مضامین

Huroof-e-Shifa::.حروف شفا

حروف کی بے شمار اقسام ہیں ۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ بہت ہی کم لوگوں کو اس بارے میں مکمل آگاہی ہے ۔ دیکھا گیا ہے کہ اکثر حضرات زیادہ تر مشکل عملیات پسند کرتے ہیں یعنی پیچیدہ قوانین ہوں لمبے چوڑے حساب کتاب ہوں ان کی طرف زیادہ توجہ دی جاتی ہے اور اگر اس کے اثرات میں بہت بری بڑی بڑی خاصیتیں یا تعریفیں بیان کی گئی ہوں تو بھی اس طرف زیادہ توجہ دی جاتی ہے ۔ لیکن حروف کے علم میں یہ سب باتیں نہیں ہوا کرتیں اگر اسے بیان کیا جائے تو چند عام فہم الفاظ میں اس کو سمجھایا جا سکتا ہے ۔ شاید اسی سبب اس طرف توجہ نہیں دی جاتی ۔
اس بار ہم حروف کی بے شمار اقسام میں سے حروف شفا کا انتخاب کرکے اس سے متعلقہ اعمال قارئین کے لئے تحریر کرتے ہیں اس کے ساتھ ہی ایک حقیقت بیان کرنا چاہتے ہیں کہ جس قدر تاثر اس علم میں ہے بڑے بڑے عملیات میں وہ بات نہیں پائی جاتی ہے ۔ اگر آپ بھی چاہیں تو علم الحروف کو سیکھ سکتے ہیں نتائج یقیناً حوصولہ افزا ہونگے
حروف شفا ہر قسم کے امراض کو دور کرنے اور صحت کے حصول کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں یہ تعداد میں دس ہیں انہیں حروف علّت بھی کہا جاتا ہے ۔ حروف درج ذیل ہیں ۔
ا ب ت ث ط ظ ف ک ل ی ۔ ان کے اعداد ابجد قمری 1952 ہیں ۔جبکہ شمسی اعداد 2260ہیں۔

جب بھی کسی شخس کو درد شکم یا درد کمر یا فالج یا لقوہ یا درد ریح یا درد چشم وغیرہ ہو یا کسی بھی مرض سے شفا مقصود ہو اور وہ ادویات سے دور نہ ہو رہی ہو تو ایسی صورت میں حکمائے سلف نے ان حروف سے طلسم یا افسوں تیار کرنے کا طریقہ بیان کیا ہے ۔ میرے کئی بار تجربہ میں لانے کے بعد یہ قواعد ہدیہ قارئین کر رہا ہوں ۔
طریقہ کار کے مطابق ایک حرف مرض اور ایک حرف شفا لے کر ایک سطر ممتزج تیار کی جاتی ہے ۔ جیسے مرض ہے درد شکم

حروف مرض : د ر د ش ک م
حروف شفا: ا ب ت ث ط ظ ف ک ل ی
امتزاج : د ا ر ب د ت ش ث ک ط م ظ ک ف ل ی      جب یہ سطر تیار ہوجائے تو گنتی کریں کہ حروف کی تعداد طاق ہے یا جفت۔
طاق ہو تو تین تین کے ، جفت ہو تو چار چار کے کلمات بنالیں ۔ پھر ان پر اعراب لگا لیں ۔

ہماری سطر امتزاج کے حروف کی تعداد ۱۶ ہے جو کہ جفت عدد ہے ۔ لہٰذا چار چار کے کلمات درج ذیل بنائے جائیں گے ۔
دارب   دتشث    کطمظ     کفلی

اب ان پر اعراب لگائیں اور مریض کو کہیں کہ دھاگہ کی مدد سے شکم کے مقام پر باندھ لے ۔
ایسے طریقے سے تیار کردہ طلسم دم کرنے ، پلانے یا پڑھنے کے لئے تیار کر کے دئیے جا سکتے ہیں ۔ یعنی انہی چار کلمات کو چاہیں تو مریض کو ہدایت کردیں کہ پڑھ کر خود پردم کرے یا آپ پانی پر پڑھ کر دم کر کے دے سکتے ہیں۔
بہتر تو یہ ہے کہ ایک تعویذ لکھ کر دیدیں ۔ جو مریض مقام درد پر باندھ لے ، چند عدد تعویذ زعفران سے لکھ کر دے دیں جنہیں مریض پانی میں گھول کر روزانہ ایک پی لیا کرے ۔ اگر مرض کی شدت زیادہ ہو تو پانی بھی ہمراہ پڑھ کر دیدیں ۔
اگر مرض کی نوعیت ایسی ہو کہ جس میں حروف پلانا مقصود ہو تو پھر چینی کے برتن پر حروف لکھ کر دیدیں ۔ خیال رہے کہ جتنے حروف ہوں گے اتنی مرتبہ طلسم تحریر کیا جائے ۔ مثلاً مندرجہ بالا مثال میں حروف امتزاج کی تعداد سولہ تھی لہٰذا سولہ مرتبہ چاروں کلمات تحریر کئے جائیں گے ۔ چند روز کے لکھ کر دے دئیے جائیں انشاء اللہ کلی آرام ہوگا۔
جو حضرات نجوم کے متعلق معلومات رکھتے ہیں انہیں چاہئے کہ طلسم ایسے وقت تیار کریں جب قمر برج سرطان کے ۲۴ یا ۲۹ درجہ یا اسد کے ۲، یا میزان کے ۲۱ ، یا عقرت کے ۲۹ یا دلو کے ۲۸ درجہ پر ہو ۔
بخور قمر کا روشن کریں ۔

اعراب دینے کا قاعدہ

اعراب دینے کے حکماء کے نزدیک دو قواعد ہیں لیکن ہمارے اس طلسم کے لئے جو قاعدہ استعمال ہوتا ہے ہم اسے ہی بیان کرتے ہیں ۔
ا و ی ل م ن ع    پر زبر لگایا جائے
ج ز ک س ف ت ح  پر پیش
ھ ر س ث ذ ض ط    پر زیر
ب د خ ظ غ ض ق پر جزم

یاد رہے کہ اگر کوئی ایسا حرف جس پر جزم کا استعمال کیا جاتا ہو کسی کلمہ کے شروع میں آجاءے تو ایسی صورت میں اس کے نیچے زیر دیتے ہیں ۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً