میرے آزمودہ روحانی علاج و وظائف ۔ اظہر عنایت علی شاہ
میرے آزمودہ روحانی علاج و وظائف
اظہر عنایت علی شاہ ۔ کوہاٹ شہر
فی زمانہ روحانی علاج و وظائف پر کچھ لکھنا بہت ہی آسان کام ہے ۔ ہزاروں کے حساب سے انٹرنیٹ پر عملیات کی کتب موجود ہیں کہیں سے بھی مواد سرقہ کریں اور شائع کردیں ۔ لیکن کسی عمل کو جانچنے اور تحقیق کرنے کے لئے ایک وقت درکار ہوتا ہے ایک عرصہ درکار ہوتا ہے ۔ ایک معالج کئی طرح کے تجربات سے گزر کر کسی عمل کے بارے میں اس نتیجہ پر پہنچتا ہے کہ فی الحقیقت فلاں عمل فلاں مقصد کے لئے مجرب و آزمودہ لکھا جا سکتا ہے ۔ جناب اظہر عنایت علی شاہ صاحب کی تحاریر روحانی علوم ڈاٹ کام کی زینت بنتی رہی ہیں موصوف نے علم جفر کے علاوہ نظر بد و دیگر موضوعات پر بھی اپنے مجربات پیش کئے ہیں ۔ اس بار موصوف کے چند آزمودہ روحانی علاج و وظائف پیش کئے جا رہے ہیں جو حضرات ان روحانی وظائف سے مستفید ہوں وہ موصوف کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں ۔
روحانی علاج برائے زچہ و کمی حیض
آٹھ سلام
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سلمً قولً مِن رَب ٍ رحیم
سلمً علیٰ نوحً فی العٰلمین
سلمً علیٰ ٰ ابرٰھیم
سلمً علیٰ موسیٰ و ھارون
سلمً علیٰ ال یاسین
سلمً علیکم طبتمً فادخلوھا خالدین
سلامً علیٰ المرسلین
سلمً ھی حتّیٰ مطلع الفجر
ان آٹھ سلاموں کو روحانی علاج کے طور پر مختلف مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ لیکن ہم یہاں اسکے صرف دو فائدے آپکے لئے لکھ رہے ہیں ، جو میرے تجربے میں آۓ ہیں ۔
۱۔ زچہ : جن عورتوں کے ہاں ولادت ھوجائے ایسی عورتوں کے چالیس دن خون آتا ہے جس کو نفاس کہتے ہیں ۔
ایسی عورتوں کو یہ آٹھ سلام جالیس دن دھو کر پلائے جائیں تو تمام فاسد مواد کی صفائ ہوجاتی ہے ۔
۲ ۔کمی حیض : جن عورتوں کو حیض کا خون کم آتا ہے ، ایسی عورتوں کا اگر روحانی علاج مقصود ہو تو ان آٹھ سلام کا استعمال کروایا جائے
تو خون کھل کر آتا ہے ۔
نوٹ ۔ ان آٹھ سلام کو جب زعفران سے لکھ کر استعمال کروایا گیا تو اسکا نتیجہ فوراً سامنے آیا برخلاف کالی
سیاہی سے لکھنے کے ۔
روحانی علاج برائے لیکوریا
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
وَ غِیْضَ الْمَآ ء وَقُضِیَ الْاَمْر
اس آیت کے گیارہ ، اکیس یا اکتالیس ( مرض کی شدت کے لحاظ ) ساخت ( پینے کے تعویذ ) بنائیں ۔
مریض روزانہ ایک ساخت پانی میں گھول کر پیئے ۔ اور ساتھ پرہیز پر توجہ دیں ۔
مرض جریان کے لئے روحانی عمل و وظیفہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
یَا شَافِیْ یَا شَافِیْ یَا شَافِیْ
یَا کَافِیْ یَا کَافِیْ یَا کَافِیْ
یَا وَدُوْدُ یَا وَدُوْدُ یَا وَدُوْدُ
یَا رَحِیْمُ یَا رَحِیْمُ یَا رَحِیْمُ
یہ عمل ایک بار پڑھ کر ایک پیالی پانی پر دم کریں اور صبح نہار مُنہ سُورج نکلنے سے پہلے شمال رُخ بیٹھ کر تین گھونٹ میں پی لیں ۔
یہ عمل خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کی کتاب رُوحانی علاج صفحہ ۶۷ کا ہے ۔
یہ عمل اس قدر موثر ہے کہ کچھ دنوں کا عمل کئ مہینوں تک مرض کو دفع کردیتا ہے ( میرے اپنے تجربے کے
مطابق ) اس عمل کی اثر آفرینی پر حیران ہوں ، کہ جس قدر عمل سہل ہے اسقدر موثر ہے ۔
یہ اسماء الہی کا معجزہ ہے ۔ یہ اللہ بزرگ و برتر کے ناموں کی برکت ہے ، جو امام الانبیاء ، خاتم
النبیّن ، نبی الثقلین ، نبی کریم ﷺ کی زبانِ اطہر سے ادا ہوئے ہیں ۔
پرہیز : اس مرض میں قابض اور گرم اشیاء سے پرہیز کریں ۔ بالخصوص سُرخ گول مرچ سے ۔ کیونکہ جب
بھی اسکا استعمال کیا گیا تکلیف میں زیادتی ہُوئی ۔
تشخیص سحر ۔ جادو آسیب و جن
بذریعہ سورہ مزمل
تشخیص کا یہ طریقہ علمائے فن و عاملین کاملین کا بیان کردہ ہے ، کئ عرصہ میرے استعمال میں رہا ہے ۔
اور اسے بہت موثر پایا ہے ۔ اگر آپ نے مختلف طریقہ ہائے تشخیص سے تشخیص کی اور تشخیص ظاہر
نہ ہوسکی اور آپ کو پھر بھی شک ہے کہ کچھ ہے تو اس طریقے کو استعمال میں لائیں ، انشاء اللہ آپ
کو مایوسی نہ ہو گی ۔
ترکیب عمل :- مریض کے پاؤں کے انگوٹھے سے پیشانی کے بالوں تک نیلے رنگ کے سات تار ناپ لیں ۔
اب اِن پر سُورہ مزمل سات بار بمع تسمیہ پڑھ کر دم کرلیں ، اب دھاگہ دوبارہ ناپ لیں ۔
٭ اگر دھاگہ گھٹ جائے تو سحر و جادو کا اثر ہے ۔
٭ اگر دھاگہ بڑھ جائے تو آسب و جن کا اثر ہے ۔
٭ اگر دھاگہ برابر رہے تو نہ اثر سحر و جادو ہے اور نہ اثر آسب و جن ہے ۔
نوٹ : آپ نے ایک بار دھاگہ ناپ لیا اور سحر کا اثر ظاہر ہُوا ، اب اگر آپ نے یہ دیکھنا ہے کہ مریض پر
جن و آسیب کا اثر ہے یا نہ ؟ تو اِسی دھاگہ پر دوبارہ سُورہ مزمل سات بار پڑھ کر دم کرکے دھاگہ ناپ
لیں ، اگر اثر ہو گا تو ظاہر ہو جائے گا ۔ انشا ء اللہ
جادو و سحر کا روحانی علاج
درج ذیل عمل ابطال سحر کے لئے بہت آزمودہ و موثر ہے ۔ بہت سال میرے معمولات میں رہا ہے ۔ اور اسے بہت سریع التاثیر پایا ۔ کہا جاتا ہے کہ یہ عمل شیخ ابو محمد مرجانی رحمہ اللہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم نے خواب میں تشریف لاکر تلقین فرمایا تھا ۔ عمل مندرج ذیل ہے ۔
لقد جاءكم رسول من أنفسكم عزيز عليه ما عنتم حريص عليكم بالمؤمنين روف رحيم ہ فإن تولوا فقل حسبي الله لا إله إلا هو عليه توكلت وهو رب العرش العظيم ہ وننزل من القرءان ما هو شفاء ورحمة للمؤمنين ہ لو أنزلنا هذا القران على جبل لرأيته خشعا متصدعا من خشية الله وتلك الأمثل نضربها للناس لعلهم يتفكرون ہ هو الله الذى لا إله إلا هو علم الغيب والشهدة هو الرحمن الرحيم ہ هو الله الذى لا إله إلا هو الملك القدوس السلم المؤمن المهيمن العزيز الجبار المتكبر سبحن الله عما يشركون هو الله الخالق البارئ المصور له الأسماء الحسنى يسبح له ما فى السموت والأرض وهو العزيز الحکیم قل أعوذ برب الفلق من شر ما خلق ومن شر غاسق إذا وقب ومن شر النفثت فى العقد ومن شر حاسد إذا حسد ہ قل أعوذ برب الناس ملك الناس إله الناس من شر الوسواس الخناس الذى يوسوس فى صدور الناس من الجنة والناس ہ ( اسکے بعد درج ذیل دعا لکھیں )
اَلّٰلہُمَّ اَنْتَ الْمُحْی وَاَنْتَ الْمُمَیْتُ وَاَنْتَ الْخَالِقُ وَاَنْتَ الْبَارِیُ وَاَنْتَ الْشَّافِیْ خَلَقْتَنَا مِنْ مَّآءٍ مَّھِیْنِ جَعَلْتَنَا فِیْ قَرَارٍ مَّکِینٍ اِلٰی قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ اَللّٰھُمَّ اِنّیِ اَسْئَلُکَ بِاَسْمَاءِکَ الْحُسْنٰی وَصَفِاتِکَ الْعُلْیَا یَا مَنْ بِیَدِہِ الْاِبْتِلاَءِ وَالْمُعَافَاتِ وَالْشّفَاءُ وَ الْدَّوَآءُ بِمُعْجِزَاتِ نَبِیّکَ مُحَمَّدٍ وَّبِرَکَاتِ اِبْرَاھِیْمُ وَحُرْمَۃٍ کَلِیْمِکَ مُوْسٰی عَلِیْہِ السَّلَامُ اَلَّلھُمَّ اشْفِہ ہ
ترکیب استعمال : یہ عمل کاغذ یا چینی کے برتن پر لکھ کر ( زعفران سے لکھیں تو بھتر ہے ) اور پانی سے
دھو کر مریض کو طلوع آفتابِ سے پہلے پلائیں ۔
سات دن متواتر اسی طرح کریں ۔ اگر کچھ کسر رہ گئ ہو تو مزید سات دن استعمال کروائیں ۔
نوٹ : اگر کسی سخت جسمانی مرض میں مبتلا مریض کو یہی عمل استعمال کروائیں ، تو انشاءاللہ بہت
فائدہ ہو گا ۔
جناب اظہر عنایت علی شاہ صاحب کے بقایا مجرب روحانی علاج و وظائف بھی جلد شائع کئے جائیں گے ۔