مضامین

کاروباری اعداد

یہ وہ عدد ہوتا ہے جو آپ کے روزمرہ کے کاروباری معاملات یا تجارت کے معاملات پر حکومت کرتا ہے ۔ اس عدد کو جاننے کے لئے آپ کو پورا نام استعمال کرنا پڑتا ہے تخلص یا عرفیت سے کام نہیں چلتا۔ آپ اپنے نام کے اعداد کا استخراج بذریعہ ابجد ایقغ کیجئے اور اگر یہ عدد دہائی میں ہو تو باہم جمع کرلیں اور مفرد کرلیں یہ کاروباری عدد ہوگا۔
مثلاََ حسن کا عدد ایک ہے اور وہ انجینئرنگ سے منسوبہ پیشہ اختیار کرنا چاہتا ہے تو نام میں ایسی ترمیم کرے کہ مفرد عدد ۴ حاصل ہوجائے اس لئے کہ انجینئر سے منسوبہ پیشہ عدد ۴کے تحت ہے ۔
کاروباری اعداد کی تفصیل درج ذیل ہے ۔ آپ معلوم کریں آپ کا نمبر آپ کے کام کے مطابق ہے بھی یا نہیں ؟
۱۔ یہ وہ عدد ہے جو خود مختار تجارت یا کام کے لئے انتہائی موزوں ہے خصوصاََ ان کے لئے جو اختراعات و ایجادات میں ماہر ہوں مثلاََ اساتذہ ۔ لکچرار۔ سائنسدان ۔ موجد اور منتظمین ۔ اس کے زیر اثر آدمی کو نئی نئی جدتیں کرنا چاہئے ۔۲۔ اس عدد کے تحت چالاکی اور تدبر ہے جو آدمی سیاستدان اور مصنف قسم کے ہیں وہ اسے مفید پائیں گے اعداد و شمار کا کام کرنے والوں کے بھی یہ نمبر اچھا ہے تجارت کرنے کے لئے بھی مفید ہے اگر وہ تجارت مین تدبر اور استقلال کو ہاتھ نہ جانے نہ دیں ۔۳۔ یہ عدد ان لوگوں کے لئے مفید ہے جو عام پبلک سے وابستہ کاموں میں حصہ لیں مثلاََ جو فلموں یا تھیٹروں سے تعلق رکھتے ہیں وہ لوگ جو اشیاء کی کھلی فروخت کریں یا ریڈیو پر کام کریں یا مقرر ہوں یا صحافت میں قدم رکھیں یہ لوگ اپنی طبعی بلندی سے دنیا بھر سے داد تحسین حاصل کر سکتے ہیں جو لوگ اپنے لئے وقف قسم کا کاروبار کریں ان کے لئے یہ نمبر موزوں ہے ۔۴۔ یہ نمبر صنعت اور تعمیری کام کا ہے اور ان لوگوں کے لئے موزوں ہے جو معمار ۔ انجینئر ۔ نقشہ نویس مکینک یا دستکار ہوں خصوصاََ ان کے لئے جو کسی بڑے کارخانے میں کسی ذمہ دارانہ کام پر معمور ہوں جو بہترین ساخت کی اشیاء تیار کتا ہو دوسری طرف یہ نمبر ان کے لئے موزوں نہیں جو ذہنی تخیلات سے کوئی ہلکے یا نازک کام کریں یا دقیق کام کریں ۔

۵۔ یہ عدد ان آدمیوں پر دوستانہ طریقہ سے اثر انداز نہیں ہوتا جو ایک ہی لکیر پیٹنے کے عادی ہوں یہ عدد ان کے لئے موزوں ہے جو نئے نئے تخیلات پیدا کریں اور انہیں بروئے کار لائیں یا وہ آدمی جو کسی بھی قیمت  پر بڑے سے بڑا تجربہ کرنے کے لئے تیار ہوجائے ۔ ایسا تجربہ جس میں اگر فائدہ ہو تو بھی بہت زیادہ اور نقصان ہو تو ناقابل تلافی ۔ وہ لوگ جو کسی بھی خطرے کو مول لینے کے لئے تیار نہ ہوں اور اس ڈر سے نئے نئے تجربے نہ کر سکیں ۔ وہ اس عدد سے جس قدر ہو سکے احتراز کریں ۔ ورنہ انہیں زندگی میں کبھی سکون میسر نہ ہوگا۔

۶۔ یہ عدد خصوصیت سے کامیاب گھر پر عورت کا ہے اور اس عدد سے عقیدت اور محبت وابستہ ہے یا یوں سمجھئے کہ یہ عدد ان لوگوں کا ہے جن سے دوسروں کی زندگیاں وابستہ ہیں اور ذمہ دارانہ کام پر معمور ہوں یہ عدد نرسوں ۔ مشن میں کام کرنے والوں اور قومی خدمت کرنے والے آدمیوں کے لئے مخصوص ہے ۔

۷۔یہ عدد ان لوگوں کے لئے وقف ہے جو اپنے آپ ہی ذمہ دار طور پر کوئی کام کرتے ہوں ۔ مثلاََ آرٹسٹ جو بغیر دوسروں کی مدد کے اپنا شاہکار پیش کرنے کے لئے تن دہی سے کوشاں رہتا ہے ۔ اس عدد کے زیر اثر لوگ مستقل مزاج ہوں گے ۔ اور اپنے ہی زور بازو پر نازاں رہنے والے ۔ وہ کبھی کسی کے دست نگر نہ ہوں گے۔

۸۔ یہ عدد ان کے لئے خصوصیت سے وقف ہے جو منتظم طریقے کے آدمی ہوں گے یا وہ افسر جو کسی انتظامی ڈیوٹی پر فائز ہوں اس نمبر کے زیر اثر آدمی آسانی سے فتح حاصل نہ کر سکیگا ۔ بلکہ وہ ان تھک اور لگاتار کوشش سے اپنے مقصد میں کامیاب ہوگا ۔ نمبر ۸ سخت محنت اور تندہی کے لئے ہے اس کے زیر اثر آدمی کو ک۴ی مایوس کن ناکامیوں سے واسطہ پڑتا ہے لیکن وہ ہر ایک ناکامی اور مخالفت کو خندہ پیشانی سے برداشت کرے گا اور بالآخر تمام تنجر و غم فتح کی صورت میں تبدیل کر دیگا ۔

۹۔ یہ عدد تجارت اور کاروبار میں چالاکی اور تختہ مشق ہونے کی علامت ہے بعض حالتوں میں یہ مکاری کی علامت بھی ہے ۔ یہ ان لوگوں کے لئے موزوں ہے جو کسی بھی طریقے سے محض کامیابی کے خواہاں ہوں اگرچہ یہ کامیابی مستقل نہ ہوگی محض عارضیہ ہوگی اس عدد کے زیر اثر آدمی مستقل مزاجی اور تحمل سے بے نیاز ہوں گے وہ کسی چیز میں فتح حاصل کرنے کے لئے کبھی سر دھڑ کی بازی نہ لگائیں گے بلکہ کچھ ہمت کریں گے اور باقی قوت متخیلہ ہی سے کامیابی کے خواب دیکھیںگے ۔

اعداد حاصل کرنے کا طریقہ گو کہ اس قبل کئی بار شائع کیا جاچکا ہے تاہم نئے قارئین کے دوبارہ پیش خدمت ہے ۔
مثلا حسن کے مفرد عدد معلوم کرنا ہے ۔ تو ح   س   ن
ح کا عدد ۸
س کا عدد ۶
ن کا عدد ۵
مجموعہ ۱۹(۱ اور ۹ کو باہم جمع کریں گے تو ۱۰ حاصل ہوگا یہ بھی دہائی کا عدد ہے لہٰذا ۱ اور ۰ کو باہم دوبارہ جمع کیا تو ۱ عدد حاصل ہوگا)۔  لہٰذا اسم حسن کا مفرد عدد ۱(ایک) استخراج ہوا۔
اس طرح آپ کسی بھی نام کا عدد استخراج کر سکتے ہیں ۔
۱۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ا ی ق غ
۲۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ب ک ر
۳۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ج ل ش
۴۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ د م ت
۵۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھ ن ث
۶۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔و س خ
۷۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ز ع ذ
۸۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ح ف ض
۹۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ط ص ظ

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً