علم جفر آثار

تسخیر محبوب کا مجرب جفری طلسم

تسخیر محبوب کا مجرب جفری طلسم

اس بار ہم باب الآثارکا ایک خاص جفری طلسم تیار کرنے کا مفصل طریقہ تحریر کر رہے ہیں ۔ تجربہ شاہد ہے کہ عمل کو قانون کے مطابق کیا جائے تو کبھی خطا نہیں کرتا۔ البتہ ایک بات کا خیال ضرور رکھئے کہ علم جفر ان ہستی سے منسوب ہے جو سرتاپا معصوم ہیں لہٰذا فقط جائز مقام پر اس عمل کو استعمال کرنے کی اجازت ہے ۔
اس عمل کی تیاری کے لئے رجال الغیب ، بخورات اور دیگر لوازمات کا ضرور خیال کریں ۔ متعلقہ سیارہ کی ساعت میں عمل تیار کریں اگر ایک ساعت میں کام مکمل نہ ہو تو دوسری ساعت کا انتخاب کریں ۔
قرآن پاک میں ایک آیت حب بہت مشہور ہے ۔ یحبونھم کحب اللہ والذین آمنو اشد حبا للہ ۔ (سورہ بقرہ آیت نمبر ۱۶۵)۔
اس آیہ مبارکہ کے اعداد قمری ۱۴۹۳ ہیں ۔ اکثر عاملین حضرات ۱۴۹۲ لیتے ہیں جو کہ غالباََ آمنوا کا الف حذف کر دیتے ہیں ۔ میری تحقیقات ، تجربات و مشاہدات کے مطابق ۱۴۹۳ اعداد ہی موثر ہیں ۔
قرآن پاک کی صحت کے ساتھ پہلے ان حروف کو علیحدہ علیحدہ صورت میں لکھ لیں (بسط حرفی کرلیں )۔
دوسری سطر میں نام طالب مع والدہ ، نام مطلوب مع والدہ کو بسط حرفی کی صورت میں لکھیں ۔
دونوں سطور کو امتزاج دیں ۔ یہاں امتزاج کا طریقہ ذرا مختلف ہے ۔ دوسری والی سطر کا آخری حرف ۔ پہلی والی سطر کا پہلاحرف ، پھر دوسری والی سطر کا دوسرا حرف ، پہلی سطر کا دوسرا حرف۔ اس طرح عمل کرتے ہوئے ایک نئی سطر تیار کریں ۔ یہ سطر امتزاج ہے ۔
اگر کسی سطر میں حروف کم ہوں تو از سر نو دوبارہ حروف لیں ۔
اب اس سطر کی زمام برآمد کریں ۔ اس سے قبل کئی مرتبہ اپنے مضامین میں تکسیر جفری کی شرح کر چکا ہوں تاہم مبتدی حضرات درج ذیل لنک پر وزٹ کرکے عملی مثال ملاحظہ کر سکتے ہیں ۔

AstroMagic:آسٹرومیجک جفری فتحنامہ


جب زمام برآمد ہوجائے تو اس کاغذ کو علیحدہ رکھ لیں ۔
اب نام طالب مع والدہ ، نام مطلوب مع والدہ کے اعداد قمری میں اعداد آیت ۱۴۹۳ جمع کریں اور مثلث آتشی چال سے پر کریں
اس مثلث کے اردگرد استخراج شدہ زمام کے تمام حروف از سطر اول تا سطر زمام تحریر کریں ۔ یہ ایک فتیلہ ہوا ایسے ۱۴ عدد فتیلہ جات تحریر کریں ۔
اس فتیلہ کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس فتیلہ کو گھی اور شہد میں تر کرکے کورے مٹی کے چراغ میں جلانا ہے ۔ صورت یہ ہے کہ آپ کا اپنا منہ اور فتیلہ کا رخ محبوب کے گھر کی جانب ہو جب فتیلہ جل رہا ہو تو یہ گمان کریں کہ میرا محبوب میری الفت و محبت میں جل رہا ہے ۔ آپ یہ فتیلہ رات سونے سے پہلے جلا سکتے ہیں ۔
جب تک فتیلہ جلتا رہے اس کے پاس بیٹھ کر آیت مبارکہ کا ورد جاری رکھیں ۔ اگر خدانخواستہ جلتے وقت بجھ جائے تو آپ اسے دوبارہ روشن کر سکتے ہیں ۔ کیونکہ یہاں فتیلہ کا مکمل جلنا مطلوب ہے ۔
یہ عمل اوج زہرہ کے علاوہ ہر ماہ قمری کی ۱۱۔۱۲۔۱۳ کو بھی کیا جا سکتا ہے ۔ لیکن سیارہ زہرہ کے شرف یا اوج کے اوقات میں کرنے سے عمل کی طاقت میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔

یاد رکھیں کہ یہ عمل اگر آپ نے بتائی ہوئی ترکیب کے مطابق کیا اور تمام لوازمات اعمال کا خیال رکھا تو یقین جانئے کہ اس کا فوری اثر ہوگا۔ کیونکہ علم جفر سے تیار کیا ہوا طلسم بیکار نہیں جاتا۔
آپ یہ عمل شریعت مطلہرہ کی روشنی میں جائز جگہ کریں کسی کو خواہ مخواہ پریشان کرنے کے لئے آلہ کار نہ بنائیں ورنہ دنیا کے ساتھ دین بھی برباد ہوگا

جو حضرات کسی سبب خود تیار نہ کرسکتے ہوں اور ادارہ سے تیار کروانے کے متمنی ہوں تو وقت اوج زہرہ سے قبل رابطہ فرماسکتے ہیں ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً