عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہمضامین

اوج شمس 2020۔ چند مخصوص اعمال

قدرت نے انسانی زندگی کو جو نظام عطا کیا ہے اس میں ہر شے اپنی حیات اور بقا کے لیے کسی دوسرے عنصر کی محتاج ہے۔ انسان لاکھ ترقی کر کے بھی ایک دوسرے سے مدد لیے بنا معاشرہ کے نظام کو نہیں چلا سکتا۔ دفاتر اور فیکٹریاں انسانی وجود کے بنا کوئی بھی چیز پیدا نہیں کر سکتیں۔ حکومتوں کا نظام، کاروباری ادارے سب انسانی کی مدد کے محتاج ہیں۔ کوئی کہہ سکتا ہے کہ آج کل ایسی فیکٹریاں ہیں جہاں کوئی بھی انسان کام نہیں کرتا بلکہ وہاں روبوٹ اور دیگر مشینیں پیداوار کرتی ہیں تو اس کا آسان سا جواب یہ ہے کہ یہ روبوٹ اور مشینیں وجود میں آنے کے لیے انسان کی مدد کی محتاج ہیں۔

سیارہ شمس:

جب ہم اس زمین کے نظام شمسی پر نظر ڈالتے ہیں تو ہر سیارہ و ستارہ اپنی زندگی اور نشو ونما کے لیے شمس کی قوت کا محتاج ہے۔ اگر شمس نہ ہو تو زمین سمیت کسی بھی جگہ زندگی کا تصور ممکن نہیں ہے۔ ہمارے نظام شمسی میں شمس وہ واحد معجزہ نما ہے جو اپنی حیات اور بقا کے لیے کسی دوسرے سیارہ یا ستارہ کا محتاج نہیں ہے۔ سیارہ شمس دوسرے سبھی سیاروں اور ستاروں کو زندگی عطا کرتا ہے۔ ان کے لیے ایسی قوت پیدا کرتا ہے کہ جو ان کی زندگی کے تسلسل کی ضامن ہیں۔ یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ شمس اپنی قوتوں کے سبب نظام شمسی میں سے جدا اور بلند مقام رکھتا ہے۔

شمس کی تیار کردہ الواح انسان کو معاشرہ میں ایسی عزت و منزلت عطا کرتی ہے کہ جیسی کسی حکمران یا عظیم انسان کو ہوتی ہے۔ اوپر بیان کئے گئے امور کے ساتھ ساتھ شمس کی الواح ہر طرح کے جادو و بندش سے بھی مکمل تحفظ عطا کرتی ہے۔ ہر قسم کی زمینی و آسمانی آفات کے ساتھ مالی اور زندگی کی دیگر پریشانیوں میں حفاظت اور حل عطا کرتی ہے۔

اوج شمس 2020 کے اوقات بطمابق پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم ۔
جب سیارہ شمس دائرۃ البروج کا دورہ کرتے ہوئے برج سرطان کے 20 درجہ پر داخل ہوتا ہے تو قدرت کاملہ کی طرف سے اسے ” اوج ” کی قوت حاصل ہوتی ہے ، شرف شمس کے بعد سیارہ شمس کا یہ ایک موثر وقت تسلیم کیا جاتا ہے ۔ سال 2020 عیسوی کے دوران اس مبارک و مسعود وقت کی ابتداء 11 جولائی 2020 بوقت 00 بجکر 57 منٹ پر ہوگی جبکہ اس وقت کا اختتام 2 جولائی 2020 ، 02 بجکر 07 منٹ پر ہوگا 

اوج شمس کی الواح:

اوج شمس کے اس مبارک موقع پر ہم چند مفید و مجرب اعمال پیش کر رہے ہیں۔ کوئی بھی انسان اسے اپنے اور دوسروں کے لیے آسانی سے تیار رکر سکتا ہے۔

1۔  حصول ترقی و عزت و مرتبہ

2۔  حصول دولت

3۔  رکاوٹوں کا خاتمہ اور خواہشات کی تکمیل

 

یہ سب الواح ایک ہی طریقہ سے تیار کی جائیں گی۔ ہم مقصد کے مطابق آیات قرآنی یا اسمائے الہی کو لیں گے۔

 

اوج شمس کی الواح کی آیات و اسم الھی:

اب ہم مقاصد کے مطابق قرآن کریم کی آیات اور اسمائے مبارکہ پیش کرتےہیں۔

حصول ترقی اور معاشرہ میں عزت و مرتبہ کے ساتھ شہرت کے لیے ”لا الہ الا اللہ رفیع جلالہ”۔ لوح میں ہم اس کے اعداد 594 لیں گے۔ اس کا اسم الھی ”رفیع” ہے اور موکل جنثائیل ہے۔

حصول دولت کے لیے ”یغنیھم اللہ من فضلہ” کو لیں گے۔ اس کے عدد 2186 ہیں۔ اسم اللہ ”غنی” ہے اور موکل کا نام ”ھمقغغائیل” ہے۔

اگر آپ کو زندگی کے مختلف امور میں بہت ساری رکاوٹوں کا سامنا ہے یا آپ کچھ حاصل کرنا چاہ رہے لیکن اس کے حصول میں کامیابی نہیں ہو رہی تو اس مقصد کے لیے ”نعم المولی و نعم النصیر” لیں گے۔ اس کے اعداد 824 ہیں اور موکل ”کمائیل” ہے اور اسم الھی ”نصیر” ہے۔

الواح بنانے کا طریقہ:

اوج شمس کی یہ الواح ایک ہی طریقہ سے تیار ہوں گی۔ یہ الواح مربع آتشی میں تیار کی جائیں گی۔ اپنے مقصد کے مطابق آیت کے اعداد لیں پھر اس میں اپنے نام معہ یا جس شخص کے لیے بنا رہے ہیں اس کے نام معہ والدہ کے اعداد جمع کریں۔

ان اعداد کے مجموع میں سے قانون کے 120 عدد منفی کریں۔ منفی کرنے کے بعد جو عدد حاصل ہو اس کو چار پر تقسیم کریں۔ تقسیم کے بعد جو عدد ملے اس کو خانہ ایک میں لکھیں۔ پھر ہر خانہ میں چار چار عدد کا اضافہ کرکے لوح کے تمام خانوں کو پر کریں۔ مثال کے طور پر آپ نے پہلے خانہ میں عدد 1144 لکھا ہے تو دوسرے خانہ میں 1148 لکھا جائے گا، تیسرے خانہ میں 1152 لکھا جائے گا۔ اعداد کو چار پر تقسیم سے اگر باقی 1 عدد بچے تو لوح کے خانہ 13 میں 1 عدد کا مزید اضافہ کریں یعنی خانہ 13 میں چار کا اضافہ نہیں ہو گا بلکہ 5 کا اضافہ ہو گا۔ تقسیم سے اگر 2 بچے تو خانہ 9 میں اور اگر باقی 3 بچے تو خانہ 5 میں مزید پانچ کا اضافہ کر کے لکھیں۔

مقصد کے مطابق لوح کے نیچے اس کی عزیمت لازمی لکھیں۔ یہاں پر تینوں عزیمت دی جا رہی ہیں۔

عزیمت برائے حصول ترقی و عزت و مرتبہ:

”یا رافع ارفع (نام معہ والدہ) بحق جنثائیل یا لا الہ الا اللہ رفیع جلالہ”۔

عزیمت برائے حصول دولت:

”یا غنی اغنی (نام معہ والدہ) بحق ھمقغغائیل یغنیھم اللہ من فضلہ”۔

عزیمت برائے رکاوٹوں کا خاتمہ اور خواہشات کی تکمیل:

”یا نصیر انصر (نام معہ والدہ) بحق کلمائیل یا نعم المولی و نعم النصیر”۔

ایک مقصد کے لیے دو الواح تیار کی جائیں گی۔ جب دونوں الواح تیار ہو جائیں تو دونوں کے سامنے رکھ کر مقصد کی آیت کو اتنی لوح کے اعداد کے مطابق ورد کریں۔ اگر آپ ایک نشست میں ورد نہیں کر سکتے تو اس کو 7 یا 11 دنوں پر تقسیم کر لیں۔ روزانہ ورد کے بعد دونوں الواح پر پھونک مار کر ان کو محفوظ مقام پر رکھ دیا کریں۔ جب آیت کے ورد کی تعداد مکمل ہو جائے تو ایک لوح کو اپنے پاس رکھ لیں اور دوسری کو اپنے گھر میں لٹکا دیں۔

اگر آپ چاندی پر دو الواح نہیں بنا سکتے تو پھر ایک لوح چاندی پر بنا لیں اور دوسری کو سفید کاغذ پر زعفران اور عرق گلاب کی روشنائی سے تحریر کریں۔

اللہ کے کرم سے چند ہی دنوں میں حالات میں بہت زیادہ مثبت تبدیلی نظر آنا شروع ہو جائے گی اور آپ کو اپنا مقصد حاصل ہو جائے گا۔

شمس کا تعلق دن سے ہے اس لیے یہ لوح دن میں شمس کی ساعت میں تیار ہو گی۔ دوران عمل شمس کے بخورات سلگتے رہنا چاہئیں۔

author avatar
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً