مضامین
جیسا کہ کچھ عرصہ قبل لکھا گیا تھا کہ”غائت الحکیم آسٹرالوجی میجک پر لکھی جانے والی ایک مشہور و معروف کتاب ہے جو کہ علامہ مجریطی کی تصنیف ہے ۔ یہ کتاب سنہ ۱۰۰۰ھجری میں اندلس میں عربی زبان میں شائع کی گئی تھی ۔ جس کا لاطینی ترجمہ سنہ ۱۲۵۶ ھجری میںبادشاہ انفسونو نے کروایا ۔اس کتاب میں درج الواح و طلاسم کو تیار کرنے کے لئے علم نجوم کے بہت سے اصولوں کو مد نظر رکھا جاتا ہے ۔ سیارگان کی سعادت و نحوست ، ان کی طاقت ، اور خصوصاََ پیدائشی طالع میں قمر کی طاقت کو دیکھا جاتا ہے اس کے بعد لوح یا طلسم کا انتخاب کیا جاتا ہے جن سے فوری اثرات کا ظہور ہوتا ہے ۔ ایک ہی لوح یا طلسم پوری زندگی کے لئے کافی ہوتا ہے ۔ ان الواح و طلاسم کی تیاری میں جیسا کہ بتایا گیا کہ علم نجوم کے بہت سے اصولوں کو مد نظر رکھنا پڑتا ہے ۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم گاہے بگاہے ان اصولوں کے ہمراہ الواح و طلاسم تیار کرنے کے طریقہ کار کو پیش کرتے رہیں گے ۔ امید ہے کہ قارئین کے علم میں باعث اضافہ علمی ہوگا۔”اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سلسلے کی مضمون پیش خدمت ہے۔شمس تمام کواکب میں بادشاہ کا درجہ رکھتا ہے اور تمام کواکب شمس سے ہی زندگی اور روشنی حاصل کرتے ہیں جب یہ برج اسد میں داخل ہوتا ہے ۔ تو یہ ایسا مقام ہے جہاں اسے تاج سلطنت پہنایا جاتا ہے ۔ علم نجوم کی رو سے کوئی بھی ستارہ جب اپنے ہی گھر میں ہوتا ہے تو وہ مانند بادشاہ ہوتا ہے علم جفر و عملیات کے نقطہ نظر سے یہ وہ مقام ہوتا ہے جہاں وہ تمام سعد تاثیرات کا حامل ہوتا ہے اور اس وقت اس کی قوت اس قدر عظیم ہوتی ہے جس کا اندازہ کرنا انسان کے علم سے باہر ہے ۔
آپ کی رائے