مضامین
حقائق حاضرات الارواح (جون)۔
حاضرات سورہ الجن
مصر کے عبدالفتاح السید الطوخی کا عمل ہے جسے انہوں نے اپنی کتاب "سحر الکھان فی حضور الجان” کے صفحہ نمبر ۷۷ پر بیان کیا ہے نہایت ہی منفرد اور حد درجہ آسان عمل ہے اور اس عمل میں زکوٰۃ و چلہ کشی کی کوئی پابندی نہیں ہے بوقت ضرورت عامل جب چاہے حاضرات و روحانیات کی حاضری طلب کر کے مشکل امور میں مدد لے سکتا ہے۔
ترکیب: آپ اس آیت الکشف کو کسی کاغذ پر لکھ کر معمول کی پیشانی پر باندھ دیں تاکہ سامنے سے پڑھی جا سکے (فکشفنا عنک غطاء ک فبصرک الیوم الحدید) اور آپ اس خاتم یعنی نقش کو معمول کی سیدھی ہتھیلی پر لکھیں اور معمول کو تاکید کریں کہ وہ سیاہ نشان والی جگہ بغور دیکھیں ۔ بخور جاوی و لوبان جلائیں اب عامل سورہ جن شریف ایک بار پڑھ کر تین مرتبہ عبارت عمل پڑھیں اور معمول پر پھونک دیں انشاء اللہ تعالیٰ فوراً حاضرات کا نزول ہوجائے گا خاتم یہ ہے ۔