Palmistry::.دست شناسی
ہاتھوں سے شعبوں اور پیشوں کا انتخاب حتمی تو نہیں لیکن ہاتھوں کی ساخت ، ہتیلی کے ابھار اور منقش لکیریں کافی حد تک ثابت کرتی ہیں کہ کوئی انسان آئندہ زندگی میں کس شعبہ کیلئے موزوں رہے گا ۔ کیونکہ ہاتھوں کی ساخت اور اس پر نشانات اپے اندر ایک حقیقی داستان رکھتے ہیں ۔
مثال کے طور پر ایک بچے کے ہاتھ پ ماغی لکیر مون کے ابھار پر چلی گئی ہے اس کی انگلیاں مخروطی ہیں مرکری کا ابھار بہتر نہیں ہے اگ آپ ایسے بچے کو سائنسی مضامین کیطرف راغب کریں خاص طو رپر ریاضی ، کیمسٹری ، فزکس وغیرہ تو ایسا بچہ اس شعبے میں کبھی بھی کامیاب نہ ہوگا بلکہ ایسے بچے کو فائن آرٹس کے شعبہ میں بھیجنا چاہئے تو ایسا صاحب دست اس میں زبرست ترقی کرے گا کیونکہ یہ شعبہ اس کے لئے ٹھیک رہے گا۔
مخروطی انگلیاں ، لطافت و جذبات اور ذوق جمالیات کی آئینہ دار ہیں اور اوپر سے دماغی قمر کے ابھار پر ہے ۔
جو کہ قوت متخیلہ اور لٹریچر کی آئینہ دار ہے اگر ایسے صاحب دست کے ہاتھ پر قسمت کی لکیر مشتری پر جائے اور شمسی لکیر بہترین ہو شمس، زہرہ ، قمر ، اور مرکری کے ابھار اچھے ہوں اور انگوٹھا دو پوروں میں برابر با ہوا ہو تو ایسا صاحب دست عروج کی بلندیوں پر جائے گا ۔ قدرت نے انسان کو جن خوبیوں سے نوازا ہوتا ہے ان کو ہاتھوں کی ساخت ابھاروں کی طاقت اور لکیروں سے پڑھنا کوئی مشکل نہیں ہے کسی بھی انسان کو اگر اسکی صلاحیتوں کے مطابق قسمت آزمائی کیلئے شعبہ مل جائے تو وہ مستقبل میں نمایاں ترقی کر سکتا ہے ۔
میرے ذاتی مشاہدے میں ایسے بھی افراد آئے ہیں جو عالم دین بننا چاہتے تھے لیکن وہ انجینئر وغیرہ بن گئے حالات کے اس دھکے کی وجہ سے وہ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیںلمبے انگوٹھے ۔ فن دست شناسی کیمطابق لمبے انگوٹھے والے صاحب بڑے دور اندیز اور خود اعتماد ہوتے ہیںدماغی لکیر:۔سیدھی دماغی لکیر جو خص طور پر مریخ منفی تک سیدھی چلے جائے لین دین اور حساب کتاب کے علاوہ معاملہ بندی کرنے کی زبردست آئینہ دار ہے چوتھی انگلی لمبی اور پہلی پور تک ہومریخ ساخت۔ مرکری کی انگلی کی لمبائی انسان میں سحر بیانی اور عالم ہونے کی آئینہ دار ہے ۔عطارد کا ابھار :۔ بڑا ہی نمایاں اور اپنے محور پر ہوتا ہے جو اس ات کا آئینہ دار ہے کہ ایسا انسان پیدائشی طور پر ہوشیار اور چالاک ہے اور دوران گفتگو موقعہ محل کیمطابق معاملہ کی نزاکت پر گرفت رکھنے کا آئینہ دار ہے ۔
انگلیاں مربع ساخت کی ہونی چاہئے جو کہ عالم ب عمل اور کمپیوٹر مائینڈ کی آئینہ دار ہے پنوخان ٹرانسپورٹ کے چیئر مین ، میر عبداللہ خان اسکی واضح مثال ہیں ۔
ایک کامیاب ڈاکٹر کے ہاتھ پر عطارد کے ابھار پر جو عمودی خط ہوتے ہیں جسکو میڈیکل فن دست شناسی کے مطابق ایسے انسان پر تشخیص کے حوالے سے غیر معملی صلاحیت ہوتی ہے خاص طور پر سرجری کے معاملہ کے حوالے سے بہت ہی سعد نشان ہے شمسی لکیر زبردست ہوتی ہے ۔ کیونکہ اس لکیر کی غیر موجودگی ناکامیوں کی مرقع ہوتی ہے یہ لکیر کامیابیوں کی عکاس ہے کیونکہ اس لکیر کے بغیر انسان کوئی بڑا کارنامہ سر انجام نہیں دے سکتا ۔ ڈاکٹری کے شعبہ میں ہر وقت کامیابیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
ہاتھ سخت اور انگلیاں گرہ دار ہونی چاہئے کیونکہ سخت ہتھ قوت ارادی کے مظہر ہیں اور گرہ دار انگلیاں سوچ سجھ کر ہر کام کو سر انجام دینے کی ائینہ دار ہیں ۔ اور ساتھ ہی مون کا ابھار آئینہ دار ہوتا ہے جس زمانہ میں قسمت اور شمس اور مرکری کی لکیریں اچھی ہوں گی وہی پیریڈ ایک کامیاب ڈاکٹر کا پرائم پیریڈ ہوگا۔
آرکیٹیکچر :۔ کامیاب آرکیٹیکچر کے ہاتھ پر مربع ساخت کی انگلیاں ہوتی ہیں جو انسان کے کاروباری خیالات اور با عمل ہونے کی آئینہ دار ہیں ساتھ ہی قسمت اور شمس کی لکیریں اچھی ہوں دماغی لکیریں صاف اور گہری چمکدار ، انگوٹھا پوروں میں برابر بٹا ہو تاکہ اسے خیالات منتشر نہ ہوں ساتھ ہی عطارد کا ابھار بھی ہوتا ہے ۔
قانون دان:۔ کامیاب وکیل کے ہاتھ پر مشتری کی انگلی نمایاں اور لمبی ، مشتری کا ابھار نمایاں اور اپنے محور پر ہوتا ہے انگوٹھے کی درمیانی پور چوڑی اور انگوٹھا اندر کی جانب جھکاؤ کرے ، انگوٹھے کا اندر کی جانب جھکاؤ تھوڑا اس کے سخت مزاج اور کسی بھی چز کو جلدی ہاتھ سے نہ چھوڑنے کا مظہر ہے مشتری او عطارد نمایاں ہوتے ہیں ۔ یہ دونو ابھار سچ، جھوٹ اور دروغ گوئی کو جائز سمجھنے کی علامت ہے ۔ چوتھی انگلی کے پہلی پور لمبی گفتگو میں سرح اور انداز بیاں خوبصورت ہونے کی مظہر ہے
آرٹسٹ:۔ انگلیوں کی ساخت نوکدار ہونی چاہئے جو کہ باریک بینی اور چیزوں کو تیزی سے تاڑنے کے رجحان کی مظہر ہے اگر ساتھ شمس کی لکیر پر شمس کے ابھار پر ستارہ یا متصل کراس کا نشان ہو تو بین الاقوامی شہرت کی علامت ہے جس زمانہ میں قسمت اور شمس کی لکیریں روشن ہوئی ہیں کامیابیاں مقدر بن جاتی ہیں ۔
موسیقار:۔ اس کے ہاتھ پر زحل و زہرہ کے ابھار نمایاں ہوتے ہیں دوسری انگلی لمبی اور نمایاں یہ علامات ذہینوں کے پیدائشی ماہر کی ہیں ہاتھ نرم اور لچکدار ہوتا ہے جو کہ آرام طلبی کی آئینہ دار ہے ۔
یہ علامات پاکستان کے مشہور گلوکار طافو کے ہاتھ پر کنندہ ہیں
ایک کامیاب گلوکار کے ہاتھ کی انگلیاں سیدھی اور چھوٹی ابھار زہرہ نمایاں ، تمام انگلیوں کے بہترین ابھار ہاتھ کی مضبوط ساخت اور نفیس جلد ،شمس کی لکیر اپنے ابھار پر رواں دواں ہوتی ہیں۔ اداکارہ نرما کے ہاتھ پر یہی علامت ہے مگر اس کے ہاتھ پر دماغی لکیر سیدھی مریخ منفی پر جاتی ہے جو کہ پرفیشنل معاملات میں ۹۹ پر جاکر بولڈ ہونے کی علامت ہے ۔
ادا کار :۔ لمبی ، اور لچکدار انگلیاں معاملہ کی تہہ تک جانا اور اس کا ڈوب کر کردار ادا کرنا ساتھ شمس کا ابھار نمایاں ہوتا ہے جو کہ عروج و تمنا کی علامت ہے زہرہ کا ابھار بھیکشادہہوتا ہے جو کہ جنس مخالف میں مقبول اور انسان دوست اور بہتر قسمت کی آئینہ دار ہے دماغ کی لکیر کا قمر کے ابھار پر جھکاؤ ہونا چاہئے یہ بہترین ذہانت اور اعلیٰ قوت متخیلہ کا آئینہ دار ہے ۔ ساتھ ہی چوتھی انگلی کی پہلی پور لمبی ہونی چائہے ۔ مسرت شاہین کے ہاتھ پر بھی یہی علامت پائی جاتی ہیں ۔
ادیب :۔ دو شاخہ دماغی لکیر اینڈ پرجاکر شاخ مریخ منفی پر اور ایک قمر پر پائی جاتی ہے یہ پیدائشی رائٹر کی علامت ہے تیسری انگلی نمایاں اور قمر اور زر کے ابھار کشادہ ہوتے ہں جو کہ پیدائشی تخلیقی صلاحیتوں کے ائینہ در ہیں اگر اس ہاتھ پر مرکری کا ابھار نمایاں ہو تو مگر اپنے محور پر نہ ہو دماغی لکیر ہلکا سا بچھو دم بنائے اور ساتھ زندگی کی لکیر اور دماغی لکیر میں فاصلہ ہو تو ایسے لوگ کمرشل رائٹر ہوتے ہیں ۔ جس زمانہ میں قسمت اور شمس کی لکیریں بہتر ہو اس زمانہ می کامیابیاں ملنا شروع ہوجاتی ہیں ۔
مشہور ادیب منو بھائی کے ہاتھ پر یہی علامت ہے مگر انکی زندگی اور دماغی لکیر مشترکہ کام کرتی ہے ۔
سیاست دان :۔ علامات کیساتھ مشتری کے ابھار پر ستارہ کا نشان ہو تو فیڈرل منسٹر ہونے کی علامت ہے یا مشتری پر مندر کا نشان ہو یا پھول کے تنے کا ہو جس زمانہ میں شمسی لکیر نمایاں اور روشن ہوتو ایسا انسان سیاست میں کامیابیاں حاصل کرلیتا ہے اگر انہی علامات کے ساتھ مون کافی نمایاں ہوجائے تو ایسا انسان ایک بیروکریٹ تو ہو سکتا ہے مگر کامیاب سیاستدان نہیں بن سکتا۔
آرمی :۔ عمومی طور پر ہاتھ کا سائز بڑا ہوتاہے ۔ مضبوط انگوٹھا اور پہلی پور نمایاں ۔ شدید قوت ارادی کی علامت ہے اور ہر کامکو پوری دل جمعی سے کرنا ۔ مریخ کا ابھار نمایاں اور پرگوشت فریڈم فائٹر کی بے مثال علامت ہے ایسا انسان ہنگامی حالات سے عہدہ برآ ہونے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے انگلیاں مربع ساخت اور درمیانی پور میں نمایاں ہوتی ہیں ۔
سائنس دان:۔ ہاتھ گرہ دار ، دماغی لکیری مریخ منفی پر اور دو شاخہ انگوٹھا برابر دو پوروں میں بٹا ہو ا ۔ مشتری ، مریخ ، قمر اور زہرہ کے ابھار نمایاں ہوتے ہیں ۔
اگر ان علامات کے ساتھ شمس پر ستارہ کا نشان ہو تو مشہور عالم ہونے کی نشانی ہے ۔
پاکستان کے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے ہاتھ پر یہی علامت ہے ۔
گیمبلر:۔ ایک کامیاب گیمبلر کے ہاتھ پر رنگ فنگر کافی لمبی اور نمایاں ہوتی ہیں ۔ انتہائی رسک لینے کی علامت کے ساتھ دماغی لکیر اور زندگی کی لکیر کے درمیان فاصلہ ہو شمس کا ابھار اچھا ہو جس زمانہ میں قسمت اور شمس کی لکیرں فیور کرتی ہیں کامیابیاں ملتی ہیں
اگر کسی گیمبلر کے ہاتھ میں دماغی لکیر اور زندگی کی لکیر مستقل ہو تو ایسا گیمبلر زندگی میں ناکام ہوتا ہے ۔