علم جفر اخبار

ایک آسان سہل مستحصلہ جفر ۔ علامہ شاد گیلانی مرحوم

عالمان جفر کا کہنا ہے کہ ہر سوال کا جواب سوال کے اندر ہی پوشیدہ ہوتا ہے اور یہ بات غلط نہیں ہے عام طور پر جواب کی جھلک سوال ہی میں نظر آتی ہے مگر پھر بھی اپنی تسلی کے لئے مختلف قواعد کا استعمال کرکے جواب حاصل کیا جاتا ہے ۔ ایک آسان مستحصلہ جفر جو یقیناً شائقین علم جفر کے لئے تشنگی کا باعث ہوگا۔ 

سوال کا جواب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوال ہی میں ڈھونڈنے کے لئے چند ایک قواعد شائع کروا چکا ہوں جو قطعاً درست جواب دیا کرتے ہیں البتہ تعمق نظر کی ضرورت ہوتی ہے اور چند خصوصی رعایات سے ( جو جفار کو علم جفر نے دے رکھی ہے ) جواب یقینی طور پر برآمد ہو سکتا ہے اور یہ خصوصی رعایات ہیں ہمرتبہ حروف یا نظیرہ سے جواب پیدا کرنا اور حروف با معنی حاصل کرنا ۔۔۔۔۔۔

اعتراض کرنے والے لوگ ذرا ذرا سی بات کی میم میخ نکالنے کے عادی ہوا کرتے ہیں اور کہا کرتے ہیں کہ اس طرح سے کئی کئی جوابات بننے کا شائبہ ہوتا ہے مگر میں ان حضرات کی خدمت میں عرض کروں گا کہ جس قدر بھی جواب پیدا ہو سکیں گے وہ سب کے سب اسی سوال سے متعلق ہونگے اور اسی سوال کا حتمی فیصلہ ہونگے میں تو ایک اساس سے چار چار جواب نکالا کرتا ہوں اور سب کے سب اسی سوال سے متعلق ہوا کرتے ہیں البتہ آٹو میٹک قواعد میں نہ شائبہ ہوتا ہے نہ ہی کوئی وہم ۔ جو حرف آتا ہے وہ سوفیصد ایک ہی آتا ہے مگر صندل کا درد سر کے لئے مفید ہونا یقینی بات ہے البتہ اس کا گھسنا بھی تو سر درد ہی ہے اگر آٹو میٹک قواعد سے آپ لوگ دن بھر میں ایک سوال کا بھی جواب نکال لیں گے تو دوسرے سوال کے حل کرنے کی حاجت باقی نہ رہے گی میں نے اپنی زندگی میں بیسیوں قواعد سے کام لیا ہے اور بات یہ اخذ کی ہے کہ جو جواب آٹو میٹک قواعد سے ایک گھنٹہ کے بعد مجھے حاصل ہو سکتا ہے وہی بات آسان قواعد سے دو منٹ کے اند رہی مجھے مل سکتی ہے جس شخص کو فرصت ہو وقت ملے اور جفر سے عشق بھی ہو وہ جو قاعدہ چاہے دل لگی کا اظہا کرے ۔

مگر مجھ جیسے عدیم الفرصت انسان کے لئے عظیم قواعد سے سوالات حل کرنے کا وقت ہے نہ ضرورت !

میں نہایت سادہ اور آسان قواعد سے ہی سائل کے سوال کا جواب دو منٹ میں دے دیا کرتا ہوں اسی قبیل کا ایک آسان قاعدہ آج قارئین کی نظر کر رہا ہوں یہ قاعدہ میرا شب و روز کا معمول ہے ۔ قاعدہ صرف اتنا ہے کہ سوال لکھ کر مدخل کبیر حاصل کریں اور اس مجوعہ کو تین بار 2۔2 پر تقسیم کردیں ۔ اگر کس ایک بچے تو اسے تلف کردیں اور جو اعداد حاصل ہوں ان کو ایک لائن میں لکھ کر ایقغ سے جواب بنا لیں یقینی جواب ہوگا اور ایسا سہل قاعدہ آپ کی نظر سے پہلے کبھی نہ گزرا ہوگا ۔

سوال :۔ پاکستان میں سوشلزم کا نفاذ ہوگا یا نہ
2027 ۔۔۔ اسے 2 پر تقسیم کیا 1013۔۔۔ باقی رہا ایک ۔ جسے تلف کر دیا

1013۔۔۔۔۔۔۔ اسے بھی دو پر تقسیم کیا 506۔۔۔۔۔ باقی رہا ایک ۔۔ اسے بھی تلف کردیا

506۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسے بھی دو پر تقسیم کیا ۔۔۔۔ 253
253۔۔۔۔۔۔

shad-gilani-jafar-sawal-jawab-1

shad-gilani-jafar-sawal-jawab-2

یہ تحریر جناب مرحوم و مغفور سید غلام عبا س شاد گیلانی کی ہے جو انیس سو چھتر کے ایک فلکی رسالہ میں شائع کی گئی تھی
ذاتی طور پر مستحصلہ کبھی استعمال کرنے کا موقع نہیں ملا ۔ شائقین جفر مستحصلہ سے مستفید ہو کر اپنے خیالات و آراء کا اظہار کر سکتےہیں ۔  

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

4 Comments

  1. مبہم جواب ہیں کل کوئی حتمی جواب نہیں مل سکا جہاں سے چاہو جو جواب بنا لو صد افسوس ماہرین اور اساتذہ کا یہ حال ہر کچھ پیش کر دیتے ہیں

  2. سلام مسنون
    بہت افسوس ہوتا ہے کہ اساتذہ جفر طالب علموں کے ساتھ ایسا مزاق بھی کرتے ہیں مستحصلہ میں کتنا مبہم اور مشکوک جواب یا کہیں جوابات بن رہیں ہیں
    نہ سر نہ پیر بعض اوقات ایسا لگتا ہے کہ علم جفر نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی ہے

  3. وعلیکم السلام ۔ جفر سے شکوہ رکھنے والوں نے شب گوہر چراغ کے نام پر کئی صفحات سیاہ کرڈالے ۔ جنہوں نے اپنے مستحصلات کو حتمی قرار دیا وہ بھی فقط ریاضی کی کرشمہ سازیاں رہیں ۔
    جس جفر کی تلاش میں آپ سرگرداں ہیں وہ آپ نے نہیں ملنا ۔ نصیب میں جس دن مستحصلہ کے رمز کھل گئے ، ایک ہی مستحصلہ ہر سوال کے جواب کے لئے کافی و شافی ہوگا
    یہ شکوہ کئی لوگ کرتے ہیں کہ اعداد ایقغ کے تحت بنائے گئے جوابات میں کئی جوابات بن سکتے ہیں اور کافی حد تک یہ بات درست بھی ہے لیکن آپ کا تجربہ و مشق و مسلسل ریاضت سے یہ بات سمجھ آجائے گی کہ بنائے گئے دیگر جوابات درحقیقت آپ کے اسی ایک سوال کا جواب ہے ۔
    مستحصلہ ہٰذا کے متعلق واضح لکھ چکا ہوں کہ علامہ مرحوم نے 1976 میں ایک فلکی جریدہ میں شائع کروایا تھا ۔
    علامہ شاد گیلانی کو کاشفی کا لقب ایسے ہی نہیں ملا تھا کوی تو وجہ ہوگی ؟

  4. Assalam aleykum sheikh first of all thank you for allowing me, to write to you, to share my problems with you, and so by the grace of Allah I hope to be able to convince you to take care of me. my name is Fahar Dine Ali Moumine, I am a Muslim from the Comoros Islands located in the Indian Ocean. without too much delay allow me to explain to you the problems that I have, 5 months ago I contacted a Turkish Medium of the Name of farahnaz expert in occult works it seems to help me find a balance in life that I lead I told her that I wanted a way to be successful in my life and I told her to withdraw evil spirits that she did elsewhere, but I broke up because she was starting to take money from me for nothing the works she does not do them at all. As soon as I stopped contacting her, she persists in sending me Sihrs to such an extent that now it’s been 2 months since I can have erections, I can not have relationship with my wife. I can feel certain presences for example when I feel myself close to my wife to bed I feel an icy cold rise from my feet to the navel, my left foot I have something inside also at the level of the belly and also at the level of the head on the left side. she also shut down my wife’s rawhan, this rawhan fights by my side accompanied by mine when there are evil spirits. I wish I would have please give me a complete clean take off everything she did on me please help me

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً