مضامین

لوح اسد اللہ

بفضل تعالیٰ عز و جل بہ طفیل حضور پرنور سید یوم النشور حضرت محمد مصطفیٰ (ص) بتصدیق امام المشارق والمغارب امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام نوروز ۲۰ مارچ ۲۰۱۴ بروز جمعرات ۹ بجکر ۴۵ منٹ شب پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم ہوگا

چونکہ نوروز کا وقت پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق ہے لہٰذا اس کا اطلاق ہر شہر اور قصبہ پر یکساں ہوگا۔ مقامی وقت جمع یا نفی کرنے کی ضرورت نہیں البتہ وہ افراد جو بیرون ممالک قیام پذیر ہیں پاکستانی وقت ۴ گھنٹہ ۲۰ منٹ سے ۵ گھنٹے نفی کرلیں تو گرین وچ کا وقت نکل آئے گا اس وقت میں گرین وچ سے اپنے ملک کا معیاری وقت جمع یا نفی کرلینے سے آپ اپنے ہاں کا نوروز کا وقت مل جائے گا۔
نوروز کیا ہے؟ اس کی شریعت حیثیت کیا ہے ؟ سے متعلق سال ۲۰۰۹ع میں ایک مضمون قلمبند کیا جا چکا ہے جو ویب پر موجود ہےلنک درج ذیل ہے
https://www.roohanialoom.com/?p=132

ایک مضمون حروف تسخیر کے سلسلے میں بھی لکھا جا چکا ہے ۔ یعنی اگر آپ ان حروف تسخیر کی زکات ادا کرنا چاہیں تو اس سعد وقت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں آپ نے صرف اس سال کے اوقات کو مد نظر رکھنا ہوگا ۔ لنک درج ذیل ہے
https://www.roohanialoom.com/?cat=43

 اس سال نوروز۲۰۱۴ کے موقع پر ہم لوح نورانی اسداللہ الغالب متعارف کروا رہے ہیں ۔ ماہر روحانیات کاش البرنی مرحوم نے اس لوح کی کافی تعریف فرمائی ہے ۔ گزشتہ چند سالوں میں ذاتی طورپر بھی اس کے اثرات ملاحظہ کر چکا ہوں ۔
وہ لوگ جو حروف نورانی کے عامل ہیں وہ اس لوح کو تیار کرنے کے مجاز ہیں ۔ کاش البرنی فرماتے ہیں کہ چونکہ اس روز امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کو ظاہری خلافت ملی اس لئے اس روز تحویل کے ہی وقت شروع کر کے یہ لوح سعادت تیار کی جا سکتی ہے یہ لوح مرکبات مقطعات نورانی سے مرتب کی گئی ہے اس پر جتنا بھی غور کریں گے اس کے حقائق کو گہرا پائیں گے ۔
چاندی کی تختی یا سونے کی تختی پر تیار کی جائے ۔ تیار ہونے کے بعد سینہ پر اسے پہننا چاہئے ۔ اور تبرک و فاتحہ حسب توفیق دینا چاہئے۔
عورتوں کو اس کا لاکٹ بنا کر استعمال کرنا چاہئے ساری زندگی کامرانی و عز و وقار ملے گا۔
مرد حضرات اسے اپنی جیب میں یا بازو پر بھی باندھ سکتے ہیں ۔ دنیاوی اور دینی کاموں کی یہ ضامن ہوگی ۔ سخت اور جان لیوا امراض میں آزمائیں غربت و ناداری میں حرز جان بنائیں۔ناکامیوں اور نامرادیوں میں اس کا واسطہ لیں تو اپنے کاموں کو حیرت انگیز طور پر بنتا دیکھیں گے زندگی بہتر اور خوش نصیبی سے گزرے گی ۔ اس لوح کے وتر میں اسم مبارک قاسم ہے ۔ ہر چال میں تین عدد کا اضافہ ہے ۔
یہ نقش ذوالکتابت کے اصولوں پر پُر کی گئی ہے ۔ کل نقش کا میزان ۳۳۰ ہے جو اسم علی کا تین گنا ہے ۔ ۳۳۰ عدد حسن انفعال کے بھی ہیں
اور میں اسے حسن انفعال ہی کہتا ہوں (کاش البرنی مرحوم)۔ درحقیقت یہ لوح ایک نعمت ہے اسے اس خاص وقت میں تیار کرنا موجودہ دور میں کامیابی کی جانب بڑھنے کی ایک تدبیر بھی ہے اور ضمانت بھی۔

فہرست

اس کے علاوہ مرحوم کاش البرنی اکثر اپنے رسائل میں طلسم جفر کا تحریر فرماتے تھے جو عین وقت نوروز کے وقت تحریر کیا جاتا ہے
اگر اسی لوح اسداللہ الغالب کی پشت پر وہ طلسم بھی کندہ کرلیا جائے تو بہتر ہے بصورت دیگر صرف لوح کافی ہے ۔

 

جو افراد ادارہ سے تیار کروانا چاہیں ہو ہدیتہً طلب فرما سکتے ہیں ۔

ہدیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ روپے ۔ علاوہ ڈاک خرچ۔
مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
[email protected]

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً