علم جفر اخبار
مستحصلہ بدوح یلن سری
پاک و ہند میں علم جفر سے شوق رکھنے والے حضرات کے لئے بابر سلطان قادری کوئی نیا نام نہیں ۔بہت ہی کم عمری میں مختلف علوم پر مہارت تامہ حاصل کرکے اپنے علم کا لوہا منوایا ۔ نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی علم کے کئی ایسے پودے لگائے جواب ایک تناور درخت بن چکے ہیں نامی گرامی جفارین حضرات نے کسی نہ کسی طور پر ان سے علمی فیض حاصل کیا اللہ تعالیٰ نے انہیں جفر میں ایک اعلیٰ مقام بخشا ۔ علم کا یہ پرروشن ستارہ ۳۰ مارچ ۲۰۱۰ کو دنیائے فانی سے کوچ کرتے ہوئے اپنی یادیں چھوڑ گیا ۔ مرحوم نے علم جفر پر کافی کام کیا ۔
مرحوم نے ایک قاعدہ بنام مستحصلہ بدوح یلن سری غالباََ اپنے ابتدائی دور میں شائع کروایا تھا جسے بعد کے تقریباََ ہر جفار نے اپنی کتاب میں نقل کیا آج اسی قاعدہ کو مرحوم کی یاد میں پیش کرتا ہوں ۔ قارئین سے گزارش ہے کہ مرحوم کےایصال ثواب کے لئے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ و تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر بخش دیں ۔
اسی قاعدہ کو غلام عباس اعوان صاحب نے اپنی کتاب آفتاب جفر حصہ دوئم میں بھی درج فرمایا ہے ہم وہیں سے نقل کرتے ہیںاس قاعدہ کے متعلق یہی لکھا جاتا رہا کہ قاعدہ ہٰذا دنیائے جفر میں سینہ بسینہ چلنے والا عظیم ترین قاعدہ ہے ۔جو حضرات علم جفر کی صداقت پر شک کرتے ہیں ان کے لئے دعوت عمل ہے قواعد کے اندر رہتے ہوئے کسی بھی سوال کا استخراج فرمائیں اور پھر وقت آنے پر حالات کے ساتھ جواب کا موازنہ کریں اگر جوابات ۹۰ فیصد حالات کے مطابق نہ ہوں تو آپ کا شک بجا ہے اگر صداقت نظر آجائے تو پھر دل سے تسلیم کرلیں ۔
اس مستحصلہ میں ایک خوبی یہ ہے کہ دن اور رات کے سوالات حل کرنے کی الگ الگ کلید ہے بلکہ طلوع و غروب آفتاب کے وقت کا طریقہ بھی الگ الگ ہے ۔
دستور العمل:۔ سوال کو با معنی لکھیں پھر بسط حرفی کریں یعنی سوال کے الفاظ کو علیحدہ علیحدہ حروف میں لکھیں ۔
سطر بسط حرفی کو تخلیص کرلیں یعنی مکررات حروف کاٹ دیں ۔
سطر تخلیص کو ایک بار موخر صدر کر دیں (اس کی مثال گزشتہ کئی مضامین میں دی جا چکی ہے )۔
ہر حرف موخر صدر کو مندرجہ ذیل جدول میں دیکھیں ۔ اس جدول میں ہر حرف کے عدد سری درج ہیں سر اول اور سر دوم
اگر دن کو سوال ہو تو عدد س اول حاصل کریں رات کو سوال ہو تو سر دوم حاصل کریں ۔ غروب آفتاب کے وقت نصف سطر عدد سر اول لیں اور نصف سطر عدد سر دوم لیں اسی طرح طلوع آفتاب کے وقت سوال ہو تو نصف سطر دوم سے اور بقیہ نصف عدد سر اول سے لیں ۔
جدول یہ ہے ۔
hi sorry i can understand . how 18 عددسر in frist line turned to غ can you tell me my language in persian i dont know urdu.plz
Salam Alaikum,
Can you please tell me how did you arrive at huroof e Mustehsla in the above example