جادو ، جنات کے لیے ایک صدری نقش ۔ تحریراظہر عنایت شاہ
جادو ، جنات کے لیے عملیاتی کتب میں بے شمار نقوش ہیں ۔ ہر نقش اپنی جگہ ایک اثر رکھتا ہے ۔ کوئ زیادہ موثر کوئ کم موثر ۔
نقشِ ھذٰا بھی جادو ، جنات کے لیے ایک صدری نقش ہے ۔ جو اس دعویٰ کیساتھ پیش کیا جارہا ہے کہ یہ نقش آپکو کسی عملیاتی کتب میں موجود نہیں ملے گا اور نہ ہی کسی عامل کے پاس ملے گا اور نہ ہی یہ خود ساختہ یا خود وضع کردہ ھے بلکہ روحانیات کی طرف سے اس عاجز کو عطا کردہ ہے ۔ اللھم لک الشکر ولک الحمد
بعد از تجربہ مفید ثابت ہونے پر آپ احباب کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ۔ پہلے نقش ملاحظہ فرمایئں پھر نقش کی چال اور طریقِ استعمال بتایا جائے گا ۔
نقش کی چال : (1) پہلے چار دائرے بنائیں (2) پھر ان میں بارہ خانہ بنائیں (3) پھر چاروں طرف بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھیں جس طرح لکھی ہوئ ہے ۔ (4) پھر پہلے دائرے کے اوپر اِنّ اللہ سَیَبطِلہ کو مفرد لکھیں ۔ ان اللہ سیبطلہ کل 12 حروف ۔
(5) پھردوسرے دائرے کے اوپر لا الہ الا اللہ کو مفرد لکھیں ۔ لا الہ الا اللہ کل 12 حروف (6) پھر تیسرے دائرے کے اوپر محمد رسول اللہ کو مفرد لکھیں ۔ محمد رسول اللہ کل 12 حروف ۔
اب نقش کی تاثیر زیادہ کرنے کے لیے ایک تسبیح بسم اللہ الرحمن الرحیم ان اللہ سیبطلہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پڑھ کر نقوش پر دم کردیں نقش مکمل ہے ۔
طریق استعمال : کل بارہ نقوش بنائیں ۔ ایک نقش موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں ڈالوا دیں ۔ گیارہ نقوش پینے کے لیے ہیں ۔ جسکا طریقہ کار یہ ھے کہ ایک نقش رات کو ایک یا ڈیڑھ لیٹر یا جتنا مریض پی سکے میں نقش ڈالیں ۔
صبح اٹھ کر نہار منہ تھوڑا سا پی لیں ، ناشتے سے پہلے تھوڑا پی لیں ۔ اسیطرح پورا دن تھوڑا تھوڑا کر کے رات سونے سے پہلے تک وہ پانی ختم کرلیں ۔ وہ نقش بوتل سے نکال کر دوسرا نقش ڈالدیں اسیطرح سب نقوش استعمال کریں ۔
انشا ء اللہ گیارہ یوم کے اندر اثرات ختم ہوجائیں گے اگر کوئ کسر رہ گئ ہو تو مزید کچھ نقوش طاق عدد میں دے دیں ۔
واضح ہو کہ مرض کی مناسبت سے پینے کے نقوش 21 اور 41 کی تعداد میں بھی دے سکتے ہیں ۔ عاملین حضرات کے لیے یہ انتخاب کر نا کچھ مشکل نہین ہوتا ۔