہایت موثر و اکسیر الاثر ثابت ہوتا ہے اور شادی و بیاہ کی تمام تر رکاوٹوں کو جلد تر ختم کر کے رکھ دیتا ہے ۔ اسم متذکرہ بالا کی ایک خاصیت یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ ہر قسم کے جسمانی درد کے لئے نہایت مفید عمل ہے ترکیب عمل کے مطابق اسم مقدس جل جلیوت کو دس مرتبہ ملفوظی شکل میں کاغذ کے ٹکڑے پر لکھیں اور اس کاغذ کو عرق گلاب میں ڈال دیں ۔  اس گلاب کو سات روز تک نہار منہ دردوں کے ستائے مریض کو پلائیں خدائے تعالیٰ کے فضل و کرم سے سات روز کے استعمال سے ہی ہر قسم کے درد ختم ہوجائیں گے ۔ طلسماتی سلسلے کی جدید و قدیم اور معتبر و مستند قسم کی کتابوں میں مذکور و مسطور ہے کہ یہ اسم مقدس سحر و جادو کے لئے اثر آفریں  خصوصیات کا حامل ہے چنانچہ فقہائے علم و فن فرماتے ہیں کہ اسم متذکرہ بالا کو ایک سو دس مرتبہ پانی پر پڑھ کر اس سے مریض کو غسل کروائیں اور اس میں سے کچھ پانی پلائیں بھی ۔ جادو کا اثر جاتا رہے گا ۔ سحر و جادو کے بطلان کا ایک آسان ترین طریقہ یہ بھی ہے کہ اسم متذکرہ الصدر کو سہ شنبہ یا چہار شنبہ کے روز نماز ظہر و عصر کے بعد مشک و زعفران کی سیاہی سے لکھیں اور اس کا غذ کو بطور تعویذ ریشمی کپڑا میں لپیٹ کر مریض کے گلے میں باندھ دیں ۔ بحکم خدا سحر و جادو کا ستایا ہوا ایک چلہ کے دوران ہی شفایاب ہوجائے گا ۔ اسم متذکرہ بالا جلال و ہیبت کی شان کا مالک ہے یہی وجہ ہے کہ اسم مقدس کے ذاکر و عامل کے دل میں ایک زبردست قسم کی روحانی قوت پیدا ہوجاتی ہے اس کے دشمن مغلوب ہوجاتے ہیں اور وہ حکام و امراؤ کے ہاں عزت و تکریم پاتا ہے فتح براعداد اور تسخیرسلاطین کے لئے اس اسم مقدس کا ذکر کرنا نہایت سودمند رہتا ہے ۔اس طلسم مقدس کا چوتھا کلمہ اور اس کے خواص کے متعلق آئندہ ماہ کا شمارہ دیکھنا نہ بھولیں ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً