اوراد و وظائف
Do You Know What Is Namaz e Hajat And How To Pray
نماز حاجت یا صلوٰۃ الحاجات کیا ہے ؟ کیسے پڑھی جاتی ہے ؟ What is Namaz e Hajat Or Salatul Hajat And How To Pray
نماز حاجت Namaz e Hajat جسے صلوٰۃ الحاجت ، صلوٰۃ الحاجات یا صلوٰۃ الحاجہ بھی لکھا جاتا ہے برآنے کے لئے وہ نماز ہے جس کو صلوٰۃ المضطر بھی کہتے ہیں۔ یہ نماز عجیب و غریب اثر رکھتی ہے اور بے انتہا فوائد کے علاوہ ایسی جگہ سے اسباب کشود نمودار ہوتے ہیں جہاں انسان کا گمان بھی نہ جاتا ہو۔
نماز حاجت پڑھنے کا مکمل طریقہ Namaz e Hajat Parhnay Ka Mukammal Tareeqa
طریقہ یہ ہے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 25مرتبہ
اُفوِّضُ أمری إلَی الله إنّ الله بصیرٌ بالعباد
اور دوسری رکعت میں بعد الحمد 25مرتبہ
لاَ إِلہَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحانَکَ إِنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِینَ۔فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ ۚ وَكَذَٰلِكَ نُنجِي الْمُؤْمِنِينَ
تیسری رکعت میں بعد الحمد 25 مرتبہ
حسبي الله ونعم الوكيل
اور چوتھی رکعت میں بعد الحمد 25مرتبہ لَا حَولَ وَلَا قُوۃ الا باللہ العلی العظیم پڑھے
بعد از سلام 25 مرتبہ درود شریف ۔
اب نہایت عاجزی سے قادر مطلق کی بارگاہ میں اپنی حاجت پیش کریں انشاء اللہ مراد پوری ہوگی
Namaz e Hajat نماز حاجت پڑھتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے ۔
یہ نماز بالکل نماز فجر کی طرح دو دو رکعت کرکے پڑھی جائے گی البتہ الحمد کے بعد دوسری سورہ نہیں پڑھی جائے گی بلکہ 25 مرتبہ وہ آیات پڑھنا ہوںگی جو تحریر کی گئی ہیں ۔