مضامین

Taskhheer-e-Hajaat::.تسخیر حاجات

اس عمل کے بے شمار کتب میں رقم پایا میری تحقیقات کے مطابق  یہ عمل جناب استاد ابراہیم خاں کا ہے اور بہت ہی مجرب ہے اس عمل کی برکت سے کوئی کام آپ کا بند نہ ہوگا اللہ تعالیٰ غیب سے کفیل ہوگا آپ اس عمل کو کسی بھی سعد وقت میں کرسکتے ہیں کسی بھی سیارے کے شرف میں یا کسی سعد نظرات کے دوران بنا سکتے ہیں ۔
ٹین کی ایک ڈبیہ ایسی لیں جس کی دیواریں بہت اونچی نہ ہو مثلاََ پالش کی ڈبیہ لے کر اس کو خوب صاف کرلیں اس ڈبیہ میں پگھلا ہوا موم اس قدر بھردیں کہ موم کناروں تک آجائے ۔اب جو مقصد آپ کا ہو وہ مقصد مختصر حروف میں لکھیں ۔ مثلاً ملازمت مل جائے ۔ قرض ادا ہوجائے ۔ مقدمہ میں فتح ہو ۔ روزگار بڑھے ۔ اگر کسی کے دل میں اپنی محبت پیدا کرنا ہو تو مطلوب کا نام مع والدہ کا نام لکھ کر عبارت لکھیں ۔ مثلاََ "فلاں” کے دل میں محبت ہو ۔ غرض کہ اپنے مقصد کے موافق عبارت بنا کر اس کے حروف جدا جدا لکھ کر اپنے پاس رکھیں ۔ اب ایک سطر میں یہ حروف بچھا دیں ۔ اور دوسری سطر میں یہ حروف لکھیں ۔
م  ۔  ف  ۔ ذ  ۔  ن   ۔   ص   ۔ ض   ۔  س ۔  ق ۔ ظ ۔   ع  ۔  ر   ۔   غ
اب دونوں سطروں کو امتزاج دیں یعنی دونوں سطروں کو اسطرح ملائیں کہ نیچے کی سطر میں سے آخری حرف اور اوپر کی سطر میں سے پہلا حرف لے کر بنائیں اس طرح سب حروف ختم کردیں اگر کسی سطر میں حرف زیادہ ہوں تو کم حرف والی سطر کو اول سے پھر پلٹ لیں جب یہ تیسری سطر تیار ہوجائے تو اس کے تحت میں یہ عبارت لکھ دیں ۔ ” کھیعص کفایتنا” ۔۔ "حمعسق حمایتنا”۔ اب اس تیسری سطر کے تمام حروف اس موم پر کسی نوکدار شے سے واضح طور پر کندہ کردیں چاہے ایل لائیں میں تمام حروف آجائیں یا دو لائنوں میں تین لائنوں میں ۔ غرض یہ کہ لائنوں کی کوئی تعداد مقرر نہیں ۔ سب حروف کندہ کرلیں اب حرف کے تحت جو عبارت آپ نے لکھی ہے اس کے نیچے وہی عبارت پھر لکھ دیں جو آپ نے اپنے مقصد کیلئے بنائی تھی ۔
یہ عمل آپ پہلے سے تیار کر کے رکھ لیں اور بروز اتوار پاک صاف ہو کر گیارہویں ساعت میں (جو کہ ساعت قمر ہوگی ) بیٹھ کر ڈبیہ میں کندہ کرلیں کندہ کرتے وقت اگر بتی وغیرہ جلالیں جب آپ یہ کام کرچکیں تو اسے آپ بحفاظت رکھ لیں اب بعد نماز عشاء آپ اس ڈبیہ کو اپنے سامنے رکھ کر الحمد شریف ۳۸۷ مرتبہ پڑھیں ۔ ہر مرتبہ بسم اللہ سے شروع کریں اور اپنے مقصد کا خیال ذہن میں رکھیں ۔
جب عمل پورا ہوجائے تو ڈبیہ کو پھر محفوظ کرلیں ۔ دوسرے دن ڈبیہ دھوپ میں ایسی جگہ رکھ دیں جہاں کوئی اسے چھو نہ سکے تاہم موم پگھل کر سب حروف مٹ جائیں ۔ آگی کی مدد سے حروف نہ مٹائیں آفتاب کی گرمی سے حروف مٹائیں ۔ چاہے ایک دن میں مٹیں یا دو دن میں ۔ جب یہ حروف مٹ جائیں تو دوبارہ ان حروف کو کندہ کریں اس طرح گیارہ مرتبہ لکھیں روزانہ رات کو بعد نماز عشاء اس ڈبیہ کو سامنے رکھ کر مذکورہ بالا آیت پڑھنی ہے اور جب حروف لکھنے ہوںتو آیت پڑھنے سے پہلے لکھیں ۔ پھر آیت پڑھیں ۔ اس طرح آپ نے گیارہ مرتبہ حروف کندہ کرنے ہیں اور آیت روزانہ پڑھنی ہے جب تک کہ عمل ختم نہ ہو ۔
بحکم خدا جس مقصد کے واسطے یہ عمل کر رہے ہیں وہ مقصد پورا ہوگا کسی قسم کا کوئی پرہیز اس میں نہیں ہے صرف جائز امور میں اس عمل سے کام لیں آپ دس مرتبہ لکھ چکے اور اب تک کوئی اثر نہیں ہوا تو گیارھویں مرتبہ جو حروف لکھیں اسے سایہ میں حفاظت سے رکھ دیں خدا چاہے تو بہت جلد اثر ہوگا۔ گیارہ مرتبہ سے زیادہ نہ لکھیں ہاں اگر اللہ تعالیٰ فضل کرے اور دو چار مرتبہ لکھنے سے کامیابی ہوجائے تو آئندہ ترک کردیں مگر ناکامی پر گیارہ مرتبہ سے زیادہ نہ لکھیں اور نہ ہی پڑھیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ اپنے مقصد کو پالیں گے ۔
نوٹ: لکھتے اور پڑھتے وقت بخورات زہرہ و مشتری آگ میں جلاتے رہیں یعنی وہ خوشبویات جو کہ ان سیاروں سے منسوب ہیں ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً