Amal e Taskheer e Khalq | نومبر 1993 میں شائع کیا گیا عمل تسخیر خلق از شاہد الیاس سلیمی مرحوم
حروف کے الجبرا کو عرف عام میں علم الجفر کہا جاتا ہے جوں جوں اس کی گتھیاں سلجھائیں گے حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹتے ہیں۔ جن حضرات نے حروف تہجی یا حروف کی کسی قسم کی مخصوص طریق سے زکات ادا کی ہے وہ میرے اس بیان کی تصدیق کریں گے کہ ان سے کام لینے سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوتے ہیں اکثر اوقات انسانی عقل چکرا کر رہ جاتی ہے۔
پچھلے دنوں مجھے اسام آباد جانا پڑا،میں جہاں مقیم تھا ان کے ہمسایہ میں ایک معصوم اور بے گناہ بچی کو بلاوجہ اس کے سسرالی عزیز طلاق دینے پرمصر تھے ، وہ اس امر کے لئے دو تین دن کے اندر اندر فیصلہ کر رہے تھے ۔ اس بچی کی والدہ محترمہ اس سلسلہ میں علمی اعانت کے لئے مجھ سے ملاقات کی غرض سے تشریف لائیں میں نے ضروری کوائف معلوم کرکے حروف صوامت سے طلاق باندھ دی اور عمل تیار کرکے استعمال کرنے کو کہا اور دو دن بعد نتیجہ سے آگاہ کرنے کو کہا ۔
اتفاق کی بات ہے میں ذاتی مصروفیت کے باعث صبح سویرے وہاں سے نکل جاتا اور رات کافی گزرچکی ہوتی تب واپس آتا ۔ اس دوران خاتون دوتین مرتبہ تشریف لائیں مگر ملاقات نہ ہوسکی ۔ کوئی پانچویں دن میں وہاں سے باہر نکل رہا تھا وہ خاتون اور اس کا شوہر دونوں آگئے ۔انہوں نے بتا یا ہمارا داماد طلاق دینے کا ارادہ ترک کر بیٹھا ہے وہ چند شرائکا ہم سے منوانا چاہتا ہے خدارا کوئی ایسا عمل بتائے کہ بچی کو خود آکر لے جائے ۔میں نے دودن کے بعد ملنے کا کہا اوروہاں سے رخصت ہوگیا ۔ وہ دوبارہ ملے تو میں نے اپنا مخصوص عمل تیار کر کے دیا اور استعمال کی ہدایت کی ۔ چونکہ مجھے اسی شام واپس آنا تھا میں یہاں گھر آگیا ۔ تین، چار دن پہلے اس خاتون کا شکریہ کا لکھا ہوا خط موصول ہوا ہے جس میں تحریر ہے کہ صرف پانچ یوم بعد ہمارا داماد ازخود گھر آکر اپنی بیوی کو لے کر اپنے گھر چلا گیا ہے اور اب وہ دونو ں میاں بیوی راضی خوشی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ میں وہاں جس گھر مقیم تھا وہ میری منہ بولی بہن کا گھر ہے وہاں ایک دن بہنوئی نے بات چھیڑی کہ بھائی جان کوئی ایسا عمل بھی ہے جس سے رجوع خلق کثرت سے ہو کیونکہ آج کل ڈاکڑ، حکیم ، وکلا ، دکاندار حضرات اور عامل حضرات کے علاوہ ہر بزنس مین کو اس کی ضرورت ہے تاکہ ضرورت مندان سے اپنے مطلب کے لئے رجوع کریں ۔ میں نے اکثر کتب میں پڑ ھا ہے کہ جفار حضرات مخصوص اوقات میں مخصوص الواح تیار کرکے ضرورت مند کو دیتے ہیں جن کی تاثیر بھی یہی ہوتی ہے میں نے ان سے کہا میرے بھائی مخصوص اوقات کے علاوہ متعدد اعمال ایسے ہیں جو اس کام میں بے حد موثر ہیں پھر میں نے انہیں اپنا ایک مخصوص عمل باتفصیل سمجھایا ۔ اس مرتبہ وہی عمل پیش کر رہا ہوں۔ مجھے فخر ہے کہ میں نے اس عمل کی زکات آج سے تیرہ برس قبل ادا کی تھی ۔ میں ان تمام حضرات کو
دعو ت عمل دیتا ہوں جو عملیات میں ناکامی یا تاثیر نہ ہونے کے شاکی ہیں ۔ اس قدر مختصر مدت کا عمل شاید ہی آپ کو ہاتھ آئے گا اور وہ بھی بلا بخل ، ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے ۔
عمل ترکیب :
یہ عمل ہر اس ماہ جس کی یکم کو اتوار ہو ، کیا جاسکتا ہے
۔ بعد از عشاء غسل کر کے پاک و صاف لباس جسے معطر کیا گیا ہو زیب تن کریں ۔
۔ اب ایک الگ کمرہ جو پاک وصاف ہو عمل کریں ۔
۔عمل سے صرف ایک روز پشیرہی مندرجہ ذیل اشیاء بالکل نئی بازار سے رزق حلال سے خریدیں ۔
۔ ایک نیا مصلیٰ ایسا جیسی مساجد میں صفیں ہوتی ہیں ۔
۔ مٹی کا کورا آفتابہ ۔
۔ تریسٹھ 63 سیاہ مرچ ۔
۔سوئی بڑی ایک عدد ۔
۔مٹی کے تین چھوٹے چھوٹےپیا لے ۔
۔مٹی کا کورا چراغ ۔
۔ خالص سرسوں کا تیل جس میں چنبیلی یا گلاب کی خوشبو ملائی ہوئی ہو ۔
۔ صندلین اور لوبان ۔
مدت عمل : ۔صرف تین یوم کا عمل ہے
۔ ہر روز روزہ رکھنا ضروری ہے ۔
عمل : سورۃ والتین ہے ۔
طریق عمل : پہلے دن 3 میں تریسٹھ 63 مرچ رکھیں اس سے گنتی سے اکیس 21 مرچ پیالہ 1 میں رکھ لیں ۔ اب مصلےٰ پر بیٹھ کر اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک پھر ہر مرتبہ تسمبہ سے ایک مرچ پر اکیس 21 بار سورۃ والتین پڑھ کر دم کریں پھر سوئی میں جو پہلے سے پاس رکھی ہوئی ہوگی میں مرچ کو پڑ ولیں ۔ اور چراغ کی لومیں اسے جلائیں ۔ جب مرچ جل جائے تب اس راکھ بڑی احتیاط کے ساتھ پیالہ 2میں ڈال دیں یہ کل پڑھائی 441 بارہوگی ۔ عمل پڑھنے کے بعد تمام اشیاء وہاں ہی پڑی رہنے دیں ۔ یا درہے پڑھائی کے دوران انگٹیھی میں صندلین اور لوبان ضرور سلگائیں ۔ اس طرح تین دن کریں آخری دن اس راکھ کو اکٹھا کر لیں اور ایک مومی کاغذ میں لپیٹ کر اپنی نشست کے دائیں کونے میں دفن کردیں ۔ اب روزانہ جہاں یہ راکھ دفن کی ہے ۔ بیٹھتے وقت صرف گیارہ مرتبہ سورۃ والتین اسی طرح مداومت کیا کریں ایک دو دن کےاندہی رجوع خلق اس قدر ہوگا کہ آپ خود حیران ہوں گے ۔
ہر ضرورت مند ذراسی محنت کر کے دیکھے تو نتیجہ محنت سے کہیں زیادہ پھل کی صورت میں ظاہر ہوگا ۔
اسلام علیکم رحمۃ ؤ برکاتہ ھو مرحوم شاھد الیاس سلیمی صاحب سے میرا برادر خورد کا تعلق تھا ان کا نام یہ زکر پڑھ کر ان کے ساتھ گزارہ ھوا وقت یاد ا جاتا ھے اللہ کریم بتصدق اقاے کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی مغفرت فرمائیں آمین بجاہ سید المرسلین محمد المصطفیٰ صلی اللہ علیہ
السلام علیکم
وعلیکم السلام