مضامین

اسم الہی الفتاح کے خواص و تاثیرات

فتح کے معنی کھولنے اور حکم کے زمرے میں آتے ہیں ۔ مشکل کشاء ۔ مخلوق پر حکم کرنے والا ۔سربستہ راز کو کھولنے والا وغیرہ۔ وہ ذات جس کی عنایت سے ہر مشکل دور ہوتی ہے اور اسی کی ہدایت سے ہر مشکل آسان ہوتی ہے ۔ باری تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ وہ اپنی مخلوق پر رحمت اور علم و معرفت کے دروازے کھولتے ہیں اور مخلوقات کے لئے حاکم علی الاطلاق ہیں ۔انبیاء کرام کے ذریعہ رشد و ہدایات سے باب مفتوح وا کئے جاتے ہیں اور خدا کے دشمنوں کو رسوا کیا جاتا ہے ۔ یہ اسم جلالی ہے عنصر آتشی ہے اعداد ابجد قمری ۴۸۹ ہیں ۔ اس کے موکل کا نام "ممحائیل” ہے ۔ اس موکل کے ماتحت چار افسر ہیں سرحماکیل۔عزرائیل۔اسرافیل ۔ تنکفیل
ہر ایک ۴۸۹ صفوں کا مالک ہے اور ہر صف میں ۴۸۹ فرشتے ہیں ۔ ان سب موکلوں کے ہاتھ میں برکتوں کی کنجیاں ہیں ۔ جو شخص بھی ریاضت و روزہ سے اس اسم کی تلاوت میں مشغول ہوتا ہے تو موکل اس پر نازل ہو کر اس کی حاجت پوری کرتے ہیں ۔
اگر جمعہ کے روز اس اسم کو لکھ کر پاس رکھے اور اس اسم کی تلاوت کرتے رہیں تو عجائبات کا ظہور ہو ۔
ابوالحسن شاذلی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب رزق اور برکت کی طلب ہو تو یہ اسماء "الرزاق الوھاب الفتاح الغنی المغنی”مخمس میں لکھ کر اور اپنی حاجت اس کے وسط میں لکھ کر پھر آیت شریف "حسبنا اللہ و نعم الوکیل "کو ۳۱۳ مرتبہ ورد کریں اور ہر سینکڑے پر دعا کریں مشک و عنبر کا بخور روشن کرے اور نقش مخمس  کو عمامہ میں رکھے یا اپنے سیدھے بازو پر باندھ لے اس ورد کو ۸ یوم تک جاری رکھیں انشاء اللہ غیبی مدد ہوگی ۔
شیخ ابوالحسن شاذلی رحمتہ اللہ علیہ کا استخراج شدہ نقش اور دعا درج ذیل ہے ۔
نقش یہ ہے ۔

اور منسوبہ دعا یہ ہے

ہر وہ کام جس کا حل بظاہر مشکل نظر آرہا ہو اس اسم پاک کی برکت سے آسانی سے حل ہوجاتا ہے ۔ بعد از نماز فجر دونوں ہاتھوں کو سینے پر رکھ کر ستر بار یا فتاح کا ورد کرے اس سے دل صاف و شفاف ہوجاتا ہے زنگ میل دور ہوجاتا ہے نوروصفائی قلب کے لئے از حد موزوں ہے ۔
امام بونی رحمتہ اللہ علیہ کے مطابق یہ اسم سائلوں کے لئے مناسب ہے ۔ جو بھی فرد کثرت سے اس اسم کا ورد کرے اللہ تعالیٰ فتح و نصرت عطا فرمائے ۔
اور جو شخص دو رکعت نماز اس ترکیب سے ادا کرے کہ قرات سے پہلے اور پیچھے تسبیح پڑھے اور رکوع سے کھڑے ہو کر بھی تسبیح پڑھے اور سجدے کے بعد بھی تسبیح پڑھے اور پہلی رکعت میں سورہ یس اور دوسری رکعت میں تبارک الذی پڑھے پھر دعا کرے حاجت پوری ہوگی ۔
اگر کوئی کسی مشکل کو سلجھانا چاہے تو بعد از عشاء ۱۷۰ مرتبہ اس اسم کو پڑھے ۔

کسی شخص پر اگر کوئی ناگہانی مصیبت آن پڑی ہو یا کسی مصیبت کے آنے کا خوف ہو یا کوئی مہم درپیش ہو تو اسے چاہئے کہ جمعہ کی رات کو غسل کرکے پاک کپڑے پہنے اور اس کے بعد چار رکعت نماز نفل اس طرح پڑھے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ۱۰۰ مرتبہ افوض امری الی اللہ
دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ۱۰۰ مرتبہ الا الی اللہ تصیر الامو
تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ۱۰۰ مرتبہ نصر من اللہ و فتح قریب
اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ۱۰۰ مرتبہ انا فتحنا لک فتحا مبینا
اور سلام کے بعد اسی طرح بیٹھے اور ۱۰۰ مرتبہ پڑھے غفرانک ربنا والیک المصیر

پھر سجدے میں جا کر سو مرتبہ پڑھے استغفراللہ واتوب الیہ
عاملین کاملین کا تجربہ ہے کہ سجدے سے سراٹھانے سے قبل حاجت پوری ہوجاتی ہے ۔

فراخی رزق کے لئے درج ذیل نقش کو چاندی کے پترہ پر کسی سعید ساعت میں کسی ایسے شخص سے کندہ کروائیں جس نے حروف تہجی کی زکات ادا کر رکھی ہو فراخی رزق کے لئے آزمودہ نقش ہے ۔ مقدمہ میں جاتے وقت اس کا پانی دھو کر پینا اور کچھ پانی منہ اور ہاتھوں پر مل کر حاکم کے سامنے جانا ، آپ کی غیبی مدد کا حامل ہوگا۔
نقش یہ ہے

اسم فتاح کا مربع ذوالکتابت پاس رکھنے سے ہر مشکل آسان ہوتی ہے کسی ضرورت میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔ورد کرنے سے ظاہری وباطنی خیر کے اسباب مفتوح ہوتے ہیں ۔ مربع ذوالکتابت درج ذیل ہے ۔

جو شخص بھی مربع ذوالکتابت سے فیض حاصل کرنے کا متمنی ہو اسے چاہئے کہ کسی سعید ساعت میں مندرجہ بالا نقش کو لوازمات عملیات کا خیال رکھتے ہوئے چاندی کے پترہ پر کندہ کرے اس کے بعد درج ذیل عمل پر عمل پیرا ہو۔
اول دورکعت نماز پڑھے پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد وعندہ مفاتیح (الانعام)دوسری رکعت میں وما من دابتہ سے رزقھا تک (سورہ ھود)۔
سلام کے بعد استغفراللہ الغفور الرحیم کثرت کے ساتھ پڑھے ۔
انشاء اللہ رزق میں فراخی نصیب ہوگی اور وہ شخص کبھی محتاج نہ ہوگا چاہئے کہ ہفتہ میں ایک بار یہ نماز پڑھ لیا کرے ۔

فہرست

اگر کوئی شخص ۱۸ شب و روز میں ۸۰۷۹۳ (اسی ہزار سات سو ترانوے ) مرتبہ اس اسم کا ورد کرے تو فتح و کشادگی حاصل ہو عالم الغیب سے فتوح کا متواتر اظہار ہو لیکن بعد ختم ریاضت بطور مداومت ۵۰۰ مرتبہ اپنے ورد میں رکھے۔

یہ دو نقوش اب اسم الہی فتاح و لطیف کے دئیے جا رہے ہیں ۔ غور کریں تو ایک ہی نقش کے اندر دوسرا نقش ہے نقش کی چال مربع آتشی ہے ۔طریقہ کار یہ ہے کہ قمر زائد النور میں مشتری کی ساعت میں بروز جمعرات مشک و زعفران سے تیارکردہ سیاہی سے لکھیں  لکھتے وقت روپیہ منہ میں ڈال رکھیں ۔ نقش کو خوشبو لگا کر اس جگہ رکھیں جہاں روپیہ رکھتے ہیں انشاء اللہ اس نقش کی برکت سے وہ جگہ جہاں روپیہ رکھتے ہیں کبھی روپوں سے خالی نہ رہے گی ۔ جیب میں رکھیں تو جیب بھری رہے ۔غلہ میں رکھے تو غلہ کم نہ ہو خانہ نمبر "۲” ت کے نیچے لکھیں ۔ "یا لطیف یا فتاح "۔ خانہ نمبر ۱۶ میں "ح” کے نیچے لکھیں "روزی غیب سے ملے "یا جو بھی مطلب ہو۔
ان دو خانوں کو بڑا بنائیں شناخت کے لئے نشان لگا دیا گیا ہے اگر ایسا نہ لکھ سکیں تو آتشی چال سے دو علیحدہ علیحدہ نقش لکھ سکتے ہیں ۔ اور خانہ مذکورہ کو حسب ہدایت بنائیں ۔ لوازمات عملیات و نقوش کا لازمی خیال رکھیں ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً