مضامین

تسخیر ہمزاد ۱۲۔ عمل نوری

اس عمل کو عمل نوری کہتے ہیں ۔ یہ شب ماہ میں کیا جاتا ہے ، شب تاریک میں نظر انداز کر دیا جاتا ہے پھر دوسرے ماہ میں آغاز عمل ہوتا ہے مدت عمل چھ ماہ ، ساتویں تاریخ سے شروع کریں اکیس دن تک عمل کو جاری رکھیں وقت مقررہ کی بھی پابندی نہیں ہے ۔ البتہ موسم برسات میں نہ کریں کیونکہ ماہتاب جو مقام مرکز ہوگا اندیشہ ہے کہ پردہ ابر میں روپوش نہ ہوجائے اگر ایسا ہوا تو محنت بے کار جائے گی اور عمل کو از سر نو کرنا پڑے گا مقام تنہائی ، یکسوئی اور قوت اختیاری کی اس عمل میں شدید ضرورت ہے ۔ مقام کی تنہائی ، پاک و پاکیزگی ، مقام اور جسم کو معطر رکھنا بھی ضروری ہے ۔ جب یہ سب باتیں یکجائی طور پر جمع ہوجائیں اور ماہتاب میں کافی روشنی پیدا ہوجائے ، ملکہ ابر بھی آسمان پر نہ ہو تب اس عمل کا طریقہ یہ ہے کہ زیر آسمان سر برہنہ دورکعت نماز حاجت بجالائیں اور جناب سرور کائنات اور ان کے اہل بیت علیہم السلام پر اس طرح ۵ مرتبہ درود پڑھیں ۔ اللھم صلی علی محمد وآل محمد
پھر اپنا رخ چاند کی جانب کریں ، نظریں بغیر پلک جھپکائے چاند سے ملائے رہیں اور ہمزاد کے دیکھنے اور اس کی آمد کا تصور شدت کے ساتھ قائم رکھیں جب تھکن محسوس ہو آنکھیں نیچی کرلیں اپنے سائے پر نظر رکھیں چند سیکنڈ پلکوں کو آزاد کردے پھر سر اٹھا کر چاند کو بدستور سابق اسی سابقہ تصور کے ساتھ چاند کو اپنے حلقہ نگاہ میں لے لیں ایک گھنٹہ کم از کم مشق کریں بعدہ اپنے بستر طاہر کو پلنگ پاک و صاف پر بچھا دے بخور کو روشن رکھیں پھر بالکل چت لیٹ کر اپنے سر کو تکئے پر رکھیں اور پورے طور سے چاند کو حلقہ نگاہ میں لے کر چاند کے اندر نظری تحریر سے ان کلمات مبارکہ کو مزیّن کریں ۔
اللہ الصمد یا علی (ع) مدد اور لفظ اللہ کو حاکم حقیقی سمجھتے ہوئے علی(ع) کی وساطت سے کہ اللہ کے برگزیدہ ولی ہیں حاکم حقیقی سے اپنی حاجت کے پورا ہونے کی قلبی التجا کریں اس کے بعد لفظ "یا” کو مرکز قرار دیکر یکلخت بغور لفظ "یا” کو اسی تصور کے ساتھ دیکھتے رہیں تا آنکہ نیند کی آغوش میں پہنچ جائے ۔
بطریق مذکورہ بالا بلا ناغہ عمل کرتا رہے اگر ناغہ کرے گا تو محنت ضائع ہوجائے گی پھر سے عمل کرنا ہوگا اگر ناغہ نہ کرے گا تاثیر عمل ، قوت پکڑتی جائے گی قریب ختم زمانہ عمل ، چاند سے ایک انسانی شکل بصورت غبار پیدا ہوگی جس کی اس وقت شناخت نہ ہو سکے گی اس کا رخ عامل کی طرف ہوگا کچھ اشارے کنایہ بھی ہونگے ، کچھ عجائب و غرائب مناظر بھی نظر آئیں گے عامل اس نورانی تصویر کو اپنی طرف آتا ہوا بھی محسوس کرے گا اور جس روز عمل ختم ہوگا وہی ہیولہ مکمل شبیہ عامل کی بن کر بات ، عہدو پیماں و فرماں برداری کرے گا اور وہ اس عامل کا ہمزاد ہوگا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس عمل کو عمل قرآنی کہتے ہیں طہارت مکمل کی اشد ضرورت کے ہمراہ دوران عمل باوضو بھی رہنے کی ضرورت ہے تا اختتامِ عمل ، پرہیز جلالی و جمالی کو اختیار کرنا چاہئے ۔ دو رکعت نماز حاجت روزانہ عمل کے شروع ہونے سے قبل ادا کریں
طریقہ اس عمل کا یہ ہے کہ کلام پاک میں سورہ یس میں موجود آیہ مبارکہ کے اس حصہ کو ” و نفخ فی الصور تا محزرون” تک اچھی طرح زبانی حفظ کرلیں ۔ جب صحت کے ہمراہ حفظ ہوجائے تو دن میں پانی کے اندر جب کہ اس میں اپنا سایہ نظر آنے لگے
کھڑے ہو کر ایک ہزار ایک سو گیارہ (۱۱۱۱)مرتبہ اپنے سایہ پر ہمزاد کا تصور کرکے ۴۱ دن تک بلاناغہ پڑھیں اور ہر سو بار پڑھنے کے بعد ایک مرتبہ یہ پڑھیں ۔
ہمزاد ظاہر ہوکر فرمانبرداری کرے گا ۔
ہر سو مرتبہ کے بعد جو دعائیہ کلمات پڑھنے ہیں وہ درج ذیل ہے ۔

اَللّٰھُمَّ اِنَّا اَعۡظَمُ فَاِنَّہُ یُذِنِیۡ یَاقَاھِرُوَالۡاَیٰاتِ اُنۡصُرۡنَا یَاقَوۡمِ ہمزاد

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً