مضامین

مطلع الانوار

ترتیب اور ترکیب سے معانی بھی تبدیل ہوجاتے ہیں اور اثرات بھی ۔ دو حرف دو جگہ ہیں مگر اپنے اپنے مقام پر جداگانہ حیثیت و اثرات کے حامل ہیں ۔ مثلاََ اللہ کا الف اپنے مقام پر اور معنی اور اثر پیدا ہوئے ہے ۔ جبکہ ابلیس کا الف اپنے مقام پر مختلف اثرات اور معنی کا حامل ہے ۔ قرآن پاک ابجد کے ان ہی اٹھائیس حروف کا مرکب ہے مگر قرآن پاک کا ہر حرف برکات و حسنات کا خزانہ ہے اس میگزین میں بے شمار اعمال شائع کئے جا چکے ہیں جن سے اکثر و بیشتر حضرات نے فیض حاصل کیا ہے لیکن بہت سے حضرات ایسے بھی ہیں جو فائدہ حاصل نہیں کر سکے ۔ متضاد اثر بھی قرآن پاک کا اعجاز ہے ۔ اکثر وہی حضرات اثرات سے محروم رہتے ہیں جو قوانین عملیات کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔ اکثر اعمال کے ہمراہ لکھا ہوتا ہے کہ یہ مجرب المجرب عمل ہے لیکن اس عمل کے بارے میں عاملین نے مطلع الانوار جیسے لفظ کا استعمال کیا ہے ۔ جس سے دل روشن ہوجاتا ہے یہ عمل اکثر عاملین میں سند اول کا درجہ رکھتا ہے خدا چاہے تو اس کا اثر باطل نہ ہوگا
قرآن پاک کے ستائیسویں پارے میں ایک سورہ الذاریات ہے ، اس سورہ مقدسہ کے آخر میں یہ آیت شریف ہے
ما ارھیدمنھم سے متین تک ۔ اس آیت پاک کے اعداد ابجد قمری کی رو سے تین ہزار پانچ سو ستائیس (۳۵۲۷) ہیں اور اس کا مثلث خالی البطن یہ ہے ۔ (نقش آخر میں ملاحظہ فرمائیے)۔
آپ روزانہ یہ نقش سترہ عدد لکھا کریں بس ایک شرط اس میں مشکل ہے کہ روزانہ نقش طلوع آفتاب سے قبل لکھ لیا کریں ۔ اگر آفتاب طلوع ہوگیا اور نقش نہیں لکھے ہیں تو عمل کا اثر کم ہوجائے گا ۔ نقش باوضو زعفران سے لکھا کریں قلم دوات نیا بنائیں ۔ یاد رہے کہ اس قلم اور دوات سے اس سے قبل اور کچھ نہ لکھا گیا ہو ۔ سات ، چودہ سترہ اکیس دن میں اس کا اثر خاص معلوم ہوگا ۔ اور روزی ، روزگار میں ترقی اور برکت ہوگی ۔ اور جب روزانہ نقش لکھتے لکھتے تعداد ۳۵۲۷ ہوجائے گی تو اس کا خاص اثر ظاہر ہوجائے گا گویا اگر کہوں کہ دست غیب کا حامل ہوجائے گا تو کوئی بعید نہیں ۔ یاد رکھیں کہ جس شے کا نام عمل ہے اور جس کا نام عامل ہوتا ہے وہ خون جگر کھا کر ہی حاصل ہوتا ہے ۔ اگر عمل یا عامل ہوجانا آسان ہوتا تو ہر شخص عامل ہوجاتا ۔ آخر میں عرض ہے کہ تقاضائے بشریت ہے ، بیماری ہے ، خواب ہے یا کوئی اور وجہ ہے کہ آپ طلوع آفتاب سے قبل بیدار نہ ہو سکیں تو عمل کو ترک نہ کریں بعد طلوع کام پورا کریں ، آخر میں اس نقصان کی تلافی ہوجائے گی ۔ لکھے ہوئے نقوش کو زمین دفن کرنا ہوگا ۔
خواہ روز کا روز کریں یا چند دن کے اکٹھے کرلیا کریں ۔جو نقش روز تحریر کرنا ہے وہ درج ذیل ہے ۔

Roohani Aloom

روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

ایڈ بلاک کا استعمال پایا گی

محترم قارئین، ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً