مضامین

حاضرات الملوک

حاضرات الملوک

واضح ہو کہ اس نادر و نایاب عمل کا ذکر الاستاد محمود نصار نے اپنی نایاب کتاب "التحفہ الجواہریتہ فی العلوم الروحانیۃ”مطبوعہ مصر صفحہ نمبر ۹۶ میں مختصر طور پر بیان کیا ہے جسے آپ حضرات کی خدمت میں شرح و بسیط کے ساتھ پیش کر رہا ہوں تاکہ شائقین و طالبین اس علم سے مکمل طور پر استفادہ کر سکیں ۔
ترکیب :۔ اس عمل مبارکہ میں چلہ کشی کی کوئی پابندی نہیں ہے ۔ بوقت ضرورت عامل جب چاہے حاضرات کر سکتا ہے ۔ البتہ عامل کا متقی اور پرہیزگار ہونا ضروری ہے اس عمل کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ اول کسی کاغذ پر آیت شریف لکھ کر معمول کے ماتھے پر کسی دھاگہ وغیرہ سے اس طرح سے باندھیں کہ وہ سامنے سے پڑھی جا سکے آیت شریفہ یہ ہے کہ (فکشفنا عنک غطاء ک فبصرک الیوم حدید) اور اس کے بعد منرجہ ذیل خاتم یعنی یہ نقش معمول کے سیدھے ہاتھ کی ہتھیلی پر کالی سیاہی سے لکھیں اور گول سیاہ نشان والی جگہ پر بغور دیکھنے کی تاکید کریں اور عامل خود تین بار درود ابراہیمی اور تین مرتبہ عمل کو پڑھ کر معمول پر پھونک دیں تلاوت جاری رکھتے ہوئے حاضری ملوک کی بابت معمول سے دریافت کریں انشاء اللہ کچھ لمحہ بعد حاضرات کا نزول ہوجائے گا عامل معمول کی معرفت اول سلام عرض کرے اور اس کے بعد آپ سوالات پوچھیں انشاء اللہ صحیح و درست جواب ملے گا بعدازاں انہیں شکریہ کے ساتھ رخصت کردیں ۔ عبارت عمل یہ ہے ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ اقسمت علیکم بنور وجھ اللہ الکریم انہ من سلیمان وانہ بسم اللہ الرحمن الرحیم ان لا تعلوا علی واتونی مسلمین طائعین  للہ رب العالمین الذی خلقکم من نار السموم این الملوک این القیادین این الا کوان این الذی اذا نشروا اجنحتھم سدوا الافاق انزلوا انزلوا احضرو احضرو و عجلو ا وعجلوا الوحا الوحا الساعۃ الساعۃ بخیر لکم این مذھب الامیر این مرًۃ الامیر این الاحمر این برقان الامیر این شمھورش این الابیض این میمون الامیر این من کان منکم فی شارق الارض ومغاربھا ان کانت الا صحیۃ واحدۃ الی محضرون اینما تکونو یات بکم اللہ جمیعا اناللہ علی کل شئی قدیر ۔

 

فہرست

 

Hazirat_Jan2010

 

مضمون ہٰذا کے متعلق کوئی بات دریافت طلب ہو تو براہ راست صاحب مضمون سے درج ذیل ای میل ایڈریس پر رابطہ فرمالیں۔

[email protected]

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً