علم جفر اخبار

شہید بھٹو کی پھانسی سے قبل کی گئی جفری پیشن گوئی

قاعدہ ہٰذا علامہ شاد گیلانی مرحوم نے جنوری 1976ء میں شائع فرمایا تھا ۔ قاعدہ ہٰذا میں اس وقت کے موجودہ حکمران (شہید بھٹو)کی بابت پیش گوئی کی گئی تھی جو حرف بحرف درست ثابت ہوئی تھی ۔ قارئین کے استفاده کے لئے قاعده ہٰذا من و عن نقل کیا جا رہا ہے ۔ خیال رہے کہ اس قاعدہ کا ماضی میں سوفٹوئیر بنا کر مختلف تجربات کئے گئے تھے جو کافی حد تک مثبت ثابت ہوئے ۔ جو حضرات اس قاعدہ سے فیض حاصل کریں ان سے درخواست ہے کہ علامہ مرحوم کی بلندی درجات کے لئے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پر کر مرحوم کی روح کو بخش دیں ۔

علامہ مرحوم فرماتے ہیں کہ یہ ایک ایسا آسان مستحصلہ پیش کر رہا ہوں جس سے انسانی دماغ کروٹیں لے لے کر جاگے گا ۔ اس سے زیادہ آسان مستحصلہ آپ کو کتابوں میں نہیں ملے گا ۔ استاذان فن سے حاصل نہیں ہوگا میں یہ عظیم قربانی دے کر حساب دان دوستوں کو دعوت فکر و عمل دے رہا ہوں جہاں میں نے اپنا تمام سرمایہ علمی آپ پر قربان کردیا ہے اس بے مثل و بے مثال قاعدہ کو سینے میں چھپا کر اب کیا کروں گا؟۔
لیجئے جفر حاضر ہے اور اس قاعدہ کو دو الگ الگ صورتوں میں پیش کر رہا ہوں ۔ ایک تو تاریخ ماہ ، سنہ اور یوم کی شمولیت کے ساتھ سیدھی سطر میں جواب حاصل کرنے کا قاعدہ ۔
اور دوسرا بغیر تاریخ ماہ وغیرہ کی شمولیات کے صدر موخر کر کے جواب لینے کا قاعدہ ۔
اس مستحصلہ کے قواعد منضبط ہیں جو کسی صورت میں تبدیل نہیں ہو سکے ۔ اور آخر میں حرف ناطق پیدا ہوتا ہے جو بعض اوقات نظیرہ اسے اور بعض اوقات خود ہی ناطق ہو جاتا ہے ۔
میں سوال کو پیش نہیں کر رہا بلکہ سوال کے اعداد ابجدی لکھ کر پیش کر رہا ہوں آپ تھوڑے سے تدبر سے اصل سوال کو سمجھ جائیں گے اسی ایک ہی سوال کو دو طریق سے پیش کیا گیا ہے ۔
چٹختے ہوئے جواب کی نوعیت پر ذرا غور فرمائیے کہ کیا نزاکت علم ہے ۔ دونوں قسم کے جوابوں میں بڑی یگانگت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ علم جفر ایک عظیم خفیہ راز کا انکشاف بھی کر رہا ہے ۔ ایک حل میں تھوڑی سے بات قدرت چھپانا چاہتی ہے مگر دوسرے حل میں قدرت نے اسے ظاہر کردیا ہے ۔ یہ حروف کا الجبراء ۔ جسے غیب کا درجہ حاصل ہے اور اس سے قدرت کے رازوں کی نقاب کشائی ہوتی ہے ۔
یہ ایک ایسا قاعدہ ہے کہ کم تعلیم یافتہ انسان بھی اس سے فائدہ حاصل کر سکتا ہے اور جو لوگ مشکل قواعد سے گھبراتے ہیں ان کے واسطے یہ آسان قاعدہ مشکل علم کا کام دے گا۔
بعض اوقات تاریخ ماہ اور سن وغیرہ کے غلط اندراج سے یہ قاعدہ ذرا مبہم صورت اختیار کر جاتا ہے اور اس قسم کے اندراج کے لئے میرے حل شدہ مستحصلے کی پیروی کرنا ضروری ہے ۔
سطر اول ۲۸ حروف پر مشتمل ہو تو جواب اتنا واضح پیدا ہوتا ہے کہ سبحان اللہ ۔ اگر حروف سوال ۲۸ سے زیادہ ہوں تو سطر سوال میں ۲۸ کے بعد ۱۔۲۔۳ علی الترتیب پھر لکھنا شروع کردیں ۔
ہر عدد خانہ سوال ککا انداز مستحصلہ جداگانہ ہے ۔ یعنی ۲۸ حروف مستحصلات کا طریق الگ الگ ہے اس طریق کو سامنے رکھ کر یا ذہن میں اجاگر کر کے مستحصلہ حل فرمائیے اور میری اس قربانی کی داد دیجئے ۔
اکثر دوست آسان اور آٹومیٹک قاعدہ مستحصلہ کے تمنائی ہیں اور مجھ سے بار بار اضرار کرتے ہیں حالانکہ میں کئی آٹو میٹک اور کئی آسان قواعد رسالہ فلکیات میں لکھ چکا ہوں ۔ مگر سہل نگار طبیعتیں اور بھی سہولت چاہتی ہیں لیجئے انہیں دوستوں کی خدمت میں یہ در نایاب حاضر ہے ۔

فہرست

سطور قاعدہ کی وضاحت
سوال مفصل ایک سطر میں لکھیں ۔
دوسری سطر میں ہر حرف کے نیچے اس کا مرتبہ ابجدی لکھ دیں ۔
تیسری سطر میں تاریخ ، ماہ ، سنہ اور یوم لکھیں ۔
چوتھی سطر میں سطر سوم کے ہر حرف کا مرتبہ ابجدی لکھ دیں ۔
پانچویں سطر میں سطر دوم اور سطر چہارم کے اعداد کو جمع کر کے لکھ دیں ۔
چھٹی سطر میں اس عدد کا حرف بنا کر لکھ دیں ۔ اگر مجموعہ ۲۸ سے زیادہ ہو تو ۲۸ نفی کر کے باقی کا عدد لکھ دیں ۔
ساتویں سطر میں اس حرف کو ترفع زواجی دے دیں ۔
آٹھویں سطر میں حرف ترفع زواجی کا مرتبہ ابجدی لکھ دیں ۔
نانویں سطر ، "سہام القوۃ” کہلاتی ہے ۔
۲۸ خانوں کا طریق حل درج ذیل ہے آٹھویں سطر کے اعداد پر یہ عمل کیا جاتا ہے ۔

سطر سہام القوۃ حل کرنے کے بعد

سطر نمبر دس۔ سوال کے اعداد ابجد قمری مراتبی لکھ دیں ۔
سطر گیارہ ۔ ہر خانہ میں رقم سہام القوۃ اور مرتبہ ابجدی کو جمع کریں ۔
سطر بارہ ۔ ۲۸ پر تقسیم کرنے کے بعد جو عدد بچے وہ عدد لکھ دیں ۔
اگر مجموعہ ۲۸ سے کم ہو تو ۲۸ پر تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
سطر تیرہ ۔ عدد باقی سے مراتب ابجدی کے لحاظ سے حرف لکھ لیں ۔
سطر چودھواں ۔ نظیرہ اور جواب ۔
کچھ حروف خود ناطق ہوتے ہیں کچھ نظیرہ سے ناطق ہوتے ہیں ۔یہ آپ کی اپنی دانست پر مبنی ہے کہ جواب پر عبور حاصل کریں ۔

طریقہ دوئم

اس طریق میں تاریخ ماہ اور سنہ نہ لکھیں ۔ باقی طریقہ سب کچھ پہلے قاعدہ سے ملتا ہے جو حروف حاصل ہوں ان کو صدر موخر کریں ، اور نظیرہ دے

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

2 Comments

  1. هذه الترجمة إلى الاردو من طلبك:

    آپ کا شکریہ ، آپ نے اپنے کام اور علم میں بہترین اور ماہرین کا کام کیا ہے ، اور میں آپ کا دل سے شکرگزار ہوں ، اور میں آپ اور علامہ کے لئے الله سے ہر خیر کی دعا کرتا ہوں ..

    دوبارہ شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً