مضامین

علم النقوش

نقش خالی القلب برائے حاضری مطلوب

زیر نظر تحریر جناب ڈاکٹر عمیر نجم ایم ایس سی فزکس پی ایچ ڈی ۔ فیصل آباد کی تحریر کردہ ہے جو کہ ماہنامہ فلکیات شمارہ جون ۹۷ سے نقل کی جا رہی ہے احقر نے ذاتی طور پر اس عمل کو استعمال کرنے کے بعد زود اثر پایا لہٰذا افادہ عامہ کی خاطر اسے پیش کیا جا رہا ہے ۔

فہرست

ڈاکٹر صاحب فرماتے ہیں کہ مجھے امید ہے کہ آپ نے مندرجہ ذیل نقش پہلے کبھی نہ دیکھا ہوگا یہ میرا اپنا ذاتی ایجاد کردہ ہے سورج مشرق کی بجائے مغرب سے طلوع ہو سکتا ہے مگر اس کا اثریقینی ہے میں نے اپنی آنکھوں سے اس کے حیران کن اثرات دیکھے ہیں انشاء اللہ آپ بھی اس کے حیران کن اثرات دیکھیں گے اب نقش ملاحظہ فرمائیے ۔

طریقہ زکات:۔ اس نقش کو چھ دن تک ۵۷۵ مرتبہ لکھئے اور ۷ ویں دن ۵۸۰ مرتبہ لکھ لیں۔
یہ اس کی زکات ہے اس کی زکات نو چندی جمعرات کو بعد از نماز عشاء شروع کی جائے گی
اس نوچندی جمعرات کا انتخاب کریں جس کے پہلے چودہ دنوں میں قمر درعقرب نہ ہو زکات ادا کرتے وقت رجال الغیب پشت پر رکھیں اور اگر بتی بھی سلگا لیا کریں زکات کے لئے کوئی مخصوص جگہ کا انتخاب کریں جہاں کوئی مخل نہ ہو زکات کے نقوش آٹے کی گولیوں میں رکھ کر مچھلیوں کے تالاب میں پھینک دیا کریں ۔ زکات ادا کرنے کے بعد کم از کم ایک سو اکیس روپے غریبوں میں بانٹ دیں اور مداومت کے طور پر اس نقش کو روزانہ سات مرتبہ لکھا کریں زکات کے دوران جلالی و جمالی پرہیز لازمی کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے

طریقہ استعمال :۔ مندرجہ بالا نقش سے کام لینا ہو تو اس نقش کو سفید کاغذ پر زعفران سے چار عدد لکھیں ایک کو جلا دیں دوسرے کو پانی کے کنارے دفن کردیں تیسرے کو انار کے درخت کے ساتھ لٹکا دیں اور چوتھے کو بھاری وزن کے نیچے دبا دیں ۔ جلد ہی مطلوب محبت میں بے قرار ہو کر حاضر ہوگا۔ اس نقش کا وفق ۴۰۳۰ ہے نوٹ فرمالیں۔

نقش مخمس برائے حب

اب نقش مخمس برائے حب پیش ہے اسے بھی تیر بہدف کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا ۔
نقش یہ ہے ۔

طریقہ زکات:۔ مندرجہ بالا نقش کو ۷ دن ۱۱۶ مرتبہ لکھیں اور آٹھویں دن ۱۲۳(ایک سو تئیس) مرتبہ لکھیں زکات نوچندی جمعرات کو شروع کریں وقت کوئی سا بھی رکھ لیں اس جمعرات کا انتخاب کریں جسکے پہلے ۱۴ دنوں میں قمر درعقرب نہ ہو زکات ادا کرتے وقت رجال الغیب پشت پر رکھیں اور اگر بتی بھی سلگا لیا کریں ۔ زکات کے نقوش آٹے کی گولیوں میں رکھ کر مچھلیوں کے تالاب میں پھینک دیا کریں زکات کے بعد روزانہ ۸ نقش مداومت کے طور پر لکھا کریں ۔

طریقہ استعمال :۔ جب بھی اس نقش سے کام لینا ہو تو اس نقش کو سفید کاغذ پر زعفران سے لکھیں اور چاندی کے خول میں بند کر کے گلے میں پہن لیں نقش کے نیچے نام طالب مع والدہ اور نام مطلوب مع والدہ ضرور لکھ لیں یہ نقش بھی ایسا نقش ہے کہ جس نے آج تک مایوس نہیں کیا آپ آزمائیے آپ بھی ہر طرح سے موثر پائیں گے ۔ میری دعائیں ہر وقت آپ کے ساتھ رہیں گی ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

One Comment

  1. اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ جناب محترم مخمس خالی القلب کے عمل پر محنت کرنے کے بعد اس کو کسی کو بھی دیں تو کتنے دن انتظار کریں رزلٹ کے لیے اور کیا اس کو بھی مدوامت کے طور پر کچھ تعداد میں لکھنا ھے کہ نھی دوسرا کیا میری دی ھوئ زکات کیا میں اپنی بیٹی کو منتقل کرسکتا ھوں یا نھی امید ھے آپ جلد جواب عنایت کریں گے جزاکم اللہ خیرا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً