Tahaffuz Ka Amal | نوروز 2017 تحفظ کا عظیم عمل
کوئی بھی طرز حکومت ہو اس میں شہریوں کے جان و مال کا تخفظ حاکم وقت یا حکمران جماعت کی ذمہ داری قرار دی گئی ہے اور جمہوری نظام میں تو بالخصوص اس بات کی ضمانت دی گئی ہے کہ ہر شہری بلا خوف و خطر مکمل آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر سکتا ہے۔ لیکن ان سب دعووں اور ضمانت کے باوجود ہم دیکھتے ہیں کہ ہر دن جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نئی نئی طرز کے جرائم کے طریقے وضع کیے جا رہے ہیں جن سے عام آدمی کا زندہ رہنا دشوار ہو گیا ہے۔
پچھلے کچھ عرصہ سے دینا عالمی دہشت گردی کے ظالمانہ پنجوں میں جکڑی ہوئی ہے۔ حکومتوں کی سر توڑ کوشش کے باوجود یہ عفریت رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ لاکھوں بے گناہ انسان اب تک مذہبی اور علاقائی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ حکومتی تدابیر کے ساتھ اگر ہر شہری خود اپنی حفاظتی تدبیر اختیار تو بہتر ہو گا۔
دینا میں انسانوں کے جان و مال کا بے رحمانہ قتل دیکھ کر نوروز کے موقع پر ایک عظیم الشان عمل پیش کر رہے ہیں۔ یہ عمل کسی بھی شخص کو ہر طرح کے خطرات ، حادثات اور دہشت گردی سے مخفوظ رکھے گا۔ اس عمل کو کئی بار پرکھا جا چکا ہے اور اپنے اثرات میں نہایت قوی ہے۔
قرآن کریم میں حروف مقطعات لکھے ہیں۔ ہر دور میں علماء اور عاملین ان حروف مقطعات کی عظمت اور تاثیر کے قائل رہے ہیں۔ انہی حروف مقطعات میں ہم کھیعص اور حمعسق کا ایک آسان عمل پیش کر رہے ہیں۔ آپ اس کی زکات نوروز کی ساعت کے دوران ادا کریں گے۔ اس عمل کی قوت اور فیض کے آپ قائل ہو جائیں گے۔
یہ عمل کسی بھی موقع پر حفاظت کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ اس عمل کی برکت سے انسان مکمل طور پر محفوظ ہو جاتا ہے۔ گھر سے باہر جاتے وقت، کسی بھی جگہ کے سفر کا ارادہ ہو تو خود پر یہ عمل کریں۔ اسی طرح یہ عمل آپ اپنے عزیز و اقارب، اسکول جاتے بچوں پر کر سکتے ہیں تاکہ وہ اللہ تعالی کی امان میں رہیں۔
اب ہم آپ کو اس عمل کی زکات کا طریقہ بیان کرتے ہیں۔ اس عمل میں جو کلمات استعمال ہو رہے ہیں وہ یہ ہیں:
نوروز سے ایک دن پہلے اپنے نام کے اعداد ابجد قمری سے نکالیں۔ اس میں والدہ کے نام کے اعداد شامل کرنا یا نہ کرنا آپ کی مرضی پر منحصر ہے۔
کلمہ کھیعص کفیت کے اعداد 705 ہیں جبکہ کلمہ حمعسق حمیت کے اعداد 736 ہیں۔ ہماری مثال میں جو شخص اس عمل کی زکات ادا کر رہا ہے اس کے نام کے اعداد 393 ہیں۔ اب دونوں کلمات میں نام کے اعداد الگ الگ جمع کریں گے۔ کھیعص کفیت کے اعداد 705 میں 393 جمع کیا تو ہمارے پاس 1098 کا مجموع آیا۔ اسی طرح حمعسق حمیت کے اعداد 736 میں 393 کا اضافہ کیا تو 1129 حاصل ہوا۔
نوروز سے پہلے غسل کریں۔ پاک و صاف جگہ پر تنہائی میں بیٹھ جائیں۔ پاس اچھی سی خوشبو سلگا لیں۔ عمل کے لیے بیٹھنے سے پہلے رجال الغیب کا ضرور خیال رکھیں۔ رجال الغیب آپ کی پشت پر ہوں۔ اب گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور اس کے بعد کلمہ ”کھیعص کفیت” کو 1098 بار دہرائیں۔ اس کے بعد گیارہ بار درود پڑھیں۔ ایک بار پھر گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور کلمہ ”حمعسق حمیت” کو 1129 بار ورد کریں۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ لیں۔ آپ کی زکات ادا ہو گئی ہے۔ ہم نے یہ اعداد اپنی مثال کے مطابق دئیے ہیں۔ آپ کی مثال میں نام کے اعداد مختلف ہوں گے لہذا آپ ان اعداد کے مطابق ورد کریں گے۔
اب آپ جب چاہیں یہ عمل کریں۔ اس کو روزانہ کیا جائے تو مکمل حفاظت رہتی ہے۔ روزانہ اس عمل کو کرنا ہو تو اس کی ترتیب یوں گی۔ دونوں ہتھیلوں کو چہرے سے سامنے دعا کی طرح لے آئیں۔
سب سے پہلے گیارہ بار درود شریف پڑھیں۔ اب دائیں ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی سے آغاز کریں۔ حرف ”ک ، کاف” بولیں اور سب سے چھوٹی انگلی کو ہتھیلی کی جانب بند کر لیں۔ اگلہ حرف ”ھ ، ھا” بولیں اور سب سے چھوٹی انگلی سے اگلی والی انگلی کو ہتھیلی کی طرف بند کریں۔ اب حرف ”ی ، یا” بولیں اور سب سے بڑی انگلی کو ہتھیلی کی طرف بند کریں۔ اگلہ حرف ”ع ، عین” بولیں اور سب سے بڑی انگلی سے آگے والی انگلی جسے شہادت کی انگلی بھی کہتے ہیں کو ہتھیلی کی جانب بند کر لیں۔ اب حرف ”ص ، صاد” بولیں اور انگوٹھا کو ہتھیلی کی بند کرلیں۔ اب آپ کی دائیں ہتھیلی ایک مکا کی صورت میں بند ہے۔ اس بند مٹھی پر اب لفظ ”کفیت” بولیں۔ دائیں مٹھی کو اس طرح بند رہنے دیں اور بائیں ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی سے عمل کے دوسرے حصہ کا آغاز کریں۔
بائیں ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی سے آغاز کریں۔ حرف ”ح ، حا” بولیں اور سب سے چھوٹی انگلی کو ہتھیلی کی جانب بند کر لیں۔ اگلہ حرف ”م ، میم” بولیں اور سب سے چھوٹی انگلی سے اگلی والی انگلی کو ہتھیلی کی طرف بند کریں۔ اب حرف ”ع ، عین” بولیں اور سب سے بڑی انگلی کو ہتھیلی کی طرف بند کریں۔ اگلہ حرف ”س ، سین” بولیں اور سب سے بڑی انگلی سے آگے والی انگلی جسے شہادت کی انگلی بھی کہتے ہیں کو ہتھیلی کی جانب بند کر لیں۔ اب حرف ”ق ، قاف” بولیں اور انگوٹھا کو ہتھیلی کی بند کرلیں۔ اب آپ کی دائیں ہتھیلی ایک مکا کی صورت میں بند ہے۔ اس بند مٹھی پر اب لفظ ”حمیت” بولیں۔ بائیں مٹھی کو اس طرح بند رہنے دیں۔ اب گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور اپنے دونوں مٹھیاں کھول کر دونوں ہتھلیوں پر تین بار پھونک مار کر دونوں ہتھلیوں کو اپنے چہرہ پر پھیر لیں۔
اگر کسی دوسرے پر یہ عمل کرنا چاہیں تو اوپر بیان کردہ طریقہ سے عمل کو انجام دیں اور آخر میں اس شخص کے چہرے اور پشت پر پھونک دیں۔ انشاء اللہ جس کے لیے یہ عمل کیا جائے وہ ہر بلا سے محفوظ رہے گا۔