مضامین

سورۃ بقرۃ

سورہ بقرہ کی چند آیات اور ان کی خاصیت

دنیا کی کوئی مصیبت ہو ، مصیبت جسمانی ہو یا مالی ہو ، ہر مصیبت کے تدارک کیلئے قرآن حکیم کی اس آیت کا عمل عجیب تاثیر رکھتا ہے اس آیت کے عمل کی برکت سے مشکلات آسانیوں میں بدل جاتی ہیں اور کلفتیں ختم ہو کر راحتوں کا دور شروع ہوتا ہے ۔ اگر کوئی شخص مہلک مرض میں مبتلا ہو تو اس کیلئے بھی اس آیت کا عمل مفید ثابت ہوتا ہے اور بیماری سے نجات مل جاتی ہے ۔
آیت یہ ہے ۔ "والھکم الہ واحد لا الہ الا ھوالرحمن الرحیم”۔
سورہ بقرہ آیت نمبر ۱۶۳(ایک سو ترسٹھ)۔
طریقہ عمل یہ ہے کہ کسی مسجد یا گھر میں گیارہ دن کا اعتکاف کیا جائے اور گیارہ دن تک کوئی ایک وقت مقرر کر کے اس آیت کو گیارہ ہزار مرتبہ پڑھا جائے اس کے بعد سجدے میں جا کر اپنی مراد مانگی جائے انشاء اللہ گیارہ دن پورے نہیں ہوں گے کہ مراد پوری ہوجائے گی روزانہ عمل کے شروع اور آخر میں گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف بھی لازمی پڑھئے ۔
اگر اعتکاف کرنا ممکن نہ ہو تو بغیر اعتکاف کے بھی اس آیت کو گیارہ ہزار مرتبہ گیارہ دن تک پڑھنا نتیجہ خیز ثابت ہوتا ہے لیکن اعتکاف کرنے سے عمل کی قوت تاثیر دگنی ہوجاتی ہے ۔
اس آیت کا نقش ہر قسم کی مصیبت سے نجات دینے والا ثابت ہوتا ہے قرآنی آیات پر مکمل اعتماد اور ذات کبریا پر مکمل ایمان و یقین کے ساتھ اس نقش کو اپنے گلے میں ڈالیں انشاء اللہ کیسی بھی مشکل ہو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور اس آیت جلیلہ کی برکت سے وہ دور ہوں گی اور حاجت مند کو مقام شکر عطا ہوگا۔
نقش یہ ہے ۔

جس شخص کو بادی کا بخار آتا ہو اور کسی بھی علاج سے نجات نہیں مل پا رہی ہو تو جس دن بخار نہ ہو اس دن پان پر یہ آیت لکھ کر کھلا دیں
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ ذلک نخفیف من ربکم وحمتہ فمن اعتدی بعد ذلک فلہ عذاب الیمجس دن بخار چڑھے اس دن یہ آیت پان پر لکھ کرکھلائیں
بسم اللہ الرحمن الرحیم یا حفیظ یا سلام یرید اللہ بکم الیس ولا برید بکم العسر ۔اگر کسی بھی بارے میں آپ یہ محسوس کریں کہ دعا قبول نہیں ہو رہی ہے تو اس آیت کو عشاء کی نماز کے بعد ایک ہزار مرتبہ پڑھ کر دعا کریں تو انشاء اللہ دعا ضرور قبول ہوگی ۔ اکابرین نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص لگاتار ۳ روزے رکھے اور حلال کمائی میں سے جو کا آٹا خریدے اور روزانہ جو کی روٹی سے افطار کرے پھر عشاء کی نماز کے بعد ۲۵ ہزار مرتبہ اس آیت کو پڑھ کر دعا کرے تو انشاء اللہ اسم اعظم کی تاثیر پیدا ہوگی اور ہر مہم میں کامیابی ملے گی ۔
آیت یہ ہے ۔ واذا سئا لک عبادی عنی فانی قریب اجیب دعوۃ الداع اذا دعان فلیستجیبوالی ولیومنوا بی لعلھم یرشدون(سورہ بقرہ آیت نمبر ۱۸۶)۔

فہرست

اس عمل کے بعد دعا دوسرے ضرورت مندوں کے لئے بھی کی جا سکتی ہے عمل کے شروع و آخر میں درود شریف ضرور پڑھیں۔

جس عورت کے دودھ کم ہو اس کیلئے ایک نئی چینی کی پلیٹ پر زعفران سے یہ آیت لکھ کر لگاتار سات دن تک پلانا انتہائی مفید ہے

آیت یہ ہے ۔ والوالدات برضعن اولاد ھن حولین کاملین لمن اراد ان یتم الرضاعتہ اس کے بعد یہ آیت بھی لکھیں ومامن دابۃ فی الارض الا علی اللہ رزقھا

انشاء اللہ ۷ دن میں زبردست فائدہ محسوس کریں گے اور عورت کے پستانوں میں اللہ کے فضل و کرم سے دودھ پیدا ہوجائے گا۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً