مضامین

نوادرات طلسمات

علم جفر میں قانون ترفع ابجدی سے ترقی درجات، علو مناصب ، زیادتی زر و مال و ترقی ، عزت و دولت میں افزونی کے لئے بے نظیر طلسم تیار کرنے کا علمائے روحانیت اور میرا ذاتی آزمودہ و مجرب طریقہ بیان کر رہاہوں ۔جو احباب طلسم تیار کریںگے بحکم خدا اس کا اثر روز روشن کی طرح دیکھیں گے مگر شرط  یہ ہے کہ طلسم کی تیاری میں کوئی غلطی سر زد نہ ہو جو لوگ عملیات کی بے اثری کا رونا روتے ہیں وہ ایک بار یہ طلسم تیار کرکے اپنے استعمال میں ضرور لائیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ فن طلسمات کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں گے ۔
ترفع حروف ابجدی میں حروف کا مرتبہ بلند کیا جاتاہے مثلاً جو حروف اکائی کے ہیں ان کی جگہ دہائی کے حروف رکھیں اور جو دہائی کے ہیں ان کی جگہ سینکڑہ کے اور جو سینکڑہ کے ہیں ان کی جگہ ہزار کے حروف رکھے جاتے ہیں ۔ اور اگر ہزار کا حروف ہے یعنی غ تو اس کا مکرر کردیں ۔ اس سریع الاثر طلسم کے تیار کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ سب سے پہلے اپنا نام تحریر کریں ، نام والدہ کی ضرورت نہیں ہے
پھر جو مقصد ہے ، مثلاً ترقی درجات ، علو مناصب ، زیادتی مال و زر ، عزت ، دولت ، اور شہرت وغیرہ ۔ پھر جو آپ کے نام کے سر حرف کے مطابق سیارہ ہے تحریر کریں پھر برج اور آخر میں دن تحریر کریں ۔ یعنی جس دن آپ طلسم تیار کر رہے ہیں ۔ یہ سب ایک لائن میں تحریر کریں ۔
اس سطر کی بسط حرفی کرلیں ۔ اب ان تمام حروف کو ترفع حرفی ابجدی کریں انہی حروف سے طلسم تیار ہوگا۔ اس سے قبل کہ سارے طلسم کو ایک مثال کے ذریعہ سمجھا دوں ۔ وہ جدولیں تحریر کرنا ضروری سمجھتا ہوں جو طلسم کی تیاری میں معاون ہیں۔

فہرست

مثلاً ایک شخص جس کا نام شہزاد جیلانی ہے اسے عزت و دولت مطلوب ہے اور اس مقصد کے لئے وہ یہ انگشتری تیار کرنا چاہتا ہے
جدول سے معلوم ہوا کہ سر حرف ش کے مطابق شہزاد جیلانی کا سیارہ عطارد ہے جو کہ برج جوزا و سنبلہ کا حاکم ہے ۔جس دن عمل تیار کیا جا رہا ہے اس روز شہارشنبہ (بدھ) ہے ۔ سطر یہ تیار ہوئی
شہزاد جیلانی عطارد جوزا و سنبلہ چہار شنبہ
لہٰذا بسط حرفی یہ  ہوئی ۔ ش ہ ز ا د ج ی ل ا ن ی ع ز ت و د و ل ت ع ط ا ر د ج و ز ا س ن ب ل ھ ج ھ ا ر ش ن ب ھ
ترفع ابجدی یہ ہوا۔غ ن ع ی م ل ق ش ی ث ق ذ ع غ س م س ش غ ذ ص ی غ م ل س ع ی خ ث ک ش ن ل ن ی غ غ ث ک ن
اب جو ستارہ ہے یعنی عطارد کی ساعت میں ایک تصویر مرد کرسی نشین خوش پوشاک بنائیںجس کے دائیں ہاتھ میں تلوار ہو اور اس کے ارد گرد وہ تمام حروف جو ترفع سے استخراج ہوئے ہیں تحریر کریں اور ایک انگشتری چاندی کی تیار کر وا کر نگینہ کی جگہ تیار شدہ طلسم والا کاغذ تہہ کر کے رکھ دیں پھر عقیق جڑوا دیں اب اس انگشتری کو دائیں ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی میں پہنیں انشاء اللہ خقلت اور خاندان میں بہت عزت ہوگی اور دولت ایسی جگہ سے ملے گی جس کا آپ کو خیال تک نہ ہوگا۔

جو حضرات ادارہ سے تیار کروانے کے خواہشمند ہوں وہ ہدیتہً تیار کروا سکتے ہیں مزید معلومات کے لئے رابطہ کر سکتےہیں
[email protected]

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

6 Comments

  1. السلام علیکم حضرت بہت شکرگزار ھوں کہ اس طلسم کی بہت اچھی شرح بمعہ مثال اور تصویر فرمائی آپ نے سمجھنے میں بہت آسانی ھو گئی مگر ایک مقام پر ذرا مشکل پیش آ رھی ھے گزارش ھے کہ اسکی وضاحت فرما دیجیے ممنون و مشکور رھوں گا..
    طلسم سمجھانے کی نسبت آپ نے جو تصویر شیئر فرمائی ھے اس کے سینے پر حروف ” ب س ع ا ل ” تحریر ھیں یہ تو سمجھ آ گئی کہ انہی حروف کے اعداد سو موکل بنا کر طلسم کے اوپر لکھنا ھے مگر اس بات کی سمجھ نہیں آ رھی کہ وہ حروف جو تصویر کے سینے پر لکھے گئے ھیں ان کا ماخذ کیا ھے؟ میں نے کافی سمجھنے کی کوشش کی مگر ناکام رھا اسی لیے آپ کو زحمت دے رھا ھوں نیز کیا یہ طلسم شرفات کواکب میں بنانا چاھیے؟ اور طلسم بنانے کے بعد اس پر کچھ پڑھائی کر ک دم بھی کرنا ھو گا؟ اور اسکو بنانے کے بعد اسی وقت پہن سکتے ھیں یا کسی اور مناسب ساعت کا انتظار کرنا چاھیے؟ جناب بہت امید سے عرضی آپکی خدمت میں پیش کر رھا ھوں جواب ضرور عنائت فرمائیے گا ممنون و شکرگزار رھوں گا…

  2. وعلیکم السلام ۔ پسندیدگی کا شکریہ ۔ جس وقت کاتب تصویر بنا رہا تھا اس وقت کچھ اعداد غلطی سے درج ہوگئے انہیں حذف کر دیں ۔ بعد از تیاری طلسم کسی قسم کی کوئی پڑھائی نہیں ۔ بنانے کے بعد اگر وہی ساعت ابھی باقی ہے تو اسی میں پہن سکتے ہیں اگر انگوٹھی تیار ہو چکی ہے تو بصورت دیگر کسی مناسب ساعت کا انتخاب کریں ۔

  3. اسلام علیکم حضرت عمل مے أپنے موکل کسے اخذ کیے کنسے حرف لے کر جو ادمی کی تصویر کے سر پر موکل کی بات کررا مے

  4. Sir mokal jo ser k uper hein jiskan naam jiskaeiloo likha hua hein woh isthkhraaj kaise kaise kia pls rahnumai farmaye bohat shukar fuzar hoga

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً