مضامین

طلسم جلجلوتیہ الکبریٰ ۱۱

گزشتہ سے پیوستہ

سَلمَۃٍ سَمَت (اَلسَّلَامُ)۔

 

فہرست

اسم مقدس سلمتہ سمت کو ایک سو دس بار جس مریض لاعلاج پر پڑھیں گے اسے جس قسم کی بھی بیماری ہوگی دفع ہو جائے گی ، اس اسم مقدس کا با کثرت پڑھنا تمام تر بیماریوں کو دور کرتا ہے ، باوثوق اسناد میں مذکور ہوا ہے کہ جو شخص اس مقدس سلمتہ سمت کو چالیس دن تک ایک ہزار بار روزانہ پڑھتا رہے تو وہ مستجاب الدعوات بن جاتا ہے ۔ معقل بن یسار سے مروی ہے کہ اس اسم کا عامل و ذاکر اگر اس پر مداومت رکھتا ہے تو خدائے تعالیٰ سات ہزار فرشتوں کو اس کی حفاظت پر مامور فرماتا ہے اس سے پہلے اور پچھلے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں وہ مرتبہ شہادت پر فائز ہو کر دنیا سے اٹھے گا کہا گیا ہے کہ جو شخص اس اسم مقدس کو اس کے حروف کے اعداد کے مطابق پڑھے اور اس عمل کے بعد جس حاکم و سلطان کے ہاں جائے گا اور جو آرزو رکھتا ہوگا پوری ہوگی اسم متذکرۃ الصدر کا ۲۲۵مرتبہ روزانہ پڑھنا اعداء و اشرار سے حفاظت کا سبب بنتا ہے ارباب خواص فرماتے ہیں کہ اگر اس اسم مقدس کے حروف کو الگ الگ کرکے چینی کے برتن میں مشک و زعفران سے لکھیں اور اسی اسم کے حروف کے اعداد کے مطابق دنوں تک پئیں تو ظاہری و باطنی علوم منکشف ہوجائیں ۔ اس اسم مقدس میں حفاظت و سلامتی کی خاصیت پائی جاتی ہے تحریر کیا گیا ہے درود پاک کے ساتھ تین مرتبہ پڑھ کر اپنے دائیں بائیں اور تمام جسم پر پھونک دیں اس عمل کو گھر سے نکلتے وقت بجالائیں گے تو شام کو گھر واپس پلٹنے تک ہر شر سے محفوظ رہیں گے اسی طرح اگر شام کو پڑھیں گے تو صبح تک محفوظ رہیں گے ۔ اس اسم مقدس کے خواص میں سے ہے کہ اگر اسے مرگی کے مریض پر گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کر دیں تو اسے فوراً آرام ہوگا ۔ ایک خاصیت اس کی یہ بھی ہے کہ اسے لکھ کر بطور تعویذ جس کے گلے میں ڈالیں گے وہ ہر مصیبت اور پریشانی سے محفوظ رہے گا ، کہا گیا ہے کہ یہ اسم مقدس حجاب عظیم ہے اسے سامان میں رکھیں تو وہ چوری سے محفوظ رہے گا اسی طرح اگر اس کے حروف کے اعداد کو شمس کی ساعت میں لکھ کر مال تجارت میں رکھے تو بہت نفع ہوگا ۔ امام ہرمس فرماتے ہیں کہ یہ اسم مبارک درحقیقت اسم اعظم ہے اس کے ملفوظی حروف کا مضاعف تداخل چار سو تراسی ہے اس کا جمعہ کی پہلی ساعت میں چاندی یا سونے کی لوح پر لکھنا اور لکھ کر اپنے پاس رکھنا عجائبات و غرائبات کے مشاہدہ کا سبب بنتا ہے اسم متذکرۃ الصدر میں محبت و عطف قلوب کی بھی بہت زیادہ تاثیر ہے ضرورت کے وقت ہرن کی جھلی پر لکھیں اور عود و عنبر کی دھوپ دے کر اپنے پاس محفوظ رکھیں جہاں اور جس محفل میں جائیں گے بے حد و حساب عزت و تکریم پائیں گے ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً