مضامین

چند مجرب اعمال

چند مجرب اعمال

اگر خدانخواستہ کسی مقدمہ میں ناجائز طور پر گرفتار ہیں اور نہایت مایوسی ہے تو ظالم و جابر دشمن کا مقابلہ اور افسر کے سامنے پیش ہونے سے آپ کا دل خوف و خطر میں ہے کہ ظلم کرے گا یا مقدمہ کا ٹھیک فیصلہ نہیں کرے گا یا کسی سخت مہم اور سفر کا سامنا ہے جس کے مقابلے کے لئے آپ میں ہمت نہیں ہے تو آپ اس مہم کے دفعیہ کا خیال دل میں تصور کر کے مندرجہ ذیل عزیمت ہر نماز کے بعد ۵۰۰ مرتبہ ورد کیجئے ۔ انشاء اللہ ایک ہی چلہ کے اندر بارگاہ غفور الرحیم سے رحمت نازل ہوگی اور آپ کی مشکل حل ہو جائیگی ۔ اور افسر کے سامنے پیش ہونے سے قبل لا تعداد مرتبہ ورد زبان کریں اور منہ پر دم کریں ۔ عمل درج ذیل ہے ۔

حَسۡبِیَ اللّٰہُ وَنِعۡمَ الۡوَکِیۡل وعَلَی تَوَ کَّلۡنا۔

درد سر سے نجات کے لئے

اگر کسی کے سر میں درد ہو تو زمین پر یہ چار حروف لکھیں (ا  ب ج د ) ۔ اب ایک چھری کی نوک سے حرف (الف) پر زور دیں ۔ اور تین مرتبہ سورہ فاتحہ مع بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر مریض پر دم کریں ۔ آرام آجائے گا۔ اگر درد دور نہ ہو تو حرف ب پر چھری رکھ کر زور دیں اور اسی طرح پڑھیں انشاء اللہ چاروں حروف ختم نہ ہوں گے کہ شفا اللہ پاک دے گا۔

طلسم بغض

کالی مرچ کے چالیس دانے لے کر ہر ایک دانہ پر ایک بار عزیمت درج ذیل پڑھ کر تمام دانوں کے تین حصے کرلئے جائیں ۔ پہلے حصے کو دریا کے نزدیک سیل کی جگہ پر دفن کیا جائے ۔ دوسرے حصے کو کسی پرانی قبر میں دفن کریں اور تیسرے حصے کو آگ کے نزدیک دفن کریں جہاں گرمی پہنچتی رہے ۔ یہ عمل ہفتہ کے دن طلوع آفتاب کے وقت کرنا ہوگا (یعنی پہلی ساعت زحل میں )۔ عمل کرتے وقت ایک مرچ منہ میں رکھیں
بخور گوگل یا رال کا جلائیں دانوں کی تقسیم اندازاََ کریں گے ۔ عمل یہ ہے ۔

اَلۡقاَرِعَۃُ  مَا القارِعَہۡ   بحقِ اَھۡیاََ  اَشۡراھِیّاََ اَصۡبَاؤُثُ  وَبِحقِ محمد صلعم عربی و چہار یار

کبار رضوان اللہ علیہم اجمعین برحمتک یا ارحم الرحمین البغض فلاں بن فلاں بین فلاں

بن فلاں ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً