علم نقوش ۔ عملیات و تعویذات

غضب کا عملِ تسخیرِ قلب

غضب کا عمل تسخیر قلب:

انسانی دل کی تسخیر بہت مشکل ہے ۔ عملیات کی ہر کتاب میں حب کے متعلق سریع الاجابت عمل لکھے ہوئے ہوتے ہیں ۔ تاکہ جس کو دل قبول کرے وہ اس پر بآسانی عمل کر سکے ۔ پھر بھی بہت سے لوگ عمل میں نکام رہتے ہیں ۔ نتیجتہ وہ عملیات کو ہی بے اثر ہنا شرع کر دیتے ہیں ۔ عملیات کا کام بہت نازک ہے ۔ عامل کے لئے صدق مقال ، رزق حلال اور پابند شروع ہونا ضروری ہے ۔ اسی طرح سائل کا مقصد بھی جائز اور درست ہونا ضروری ہے ۔ یہ نہیں کہ ایک نا اہل شخس کسی پردہ نشین عورت کو ذلیل کرنے کی خاطر یا اس کے ماں باپ کو رسوا کرنے کے لئے یا بغض کے باعث اپنے بغض کا بدلہ لینے کے لئے عملیات کا سہارا لے ۔ علم کی زبان میں وہ شخص نا اہل ہے ۔ اس لئے عامل کے للئے ضروری ہے کہ ہر بات کو سمجھ کر قدم اٹھائے ۔ 
علم نجوم کے اصول سے نظرات کو مابہ الامتیاز اثر حاصل ہے ۔ قمر و زہرہ میں تثلیث یا تسدیس ، زہرہ و مریخ کی تثلیث یا تسدیس ، قران قمر و زہرہ یا قران زہرہ و مشتری عملیات حب کے لئے انتہائی موثر اوقات ہیں ۔ یہ اوقات ہر ماہ بآسانی ہاتھ آجاتے ہیں ۔ وقت سے پہلے تیار کرلیں اور مقررہ وقت پر تمام احتیاط و پرہیز کے ساتھ رجال الغیب کا خیال رکھ کر عمل تیار کریں تو انشاء اللہ ضرور کامیابی ہوگی ۔ جس وقت نقش یا لوح تیار کریں تو نیاز کی اشیاء سامنے رکھ کر عزیمت یا دعا کو تین مرتبہ پڑھ کر لوح یا نقش پر دم کریں ۔ نقش ہو تو لپیٹ لیں ، پھر ختم ( جو عام طور پر مروج ہے ) کوئی سورہ یا رکوع مگر زیادہ تر سورہ حشر کی آخری آیات۔ 
اصحٰب النار والصحب الجنہ آخر تک ۔ 
قل ھو اللہ احد 3 بار 
معوذتین ایک ایک بار ۔ 
سورہ فاتحہ ایک بار 
سورہ بقرہ کی پہلی آیت ھم المفلحون تک ۔ 
ان رحمۃ اللہ قریب من المحسنین وما ارسلنٰک الا رحمۃ اللعلمین ۔ ما کان محمد ابا احد من رجالکم و لکن رسول اللہ و خاتم النبین ۔ وکان اللہ بکل شئی علیما ۔ ان اللہ وملائکتہ یصلون علی النبی یا ایھا الذین آمنوا صلو علیہ وسلمو تسلیما ۔ سبحان ربک رب العزۃ عما یصفون ۔ وسلام علی المرسلین ۔ والحمد للہ رب العالمین ۔ اللھم صلی علی سیدنا محمد و علی آلہ اجمعین ۔ 
مذکورہ طریق سے ختم دے اور شیرینی یا نیاز کی اشیاء بچوں میں تقسیم کردیں ۔ 
متعدد بار تجربہ کی میزان پر پورا اترا ہوا یہ عمل تسخیر قلب انسانی ، نذر قارئین روحانی علوم ڈاٹ کام ہے ۔ 
اسے قمر و عطار کی تثلیث یا تسدیس یا کسی بھی مناسب نظر میں تیار کریں ۔ نہایت سریع التاثیر ہے بشرطیکہ نیت حرام نہ ہو ۔ 
اس عمل کو مشک و زعفران کی مدد سے طالب و مطلوب مع والدہ کے اسماء کے پانچ پرچوں پر علیحدہ علیحدہ لکھیں ۔ ایک کو طالب تعویذ بنا کر پاس رکھے ۔ ایک کو کسی پھلدار درخت پر بلندی پر لٹکائے ۔ ایک کو آگ میں جلائے ۔ ایک دریا یا کنویں وغیرہ میں ڈال دے ۔ 
ایک کو صحرا میں جہاں کسی کی آمدو رفت نہ ہو دفن کردے ۔ ان شاء اللہ ہفتہ کے اندر اندر مطلوب طالب بن کر حاضڑ ہوجائے گا۔ عمل یہ ہے ۔ 
taskheer-e-qalb-ka-amal

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً