مضامین

عجیب و غریب ٹوٹکے

مقدمہ میں کامیابی کے لئے :۔

خدا نخواستہ جب آپ پر یا آپ کے کسی دوست پر کوئی مقدمہ سخت پڑجائے تو یوں کریں کہ جس روز مقدمہ کے لئے پیش ہونا ہو ، سورج کے طلوع ہونے سے قبل اس کا کوئی دوست یا رشتہ دار (جس پر مقدمہ ہے ) سانس روک کر اور یکسو قلب ہو کر حاکم کا تصور باندھے اور ایک لوہے کا سُوا لے کر سورہ تبت یدا تین دفعہ پڑھ کر حاکم کا نام لے اور سوئے کو چولھے مین گاڑدے اور اس پر آگ سلگانی شروع کرے ۔ خواہش کو خوب دل میں جما کر پاس بیٹھے کہ یہ سوا فلاں کے منہ میں آئے اور وہ ہمارے فلان دوست کے ساتھ ہر گز بری طرح پیش نہ آئے اور ہر طرح اس کو بری کرے جب بھی تاریخ ہو ایک شخس کو مقرر کرے جو یہ عمل کرے ۔ جیساچاہے گا ویسا ہی ہوگا۔

مرد کو راغب کرنے کے لئے :۔

اگرکسی عورت کی اپنے خاوند کے ساتھ ناچاقی رہتی ہو اور اسے بس میں لانا چاہتی ہو تو عورت اپنے سر کے بال ، کان کی میل اور بدن کی میل لے کر تینوں کو یکجا کرے اور بیسیوں ناخنوں کو کاٹ کر جلائے۔ اس راکھ کو بھی ان میں ملالے پھر روٹی یا کسی اور شے میں اس مرکب کو ملا کر مرد کو کھلادے ۔ تو وہ عورت کی محبت میں گرفتار ہوجائے گا مگر مرکب اس وقت تیار کریں جب چاند برج سرطان میں داخل ہو ہم آئندہ چند ماہ کے اوقات درج کر رہے ہیں ۔
سات اگست دو ھزار دس عیسوی ۔ داخہ قمر در برج سرطان ۲ بجکر ۴۹ منٹ (صبح)۔
تین ستمبر دو ھزار دس عیسوی ۔ داخلہ قمر در برج سرطان ۱۱ بجکر ۴۹ منٹ (صبح)۔
تیس ستمبر دو ھزار دس عیسوی ۔ داخلہ قمر در برج سرطان ۱۸ بجکر ۴۵ منٹیہ وقت چوبیس گھنٹے تک قائم رہے گا مگر ان چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف ساعت قمر میں چاروں چیزوں کا مرکب تیار کیا جائے ۔

فہرست

بخار کے لئے:۔

اگر تیسرے دن کا یا باری کا بخار ہو تو صبھ سویرے اٹھ کر دائیں آنکھ میں سرمہ ڈال لیا کریں بشرطیکہ کسی کا منہ نہ دیکھا ہو۔

ایضاََ:۔ایک اوپلا کسی کا چرا کر کسی چورستہ کی طرف لے جائیں ۔ نہ آتے کسی سے کلام کریں نہ ہی جاتے وقت۔ پیچھے مڑ کر دیکھنے کی ممانعت ہے ۔ اس اوپلے کو راستے یعنی چورستہ میں رکھ کر آجائیں کہو بخار اب یہاں پڑا رہ ۔ کہتے ہیں کہ اس کے بعد بخار نہ آئے گا۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً