اسم ذات کی مخصوص انگشتری
اسم ذات اللہ کو ملفوظی کریں تو گیارہ حروف پیدا ہوتے ہیں ۔ ا ل ف ل ا م ل ا م ھ ا
ان حروف کے اعداد ۲۵۹ ہوتے ہیں ۔ حروف ۱۱ نقطہ ایک کل ہوئے ۲۷۱
اسم اللہ کے مکتوبی عدد ۔ ۶۶ حروف ۴ کل ۷۰
دونوں کی تعداد کو باہم جمع کیا ۲۷۱ جمع ۷۰ مجموعہ ۳۴۱۔ حروف ا م ش نکلے ۔
ان کو ملفوظی کیا تو الف کے ۱۱۱۔ میم کے ۹۰ ۔ شین کے ۳۶۰ ہوئے ۔ کل ۵۶۱ حاصل ہوئے ۔
سابقہ میزان 561+341=902ہوئے۔
ان حروف کے نقطے ۹ ہیں ۔ اسم ذات کے ملفوظی حروف گیارہ ہیں
11×9=99
میزان سابقہ میں اس کو جمع کیا
902+99=1001
اس کے حروف ا غ
یعنی ابجد کا ابتدائی و آخری حرف برآمد ہوا ۔
جس کے یہ معنی نکلے ھوالاول و الآخر والظاہر والباطن ۔
خیر یہ تو ایک نقطہ تھا جس کا عمل سے کوئی تعلق نہیں اصل عمل یہ ہے ۔
اللہ کے حروف کو جو اس بسط سے معہ نقاط پیدا ہوئے ایک سطر میں بچھایا جائے تو یہ حروف پیدا ہوئے ۔
ا ل ف ل ا م ل ا م ھ ا ب ی ع ی ن ش غ
ان حروف کو خالص کیا تو یہ حروف باقی رہے ۔
ا ل ف م ھ ب ی ع ن ش غ ۔۔۔۔۔ گیارہ حروف جو اسم اللہ کے ملفوظی کے برابر ہیں ۔
ان گیارہ حروف خالصہ و مقدسہ کو جو شخص چاندی کی انگشتری میں شرف قمر یا شرف شمس میں کندہ کراکر اپنے ہاتھ میں پہنے گا تو ہر شخص اس کی عزت کرے گا دنیا کی دولت سے اس کا ہاتھ خالی نہ رہے گا بہت سے نفع اس سے ایسے حاصل ہوں گے جن کی حقیقت صرف اللہ پاک ہی بہتر جانتا ہے
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ گیارہ حروف کے اعداد ۵۸۸ میں اپنے نام کے اعداد شامل کئے جائیں ۔ (نام والدہ کی ضرورت نہیں )۔
اب تمام اعداد کو مثلث آتشی چال میں پر کریں ۔ اور روزانہ چھیاسٹھ نقش باوضو قبلہ رخ ہو کر مشک و زعفران سے پر کریں اور آٹے کی گولیاں بنا کر ایسے پانی میں ڈال دیں جہاں مچھلیاں ہوں ۔ چھاسٹھ دن کے بعد تاثیر ظاہر ہوگی ۔ عین ممکن ہے کہ عامل کو دست غیب ملے یا امیر کبیر ہوجائے ۔ غرضیکہ اس عمل کی برکت سے جو نفع دے وہ خاص انعام ہوگا گولیاں روزانہ پانی میں ڈانے کی ضرورت نہیں چند دنوں کی اکٹھی بھی ڈالی جا سکتی ہیں مگر نقش لکھنے میں ناغہ نہ ہو۔