مضامین

Amal-e-Durood::.عمل درود

ڈاکٹر سید مسرور حسین رضوی کا امامیہ جنتری میں شائع ہونے والا عمل درود ۔ قارئین کے بے حد اصرار پر پیش خدمت ہے

amalduroodtitle

جمعرات کو علم حضرت شہنشاہ وفا باب الحوائج ابوالفضل العباس علیہ السلام کے سائے میں باوضو بیٹھ جائیں اور ۱۱(گیارہ) عدد تسبیح درود محمد وآل محمد پر پڑھیں ۔ گیارہ تسبیح پڑھ کر فارغ ہوجائیں تو حضرت امیر المومنین مولا علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے اپنی حاجت کے بارے میں رجوع کریں ۔ اور واسطہ دیں حضرت عباس عملدار علیہ السلام ، حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام اور سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام مظلوم کربلا کا اور یوں کہیں کہ میری حاجتیں پوری ہوں گی تومیں بارھویں (۱۲) تسبیح پڑھوں گا /پڑھوں گی ۔ اور نذر حضرت مولا علی علیہ السلام ،حضرت عباس عملدار علیہ السلام ، حضرت امام حسن علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام دوں گا/دوں گی ۔ انشاء اللہ اگلی ساعت تک آپ کی حاجت پوری ہوجائے گی ۔

ہدایت: یہ عمل کھلے آسمان اور صرف علم شہنشاہ وفا حضرت عباس علمد ار علیہ السلام کے سایہ میں ہی کرنا ہے ۔ تاریخ دن اور وقت کا خاص خیال رکھیں ۔ کیوں کہ ہر ہفتہ ساعت کا وقت تبدیل ہوجاتا ہے ۔ اس ساعت کا تعلق چونکہ شمس سے ہے ۔ لہٰذا گرمی یا دھوپ سے عاجز نہ آئیں ۔ یہ بے حد مفید ہے اور نہایت ہی فائدہ بخش ہے ۔ خواتین پردے کا خاص خیال رکھیں ۔ مومنین کرام سے گزارش ہے کہ اس عمل درود کو زیادہ سے زیادہ مومنین تک پہنچائیں ۔ تاکہ مومنین اپنی مشکلات سے نجات پا سکیں ۔

خیال رہے کہ تمام اوقات کراچی پاکستان کے مطابق مرتب کئے گئے ہیں دیگر شہروں و ممالک میں رہنے والے حضرات ادارہ سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

timetable

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً