مضامین

حجاب مبارک

قارئین کرام کی خدمت میں اس مرتبہ لوح حجاب مبارک پیش کرنے جا رہا ہوں ۔ یہ لوح مبارک ہر مقصد میں موزوں و معاون ہے ۔ اس لوح مبارکہ کی تیاری میں سریانی زبان کے سات حروف سے مدد لی جاتی ہے کہا جاتا ہے کہ سریانی زبان میں یہ اسم اعظم کے حروف ہیںLoh-e-Hajjabmubarakان کے عربی زبان میں جو ترجمہ کیا ہے وہ درج ذیل ہے ۔
Loh-e-Hajjabmubarak2حامل لوح جنات و شیاطین کے شر ، سحر و جادو ، نظر بد ، حسد ، موذی جانور،مہلک حادثات سے محفوظ رہتا ہے اسی سبب اس لوح کو "لوح حجاب مبارک ” کے نام سے موسوم کیا گیا ہے ۔ نہ صرف یہ بلکہ اس لوح کے اثرات میں یہ بات بھی دیکھی گئی ہے کہ حامل لوح کا رزق کشادہ ہوتا ہے ، خلقت میں عزت و توقیر و وقار میں اضافہ ہوجاتا ہے ، روپیہ پیسہ سے ہاتھ خالی نہیں رہتا ہے ، ترقی ہونا شروع ہوجاتی ہے اور مرتبہ میں بلندی حاصل ہونا شروع ہوجاتی ہے ، یہ تمام امور غیر متوقع طور پر واقع ہوتے ہیں ۔ حامل لوح پر سحر اثرانداز نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کا حامل مقروض رہ سکتا ہے ۔ بلکہ حامل لوح میں یہ قوت پیدا ہوجاتی ہے کہ دوسروں کو فائدہ پہنچا سکے ۔ ان سات حروف سے ہر حرف کا ایک اسم ہے اور اس کا منسوبی طلسم ہے ہر حرف سے متعلق سیارہ ہے موکل و اعوان و خدام ہیں ان سے منسوبہ اسم الہی ہیں تمام منسوبات کو ایک جدول کے ذریعہ پیش کیا جاتا ہے ۔
Hajabmubarak judool

جس شخص کے لئے یہ لوح تیار کرنا درکار ہو اس کے پیدائش کا دن معلوم کریں اگر پیدائش کا دن معلوم نہ ہو سکے تو اس کا ستارہ معلوم کریں ستارہ سے منسوبہ دن معلوم کریں اب جو دن بھی استخراج ہو اس کے منسوبہ طلسم سے ، اس لوح مبارک کا آغاز کریں اگر کسی کی پیدائش کا دن اتوار ہو یا ستارہ شمس ہو تو اس کے طلسم کی سطر یہ ہوگی
Loh-e-Hajjabmubarak3
جب لوح تیار کی جائے تو اس استخراج شدہ سطر کے مطابق طلسم اور اسم باری تعالیٰ لکھے جائیں ۔
منسوبی ستارہ کی ساعت اور اور اسکے متعلقہ دن میں لوح تیار کی جائے ۔ منسوبہ بخور دے کر لوح کو استعمال میں لایا جائے تاکہ کلی اثرات کی حامل رہے ۔ اگر منسوبی ستارہ کا شرف منسوبی دن ہوجائے تو سونے پر سہاگہ ثابت ہوگا۔
ستارہ شمس یا اتوار کے روز پیدا ہونے والے افراد کے لئے لوح مندرجہ ذیل طریق پر بنے گی ۔ اسی طریق کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر دن یا ستارہ کی لوح وضع کی جائی گی ۔
جب لوح تیار ہوجائے تو اسے بخورکی دھونی دیں اور ایک مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کریں ۔ اور سات مرتبہ منسوبی دن سے (جیسے اس لوح کے لئے اتوار سے ) منسوبہ عزیمت پڑھ کر دم کریں ۔
اس کے بعد حامل لوح اپنے ستارہ اور دن سے منسوبہ عزیمت روزانہ ایک تسبیح پڑھا کرے مثلاََ اتوار کے روز پیدا ہونے والے یا شمس سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے عزیمت یہ ہوگی ۔
اجب یا روقیائیل یا ابو عبداللہ المذھب بحق یا فرد الفاء یا للطھطیلِِ۔
اگر مندرجہ بالا جدول پر غور کریں تو بآسانی ادراک و فہم میں یہ بات آجائے گی کہ عزیمت کیسے استخراج کی گئی ہے ۔
لوح حجاب مبارک یہ ہے (یہ لوح اتوار کے دن پیدا ہونے والے افراد یا سیارہ شمس سے تعلق رکھنے والے افراد کو مد نظر رکھ کر بنائی گئی ہے ) ذرا غور و فکر سے ہر دن کی لوح استخراج کی جا سکتی ہے ۔
Loh-e-Hajjabmubarak4
مزید فوائد :۔
۱۔اندروانی امراض مثلاََ قولنج ، ضعف جگر ، ، ضعف قلب میں اگر کوئی شخص مبتلا ہے مرض لاعلاج سا ہوچکا ہے اطباء نے جواب دے دیا ہو یا ادویات اپنا اثر نہ کر رہی ہوں تو یہ لوح زعفران و گلاب سے تحریر کریں اور عزیمت کے بعد لوح کی پشت پر مقصد بھی تحریر کریں  اور مریض کو سات یوم تک پلائیں انشاء اللہ تعالیٰ شفاء مقدر ہوگی ۔۲۔ابطال سحر و جادو، کسی بھی قسم کی بندش، مشکلات کے حل کے لئے ، وضع حمل میں آسانی کے لئے ، دشمن کی زبان بندی کے لئے ، قید سے نجات کے لئے ، طلب رزق یا فراوانی رزق کے لئے ، خیر و برکت کے لئے ، حصول نکاح و نسبت شادی کے لئے ، دفع غضب حاکم کے لئے ، حصول ملازمت ، مقدمات میں فتح یابی ، تسخیر خلائق وغیرہ میں بھی یہ لوح خوب کام کرتی ہے عامل کے لئے ضروری ہے کہ جب کسی مقصد کے لئے ضرورت پڑے تو لوح کی پشت پر عزیمت کے بعد سائل کا مقصد تحریر کر کے اسے دےاور سائل اپنے منسوبی ستارہ سے متعلقہ دن سے منسوبہ عزیمت کا روزانہ ایک تسبیح ورد کرے انشاء اللہ ضرور کامیابی ہوگی ۔احتیاط : اس لوح کی تیاری میں حرف ش کی باطنی قوت بھی کام کر رہی ہے ارباب علم و فن بخوبی اس کے اثرات سے واقف ہیں حرف شین کے اسرار عالم اجسام میں بے شمار ہیں لیکن جسے وجع المفاصل ہو وہ اسے برداشت نہیں کر سکتا کیونکہ اس لوح کے اثرات سے درد میں مزید شدت پیدا ہوجائے گی اس لئے وہ افراد جو جوڑوں کے درد کا شکار ہیں وہ پہلے صحت حاصل کریں پھر یہ لوح اپنے پاس رکھیں
امور خیر میں لوح حجاب مبارک کا طریقہ استعمال :۔
جب چاند کی چودھویں تاریخ کو سیارہ قمر برج جوزا میں ہو اور نحوست سے پاک ہو
طالع حوت یا قوس ہو
اور چاند طلوع ہونے والا ہو
تو اس وقت میں جو شخص اپنے نام کی منسوبی لوح حجاب مشک و زعفران و عرق گلاب سے تیار کردہ سیاہی سے تحریر کر کے اپنے پاس رکھے گا اور اپنی منسوبہ عزیمت کو پڑھنا شروع کرے تو اس کی تمام مشکلات آسان ہوجائیں گی ۔ ، حجابات اٹھ جائیں گے ارواح سے ملاقات ممکن ہوگی اور مخفی باتوں سے آگاہ ہوگا۔شادی کے لئے :۔
جس لڑکی یا عورت کی شادی نہ ہو رہی ہو رشتے آتے ہوں لیکن بات نہیں بن پاتی ہو یا کسی نے بوجہ حسد بندش کر رکھی ہو تو اس کے نام کی منسوبی لوح تیار کرکے اسے دیں کہ وہ اپنے پاس رکھیں اور اپنی منسوبہ عزیمت کو پڑھتی رہے انشاء اللہ بہت جلد اس کی شادی نیک جگہ قرار پائے گی ۔رفع غضب حکام :۔
جو کوئی اپنے نام کی لوح حجاب مبارک اپنے پاس رکھے اور جس کسی حاکم افسر کے پاس جائے اس کے غضب و غصہ سے محفوظ رہے ۔
یہ ان لوگوں کے لئے بھی مفید ہے جو کسی کمپنی میں ملازمت کر رہے ہوں اور افسران بالا سے عاجز ہوں ۔ مقدمہ و فتحیابی ، چور ڈاکو و حادثات سے امن میں رہنے کے لئے بھی تیر بہدف ہے بشرطیکہ نام کی منسوبہ عزیمت کا ورد مسلسل جاری رہے ۔سحر جادو آسیب و مرگی سے نجات کے لئے :۔
سحر ، جادو ٹونہ ، سفلی علم وغیرہ کے اثرات بد اور جنات و آسیب و مرگی و ام الصبیان وغیرہ کے لئے بھی لوح حجاب مبارک بہت پرتاثیر اثرات کی حامل رہی ہے ۔ مریض کے نام کے مطابق تیار کرکے پاس رکھنے کو دیں اور منسوبہ عزیمت پڑھنے کے لئے دی جائے انشاء اللہ تعالیٰ تمام اثرات بد کلی طور پر ختم ہوجائیں گے۔

کشادگی رزق ، حصول ملازمت ، وسعت و تونگری کے لئے :۔ ترقی کاروبار ، ترقی رزق ، حصول خیر و برکت کے لئے لوح ہٰذا کے اثرات قوی الاثر ہیں لوح تیار کرکے دکان ، گھر اور کاروبار کی جگہ ، دفتر ، فیکٹری سامان تجارت میں آویزاں کریں تو مذکورہ بالا مقاصد پورے ہوں گے لیکن یہ شرط ہے کہ سائل اپنے نام کی منسوبہ عزیمت کا ورد معمول میں رکھے کیونکہ عزیمت پڑھنے سے لوح کے اثرات دو چند ہوجاتے ہیں ۔

وہ حضرات جو لوح ادارہ سے تیار کروانا چاہیں رابطہ کر سکتے ہیں ۔

 

فہرست

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً